35 سالوں سے چینی چکھی نہ ہی جِم سیشن چھوڑا، جان ابراہم کا انکشاف
اشاعت کی تاریخ: 27th, February 2025 GMT
بالی ووڈ کے بہترین اداکاروں کی بات کی جائے تو جان ابراہم کا نام اس فہرست میں سب سے اوپر آتا ہے۔ جان وہ اداکار ہیں جنہوں نے انڈسٹری میں کئی سالوں سے اپنی جسمانی ساخت کو برقرار رکھا ہے۔
حال ہی میں جان ابراہم نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے پچھلے 35 سالوں میں کبھی چینی کو چکھا تک نہیں ہے اور نہ ہی اتنے سالوں میں کبھی اپنا جِم سیشن چھوڑا ہے۔
View this post on InstagramA post shared by Viral Bhayani (@viralbhayani)
اداکار نے مزید کہا کہ خود کی دیکھ بھال ان کا حقیقی مذہب ہے۔ ہالی ووڈ رپورٹر کے ساتھ بات چیت میں انہوں نے کہا کہ ان کے مطابق جسم ایک مندر ہے جس کی پرورش اور دیکھ بھال کرنا بےحد ضروری ہے۔
جان ابراہم نے اس انٹرویو میں یہ بھی انکشاف کیا کہ وہ میگرین کے عارضے میں مبتلا ہیں اور جب انہیں یہ درد ہوتا ہے تو وہ جِم میں ہلکا پھلکا فٹنس سیشن لیتے ہیں مگر کبھی اسے مِس نہیں کرتے اور یہی ان کی فٹنس کا راز ہے۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: جان ابراہم
پڑھیں:
اسلام آباد ڈسٹرکٹ ججز سے سیکیورٹی واپس لے لی گئی
’جیو نیوز‘ گریباسلام آباد ڈسٹرکٹ ججز سے سیکیورٹی واپس لے لی گئی ہے۔ ججز کے ساتھ ڈیوٹی کرنے والے گن مین بھی واپس لے لیے گئے۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اسلام آباد ناصر جاوید نے سیکیورٹی واپس لینے کا نوٹس لے لیا۔ سیشن جج اسلام آباد نے ڈی آئی جی سیکیورٹی کو شوکاز کر دیا۔
ڈسٹرکٹ ججز سے سیکیورٹی واپس لینے پر ڈی آئی جی آپریشن کو آج ہی ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا گیا۔
ڈی آئی جی آپریشن عدالت پیش ہو کر سیکیورٹی واپس لینے کی وضاحت کریں۔