شاہ رخ اپنا گھر چھوڑ کر کرائے کے فلیٹ میں کیوں منتقل ہورہے ہیں؟
اشاعت کی تاریخ: 26th, February 2025 GMT
شاہ رخ خان کا ممبئی کا بنگلہ ’منت‘ سیاحوں کی توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔ ممبئی میں مشہور باندرا بینڈ اسٹینڈ کے سامنے واقع تاریخی بنگلے میں سیلفی لینے والے سیکڑوں شائقین روزانہ آتے ہیں جس میں شاہ رخ خان اور ان کا خاندان 25 سال سے زیادہ عرصے سے رہائش پذیر ہے۔
لیکن شاہ رخ خان آئندہ کچھ ماہ میں اپنے بنگلے سے نکل کر ایک اور بلڈنگ میں رہیں گے جس کی وجہ محلاتی بنگلے کی شاندار تزئین و آرائش ہے۔
یہ بھی پڑھیں: شاہ رخ خان نے کس فلم کے بعد اپنا پہلا گھر خریدا تھا؟
دراصل منت میں تزئین و آرائش کا کام مئی میں شروع ہونے والا ہے جس کے دوران بنگلے کی توسیع بھی کی جائے گی لیکن اس کے لیے شاہ رخ کو عدالت سے اجازت لینی پڑی۔ منت گریڈ III کا ایک ثقافتی ورثہ ہے جس میں کوئی بھی ساختی تبدیلی صرف اجازت حاصل کرنے کے بعد ہی ہو سکتی ہے لیکن اب جب کہ تزئین و آرائش کا کام صرف چند ماہ میں شروع ہونے والا ہے، شاہ رخ خان اپنے خاندان کے ہمراہ نئی رہائشگاہ میں منتقل ہو جائیں گے۔
شاہ رخ خان کا عارضی ٹھکانہشاہ رخ، بیوی گوری اور بچوں آرین، سہانا، اور ابرام کے ساتھ باندرا کے قریبی مبمئی کے معروف پالی ہل کے علاقے میں ایک لگژری اپارٹمنٹ عمارت کے 4 فلورز میں منتقل ہو رہے ہیں۔ ایچ ٹی کی ایک رپورٹ کے مطابق شاہ رخ نے یہ منزلیں فلم پروڈیوسر واشو بھگنانی سے لیز پر لی ہیں۔
عمارت کی ان 4 منزلوں پر نہ صرف شاہ رخ خان فیملی بلکہ ان کا سیکیورٹی و دیگر عملہ بھی رہائش پذیر ہوگا جب کہ اس میں کچھ جگہ دفتر کے لیے بھی مختص ہوگی۔
گو یہ منت کی طرح وسیع نہیں ہے لیکن پھر بھی شاہ رخ خان کی سیکیورٹی اور دیگر عملے کو اس میں رکھے جانے کے لیے خاصی جگہ ہوگی۔ شاہ رخ ان فلورز کا 24 لاکھ روپے ماہانہ کرایہ ادا کریں گے۔
مزید پڑھیے: شاہ رخ خان شادی کی پہلی رات پھوٹ پھوٹ کر کیوں روئے تھے؟
شاہ رخ اور ان کی ٹیم اپارٹمنٹ کمپلیکس میں ان کے اور ان کے خاندان کے لیے مناسب حفاظت اور پرائیویسی کو یقینی بنانے کے لیے کام کر رہی ہے۔
بزنس اسٹینڈرڈ کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اداکار نے عمارت کی پہلی، دوسری، 7ویں اور 8ویں منزل پر 2 ڈوپلیکس اپارٹمنٹ لیز پر لیے ہیں۔ اپارٹمنٹس 3 سال کے لیے لیز پر لیے گئے ہیں۔
مزید پڑھیں: لندن میں شاہ رخ خان کے گھر کی ویڈیو وائرل، قیمت کتنی ہے؟
یہ واضح نہیں ہے کہ آیا شاہ رخ اور اہل خانہ اس عمارت میں طویل قیام کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں لیکن بہرحال منت کی تزئین و آرائش میں 2 سال کا عرصہ تو لگ ہی جائے گا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
شاہ رخ خان پالی ہل شاہ رخ خان کا بنگلہ شاہ رخ خان کا گھر منت.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: شاہ رخ خان کا بنگلہ شاہ رخ خان کا گھر منت شاہ رخ خان کا کے لیے
پڑھیں:
سپریم کورٹ نے ریٹائرڈ ججز کی بیواؤں کو سیکیورٹی دینے کا اپنا فیصلہ واپس لے لیا
سپریم کورٹ نے ریٹائرڈ ججز کی بیواؤں کو سکیورٹی دینے کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا۔
ریٹائرڈ ججز کی بیواؤں کو سیکیورٹی دینے سے متعلق اپنا فیصلہ واپس لیتے ہوئے عدالتِ عظمیٰ نے دوسرا وضاحتی اعلامیہ جاری کردیا۔
یہ بھی پڑھیے: سپریم کورٹ نے ریٹائرڈ ججز کی سیکیورٹی سے متعلق مراسلے پر وضاحت کردی
اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ریٹائرڈ ججز کی بیوائیں صدارتی آرڈر کے تحت سکیورٹی پروٹوکول میں شامل نہیں ہوتیں، لہٰذا ان کی حد تک نوٹیفکیشن واپس لیا جاتا ہے۔
تاہم سپریم کورٹ کے مطابق ریٹائرڈ ججز کو تاحیات سکیورٹی فراہم کی جائے گی اور اس حوالے سے فیصلہ برقرار رہے گا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل 13 ستمبر کو سپریم کورٹ نے ریٹائرڈ ججز کی سیکیورٹی سے متعلق جاری مراسلے پر وضاحتی بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ عوامی وسائل کے دانش مندانہ استعمال کے عزم کے تحت چیف جسٹس کی سیکیورٹی کو معقول بنایا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ریٹائرڈ ججز اور بیوگان کی سیکیورٹی کے لیے رجسٹرار سپریم کورٹ کا وزارت داخلہ کو خط
ترجمان سپریم کورٹ کے مطابق چیف جسٹس کے پروٹوکول میں سرکاری گاڑیوں کی تعداد 8 سے کم کرکے 2 کر دی گئی ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا تھا کہ صدارتی حکم کے مطابق ریٹائرڈ ججز کو تاحیات سیکیورٹی فراہم کی جاتی ہے کیونکہ وہ ماضی میں حساس ڈیوٹی انجام دے چکے ہوتے ہیں اور انہیں مسلسل سیکیورٹی خدشات لاحق رہتے ہیں۔ انہی خدشات کے پیش نظر سرکلر جاری کیا گیا تاکہ سیکیورٹی پروٹوکولز کو عملی شکل دی جا سکے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بیوا ججز سپریم کورٹ سیکیورٹی