دنیا بھر میں سوشل میڈیا رولز اینڈ اریگولیشن کے ساتھ ہے، صرف پاکستان میں شتربےمہار ہے،عظمیٰ بخاری
اشاعت کی تاریخ: 8th, March 2025 GMT
ویب ڈیسک: وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں سوشل میڈیا رولز اینڈ اریگولیشن کے ساتھ ہے۔صرف پاکستان میں شتربےمہار ہے۔
الحمرا ارٹس کونسل میں پنجاب حکومت کے زیراہتمام خواتین کے عالمی دن کے حوالے سے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اطلاعات عظمی بخاری نے کہا کہ میرے لیے ہر دن عورت کا دن ہے، معاشرے میں خواتین کو لے کر رویہ بہت غیر حساس ہے جسں کو ٹھیک کرنے کی ضرورت ہے، پنجاب کی تاریخ میں پہلی بار الحمرا میں حکومتی سطح پر وویمن ڈے منایا جا رہا ہے۔
پنجاب پولیس کے تھانیداروں کےلئے بڑی خوشخبری
ان کا کہنا تھا کہ جب تک ہم خواتین کے مسائل پر بات نہیں کریں گے اس وقت تک حل نہیں نکلے گا، ہم بدقسمتی سے ایسے معاشرے میں رہتے ہیں وہاں زیادتی کی شکار خاتون منہ چھپاتی پھرتی ہے اور ریپسٹ دندناتا پھرتا ہے، پنجاب حکومت نے خواتین کے تحفظ کے لیے بہت اقدامات کیے ہیں، پینک بٹن۔ورچوئل پولیس اسٹیشن۔دھی رانی جیسے ہروگرام اس کی مثال ہیں۔
عظمی بخاری نے کہا کہ چیف منسٹر کا کہنا ہے خواتین ان کی ریڈ لائن ہیں، خواتین کے خلاف کیے گئے جرائم میں عدالتوں سے انصاف نہیں ملتا، اس طرح کی ایف ائی ارز دی جاتی ہیں کہ مجرم ارام سے نکل جاتا ہے۔
سینٹ کا اجلاس؛ شیری رحمان کی پی ٹی آئی پر تنقید، شبلی فراز کا جواب
وزیر اطلاعات پنجاب نے کہا کہ ورکنگ وویمن کے مسائل کو دیکھتے ہوئے چیف منسٹر وویمن ہاسٹلز بنوائے، اب وہ زمانہ نہین کہ ایک شخص کمائے اور چھ چھ لوگ کھائیں، اس لیے اب خاتون کو بھی کام کرنا ہوگا۔
ان کا کہنا تھا کہ ہماری سوسائٹی میں کھانا گرم نہ کرنے بیٹی یا بیوی یا بہن کو قتل کردیا جاتا ہے، پنجاب حکومت نے لائیو اسٹاک کارڈ دیہات کی خواتین کے لیے متعارف کرایا ہے، دھی رانی پروگرام کا دوسرا فیز بھی جلد شروع کیا جائے گا، پنجاب حکومت نے لڑکیوں کو الیکڑک بائیکس دی ہیں۔
رمضان المبارک، چینی مافیا کی ہٹ دھرمی قائم، چینی 163 روپے کلو ہوگئی
انہوں نے کہا کہ ہماری بچیاں بہت ٹیلنٹڈ ہیں۔انہیں تھوڑی سی سپورٹ گھر سے چاہیے اور تھوڑی سی سپورٹ سوسائٹی سے چاہیے، ہماری سوسائٹی میں اپنی بہین بیٹی ماں کی عزت کی جاتی ہے لیکن عورت کی عزت اس لیے نہیں کرتے کہ وہ عورت یے، جس دن ہم عورت کی عزت اس لیے کریں گے کہ وہ عزت ہیں تو ہمارا معاشرہ سدھر جائے گا، الیکڑک بسوں میں خواتین کا الگ ایریا مخصوص کیا گیا ہے۔
عظمی بخاری نے کہ ہمارے لیے خوش نصیبی کی بات ہے کہ ہماری چیف منسٹر ایک خاتون ہیں۔صوبے کی چیف جسٹس بھی خاتون ہیں عورت کارڈ کی شکل میں دہشتگردی کرنے والوں کو سپئیر نہیں کیا جائے گا، ہم پر بھی ظلم ہوئے تھے لیکن ہم نے ریاست پر حملہ نہیں کیا تھا، چیف منسٹر صاحبہ کو والد کے سامنے صرف اس لیے گرفتار کیا گیا تو کہنا کے والد کو توڑا جا سکے۔
