امام مہدی (عج) پر ایمان امت مسلمہ کا متفقہ عقیدہ ہے، علامہ مقصود ڈومکی
اشاعت کی تاریخ: 4th, March 2025 GMT
قادر پور میں کھوسہ قبائل کے سردار سخی عبدالرزاق سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ حضرت محمد مصطفیٰ (ص) نے منجی عالم بشریت حضرت امام مہدی علیہ السلام کے آنے کی بشارت دی۔ جس کا تذکرہ شیعہ اور سنی دونوں کتب احادیث میں موجود ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ بلوچ من حیث القوم آل رسول (ع) کے طرف دار اور وفادار رہے ہیں۔ اہل بیت پیغمبر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے عشق اور محبت ایمان کی نشانی ہے۔ حضرت امام مہدی علیہ السلام پر ایمان امت مسلمہ کے درمیان متفقہ عقیدہ ہے۔ حضرت محمد مصطفیٰ (ص) نے منجی عالم بشریت حضرت امام مہدی علیہ السلام کے آنے کی بشارت دی۔ جس کا تذکرہ شیعہ اور سنی دونوں کتب احادیث میں موجود ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے قادر پور میں ایک وفد کے ہمراہ کھوسہ قبائل کے سردار سخی عبدالرزاق خان کھوسہ سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ علامہ مقصود ڈومکی نے ان کی والدہ کی وفات پر فاتحہ خوانی بھی کی۔ ملاقات میں سیاسی صورتحال اور دینی امور پر گفتگو ہوئی۔ انہوں نے اس موقع پر سردار سخی عبدالرزاق خان کھوسہ کو دیوبندی عالم دین مفتی نظام الدین شامزئی کی کتاب عقیدہ ظہور مہدی کا تحفہ بھی پیش کیا۔ اس موقع پر مجلس علمائے مکتب اہل بیت کے ضلعی صدر علامہ سیف علی ڈومکی، گل محمد خان ٹالانی و دیگر ان کے ہمراہ تھے۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ حضرت امام مہدی علیہ السلام اپنے 313 اصحاب کے ساتھ آئیں گے۔ اصحاب بدر رضی اللہ عنہم اور حضرت طالوت علیہ السلام کے مخلص اصحاب کی تعداد کے برابر، ایسے 313 کہ زمین اور آسمان نے ایسے تین سو تیرہ انسان نہیں دیکھے ہوں گے۔ یہ اصحاب امام مہدی علیہ السلام تاریخ انسانی کے بے عیب اور بے مثال انسان ہوں گے، جو اپنی عظمت کردار حکمت دانائی شجاعت بہادری میں بے مثال اور اعلیٰ انسانی صفات کا عملی مظہر ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ جیکب آباد میں امن و امان کی صورتحال خراب ہے۔ سیاسی، سماجی، قبائلی، مذہبی رہنماؤں اور منتخب نمائندوں کو چاہئے کہ وہ عوامی مسائل پر آواز بلند کریں۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سردار سخی عبدالرزاق کھوسہ نے کہا کہ ہم آل محمد (ص) کے غلام اور پنجتن پاک (ع) سے محبت کرنے والے ہیں۔ آل رسول کا احترام ہمیں آباء و اجداد سے میراث میں ملا ہے۔ ہم حضرت غازی عباس علمدار علیہ السلام کے علم پاک سے عقیدت رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جیکب آباد کی سیاست میں ہمیں ایک دوسرے کے ساتھ مشاورت کے ساتھ اور ایک دوسرے کے ساتھ مل کر آگے بڑھنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ رابطہ اور مشاورت کا سلسلہ جاری رہے گا۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: حضرت امام مہدی علیہ السلام سردار سخی عبدالرزاق علیہ السلام کے علامہ مقصود نے کہا کہ ڈومکی نے انہوں نے پر گفتگو کے ساتھ
پڑھیں:
سینیٹ: بھارتی جارحیت کیخلاف قرارداد متفقہ طور پر منظور
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سینیٹ نے حالیہ بھارتی جارحیت کے خلاف قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کی سربراہی میں سینیٹ کا اجلاس ہوا جس میں نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے حالیہ بھارتی جارحیت کے خلاف قرارداد پیش کی جسے ایوان بالا نے متفقہ طور پر منظور کرلیا۔
قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کو پہلگام واقعے سے جوڑنے کے الزامات مسترد کرتے ہیں، بھارتی حکومت بدنیتی پر مبنی مہم چلا رہی ہے، بھارت کو دوسرے ممالک بشمول پاکستان میں دہشتگردی پر قابل احتساب ٹھہرایا جائے، پاکستان کشمیر کی حمایت جاری رکھے گا۔
کے پی حکومت کا سولرائزیشن منصوبہ دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ
مزید :