نوشہرہ، دارالعلوم حقانیہ کی جامع مسجد میں دھماکہ،4 افراد جاں بحق متعدد زخمی
اشاعت کی تاریخ: 28th, February 2025 GMT
اوکاڑہ(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28فروری 2025)خیبرپختونخواہ کے علاقہ نوشہرہ کے دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک کی جامع مسجد میں نماز جمعہ کے دوران دھماکہ،دھماکے میں 4 سے 5 افراد کے جاں بحق ہونے کی اطلاعات ملی ہیں جبکہ درجنوں افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔
(جاری ہے)
متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات،دھماکے کی اطلاعات ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری اور ریسکیو اہلکار و امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور انہوں نے زخمیوں کو فوری طورپر طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیاگیا،ڈی پی او عبدالرشید کے مطابق جامع مسجد میں ہونے والے دھماکے میں جے یو آئی س کے سربراہ مولانا حامدالحق سمیت متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں۔
دھماکا مسجد کی اگلی صفوں میں ہوا ہے۔ریسکیو 1122 کے مطابق دھماکے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی 4 ایمبولینس اور میڈیکل ٹیموں اور فائر ٹیم موقع پر پہنچ گئیں۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکے کی صورت متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں۔ ریسکیو1122 کی ٹیمیوں کی جانب سے زخمیوں کو ہسپتال منتقلی کا عمل جاری ہے۔سینٹرل پولیس آفس پشاور کے مطابق مدرسہ حقانیہ اکوڑہ خٹک میں دھماکا نماز جمعہ کے بعد ہوا۔ مدرسہ حقانیہ اکوڑہ خٹک میں دھماکے کی نوعیت کا پتہ لگایا جا رہا ہے۔.
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے دھماکے کی کے مطابق
پڑھیں:
پاک فضائیہ کا گلگت بلتستان میں ریسکیو مشن کامیابی سے مکمل
گلگت:گلگت بلتستان میں شدید موسمی حالات کے باعث سیاحوں اور مقامی افراد کی بڑی تعداد مشکل حالات سے دوچار ہیں، پاک فضائیہ سخت حالات کے دوران گلگت بلتستان میں ریسکیو مشن کامیابی سے مکمل کر لیا۔
پاک فضائیہ کے C-130 طیارے نے 25 جولائی کو گلگت بلتستان میں پھنسے سیاحوں اور مقامی افراد کو خصوصی پرواز سے ریسکیو کیا۔ طیارہ صبح 7 بج کر 55 منٹ پر نور خان ایئر بیس سے قادری پہنچا اور 125 مسافروں کو منتقل کیا گیا۔
ریسکیو کیے گئے افراد میں 82 شہری، 25 پاک فوج کے اہلکار اور 18 پاک فضائیہ کے اہلکار شامل ہیں۔
پاک فضائیہ کا طیارہ قادری بیس سے صبح 8 بج کر 52 منٹ پر روانہ ہوا اور کامیاب آپریشن کے بعد نور خان بیس پہنچا۔ ریسکیو آپریشن کے دوران 125 افراد کو قادری سے نور خان بیس بحفاظت منتقل کیا گیا۔
افواج پاکستان اور مقامی انتظامیہ ہر مشکل گھڑی میں عوام کی خدمت اور فلاح کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