واٹس ایپ نے ایک ماہ میں 84لاکھ بھارتی شہریوں کے اکائونٹس بند کردیئے
اشاعت کی تاریخ: 28th, February 2025 GMT
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 فروری2025ء) دنیا بھر میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے میسجنگ پلیٹ فارم واٹس ایپ نے ایک ماہ میں 84لاکھ سے زائدبھارتی واٹس ایپ اکائونٹس کو بند کیا ہے ۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق واٹس ایپ کی پیرنٹ کمپنی میٹا نے ان اکائونٹس کو دھوکہ دہی کی سرگرمیوں کے پیش نظربند کیا ہے۔
(جاری ہے)
میڈیا رپورٹس کے مطابق اگست 2024 میں واٹس ایپ کو 10ہزار707صارفین کی جانب سے شکایات موصول ہوئی تھیں جن میں سے 93فیصد شکایات پر فوری کارروائی کی گئی ۔
میٹا نے انفارمیشن ٹیکنالوجی ایکٹ کے تحت بھارت میں تقریبا 84لاکھ50ہزارواٹس ایپ اکائونٹس کو معطل کیا ہے۔ادھر واٹس ایپ نے کہا ہے کہ اکائونٹس پر پابندی صارفین کی جانب سے دھوکہ دہی اور مشکوک سرگرمیوں کی اطلاعات موصول ہونے کے بعدعائد کی گئی ہے۔اس پابندی کے تحت بلاک کیے گئے اکائونٹس میں سے 16لاکھ60ہزارصارفین کو سنگین خلاف ورزیوں کی وجہ سے فوری طور پر بلاک کر دیا گیاہے جبکہ باقی اکائونٹس کو تحقیقات کے بعد مشکوک قرار دے کر بلاک کیا گیاہے۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے اکائونٹس کو واٹس ایپ
پڑھیں:
پنجاب کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے
ویب ڈیسک: لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق زلزلے کی شدت 3.8 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کی گہرائی 40 کلومیٹر تھی۔ زلزلہ رات 11 بج کر 56 منٹ پر آیا اور اس کا مرکز جڑانوالہ سے 16 کلومیٹر جنوب میں تھا۔
تاحال کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی، تاہم شہریوں نے انتظامیہ سے حفاظتی اقدامات یقینی بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔
آج شہر کا موسم گرم کیسا رہے گا؟بارش سے متعلق اہم پیشگوئی