وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری کو پارلیمانی امور کاقلمدان دیا گیا ہے جبکہ علی پرویز ملک کو وزیر پیٹرولیم، اورنگزیب خان کچھی کو قومی ورثہ اور ثقافت، خالد حسین مگسی کو وزیر سائنس اور ٹیکنالوجی، محمد حنیف عباسی کو وزیر ریلوے، محمد معین وٹو کو وزیر آبی وسائل، محمد جنید انور کو وزیر بحری امور کا قلمدان دیدیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ایک ہفتہ سے زائد کی تاخیر کے بعد بالآخر وزیراعظم شہباز شریف نے کابینہ میں نئے شامل کئے گئے وفاقی وزراء، وزرائے مملکت، مشیروں اور معاونین خصوصی کو قلمدان سونپ دئیے ہیں۔ اس سلسلے میں جاری کردہ ایک نوٹیفیکیشن کے مطابق وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری کو پارلیمانی امور کاقلمدان دیا گیا ہے جبکہ علی پرویز ملک کو وزیر پیٹرولیم، اورنگزیب خان کچھی کو قومی ورثہ اور ثقافت، خالد حسین مگسی کو وزیر سائنس اور ٹیکنالوجی، محمد حنیف عباسی کو وزیر ریلوے، محمد معین وٹو کو وزیر آبی وسائل، محمد جنید انور کو وزیر بحری امور، محمد رضا حیات ہراج کو وزیر دفاعی پیداوار، سردار محمد یوسف کو مذہبی امور اور بین المذاہب ہم آہنگی، شزہ فاطمہ خواجہ کو انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی مواصلات، رانا مبشر اقبال کو امور عامہ اور سید مصطفی کمال کو وزیر صحت کا قلمدان سونپا گیا ہے۔

 وزرائے مملکت میں ملک رشید احمد خان قومی غذائی تحفظ اور تحقیق، عبد الرحمن خان کانجو توانائی اور امور عامہ یونٹ کا اضافی چارج، عقیل ملک قانون اور انصاف، بلال اظہر کیانی ریلویز، کیسومل کھیل داس مذہبی امور اور بین المذاہب ہم آہنگی، محمد عون ثقلین بیرون ملک مقیم پاکستانیوں اور انسانی وسائل کی ترقی، مختار احمد ملک صحت، طلال چوہدری امور داخلہ اور انسداد منشیات اور وجیہہ قمر کو وفاقی تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت کی وزیر مملکت کے قلمدان سونپے گئے ہیں۔ مشیروں میں ڈاکٹر سید توقیر حسین شاہ کو وزیراعظم آفس، محمد علی نجکاری اور پرویز خٹک کو امور داخلہ کا قلمدان دیا گیا ہے۔ وزیراعظم کے معاونین خصوصی میں ہارون اختر کو صنعتوں اور پیداوار کا قلمدان دیا گیا ہے جبکہ حزیفہ رحمان کو قومی ورثہ اور ثقافت، مبارک زیب کو قبائلی امور اور طلحہ برکی کو سیاسی امور کیلئے وزیراعظم کا معاون خصوصی مقرر کیا گیا ہے۔

دوسری جانب ایک سے زائد قلمدان رکھنے والے وزراء سے اضافی قلمدان واپس لے لیے گئے ہیں۔ وفاقی وزیر مصدق ملک سے پیٹرولیم اور آبی وسائل کے قلمدان واپس لے کر موسمیاتی تبدیلی کا قلمدان دے دیا گیا، عبد العلیم خان سے نجکاری اور سرمایہ کاری کے قلمدان واپس لے کر انہیں وزیر مواصلات بنا دیا گیا ہے۔ قیصر احمد شیخ سے میری ٹائم افیرز کا قلمدان واپس لے کر سرمایہ کاری بورڈ کا قلمدان دے دیا گیا، رانا تنویر حسین سے صنعت و پیداوار کا قلمدان واپس لے کر نیشنل فوڈ سیکیورٹی اینڈ ریسرچ کا قلمدان سونپ دیا گیا ہے۔ وزیر دفاع خواجہ آصف سے دفاعی پیداوار اور وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ سے پارلیمانی امور کا اضافی قلمدان واپس لے لیا گیا ہے۔ وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ سے قومی ورثہ اور ثقافت، وفاقی وزیر اوورسیز پاکستانی چوہدری سالک سے مذہبی امور اور وزیر تعلیم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی سے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی وزارت کا اضافی قلمدان واپس لے لیا گیا ہے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: قومی ورثہ اور ثقافت قلمدان دیا گیا ہے قلمدان واپس لے کر وفاقی وزیر کا قلمدان امور اور امور کا کو وزیر

پڑھیں:

پاکستان اور ترکیہ کے وزراء کی ملاقات دوطرفہ تجارت کے فروغ پر اتفاق

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251104-01-2

 

استنبول (صباح نیوز) وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے اسٹینڈنگ کمیٹی فار اکنامک اینڈ کمرشل کوآپریشن آف دی آرگنائزیشن آف دی اسلامک کوآپریشن (COMCEC) کے 41 ویں اجلاس کے موقع پر استنبول میں ترکیہ کے وزیر تجارت پروفیسر ڈاکٹر عمر بولات سے ملاقات کی۔ پیر کو یہاں جاری پریس ریلیز کے مطابق ملاقات کے دوران دونوں وزرا نے تجارتی اور اقتصادی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔ ترکیہ کے وزیر تجارت پروفیسر ڈاکٹر عمر بولات نے پاکستان کے ساتھ تجارتی تعلقات کو بڑھانے اور دوطرفہ اقتصادی روابط کو بڑھانے کی اپنی حکومت کی شدید خواہش کا اظہار کیا۔ انہوں نے یقین دلایا کہ ترکیہ تجارتی مذاکرات کے آئندہ دور کے دوران پاکستان کی تجاویز کا احسن طریقے سے جائزہ لے گا۔

 

استنبول: وفاقی وزیر تجارت جام کمال ترکیہ ہم منصب پروفیسر ڈاکٹر عمر بولات سے ملاقات کر رہے ہیں

خبر ایجنسی

متعلقہ مضامین

  • اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ سینیٹ محمد اورنگزیب پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے ہیں
  • پاکستان اور ترکیہ کے وزراء کی ملاقات دوطرفہ تجارت کے فروغ پر اتفاق
  • گلگت بلتستان کی ترقی اور عوامی فلاح و بہبود کو یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: امیر مقام
  • گلگت، پی ٹی آئی فارورڈ بلاک سے تعلق رکھنے والے وزیر بلدیات حاجی عبد الحمید پیپلزپارٹی میں شامل
  • خیبرپختونخوا کابینہ میں شامل وزراکو قلمدان مل گئے
  • کے پی کابینہ ، 10 وزرا، مشیروں،معاونین خصوصی کو قلمدان تفویض
  • سہیل آفریدی کابینہ میں شامل 10 وزراء، مشیروں، معاونین خصوصی کو قلمدان تفویض
  • سہیل آفریدی کابینہ میں شامل 10 وزرا، مشیروں،معاونین خصوصی کو قلمدان تفویض
  • سپریم کورٹ آف پاکستان میں انتظامی تقرریاں، متعدد ڈپٹی رجسٹرارز کو اضافی چارجز تفویض
  • خیبر پختونخوا کی 13 رکنی کابینہ تشکیل، عمران خان کی ہدایات نظر انداز