پی ٹی آئی رہنما کی چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کی تعریف
ان کا کہنا تھا کہ عورت مارچ کی اپنی فلاسفی ہے، جہاں تک خواتین کے حقوق کی بات کرتے ہیں اس سے میں متفق ہوں، عورت مارچ ہونا چاہیے۔عورتوں کے لیے مارچ ہونا ہے، دنیا بھر میں سوشل میڈیا رولز اینڈ اریگولیشن کے ساتھ ہے۔صرف پاکستان میں شتربےمہار ہے۔
عظمی بخاری نے کہا کہ دہشتگردوں کے کوئی حقوق نہیں ہوتے، اگر پورا جھتہ لے جا کر اگ لگائی جائے تو اس معاملے میں عورت کارڈ استعمال نہیں کیا جا سکتا، میری ہمدردی ہے یاسمین راشد سے لیکن جلاو گھیراو کی سیاست کرنے والوں ناکام بغاوت کرانے والوں کو معاف نہیں کیاجا سکتا۔
مصطفی نواز کھوکھر کے والد کی اسلحہ لائسنس کی درخواست انتقال کے بعد منظور
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: پنجاب حکومت بخاری نے کہ خواتین کے چیف منسٹر نے کہا کہ نہیں کیا کا کہنا اس لیے
پڑھیں:
الیکشن کمیشن نے پنجاب حکومت سے بلدیاتی انتخابات کیلئےضروری ڈیٹا اور نقشے مانگ لیے
— فائل فوٹوالیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے پنجاب حکومت سے بلدیاتی انتخابات کیلئےضروری ڈیٹا اور نقشے مانگ لیے۔
پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے معاملے پر چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی زیر صدارت اجلاس ہوا۔
اس دوران سکندر سلطان راجہ نے کہا کہ پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کا انعقاد پنجاب حکومت اور الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے، پنجاب حکومت اپنی اس ذمہ داری کو پورا کرے، حلقہ بندی کے لیے ضروری رولز، ڈیٹا، نوٹیفکیشن اور نقشہ جات مہیا کیا جائے۔
چیف سیکریٹری پنجاب نے اجلاس میں بتایا کہ لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2025ء کے تحت حلقہ بندی رولز کا ڈرافٹ ترتیب دیا گیا، لوکل گورنمنٹ الیکشن رولز کا ڈرافٹ 15 نومبر تک الیکشن کمیشن کو بھیج دیاجائے گا۔
چیف سیکریٹری پنجاب نے مزید بتایا کہ حکومت ٹاؤن، میونسپل کارپوریشن، میونسپل کمیٹی اور تحصیل کونسل کی درجہ بندی کے نوٹی فکیشن دے گی، حکومت درجہ بندی کے نوٹیفکیشن 22 دسمبر تک الیکشن کمیشن کو مہیا کر دے گی، یوسیز کی تعداد کے نوٹیفکیشن31 دسمبر تک الیکشن کمیشن کو دے دیےجائیں گے۔ ہر ٹاؤن، میونسپل کارپوریشن، میونسپل کمیٹی، تحصیل کونسل کے نقشے 10 جنوری تک مہیا کر دیے جائیں گے۔
اعلامیے کے مطابق چیف الیکشن کمشنر نے ڈرافٹ رولز پر اپنی رائے حکومت پنجاب کو دی۔
ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ تمام امور تجویز کردہ شیڈول کے مطابق ہر صور ت مکمل کیے جائیں گے۔