اسلام آباد میں خاتون اوربیٹی پر تشدد کی ویڈیو وائرل ہونے پر مقدمہ درج، ملزم گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 10th, March 2025 GMT
اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 10 مارچ 2025ء ) اسلام آباد پولیس نے ایف نائن پارک میں ایک فاسٹ فوڈ چین کے ایک آؤٹ لیٹ کے قریب ہاجرہ نامی خاتون اور اس کی بیٹیوں پر وحشیانہ حملہ کرنے پر اس کے اور اس کے ساتھیوں کے خلاف فرسٹ انفارمیشن رپورٹ (ایف آئی آر) درج ہونے کے بعد ایک شخص کو گرفتار کرلیا، واقعے کا مقدمہ مارگلہ پولیس سٹیشن میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
ایف آئی آر کی تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ 23 فروری 2025ء کو پیش آیا اور درخواست گزار پر رات 8 بجے کے قریب حملہ کیا گیا، ہاجرہ نامی خاتون اپنی بیٹیوں کے ساتھ ایف نائن پارک اسلام آباد کی مشہور فوڈ چین کے قریب موجود تھیں جب ایک سفید مرسڈیز (رجسٹریشن نمبر BGC-521) نے ان کا راستہ روکا، جمال نامی شخص مسلح تھا، متاثرہ کی گاڑی کے قریب آیا اور ہاجرہ کی بیٹی سے کار چھیننے کی کوشش کی جو ڈرائیونگ سیٹ پر تھی۔(جاری ہے)
ایف آئی آر میں خاتون کا کہنا ہے کہ میں (ہاجرہ) باہر نکلی اور اس سے بحث کرنے کی کوشش کی لیکن جمال اور اس کے دوستوں نے ہم پر وحشیانہ حملہ کیا، انہوں نے مجھے اور میری بیٹیوں کو بالوں سے پکڑ کر گھسیٹا اور ہمیں شدید تشدد کا نشانہ بنایا، اس نے ہمیں پستول دکھا کر ہمارا بیگ چھین لیا جس میں 20 لاکھ روپے نقد اور 10 تولے سونا تھا، اس نے گاڑی میں فرار ہونے سے پہلے ہمیں جان سے مارنے کی دھمکی بھی دی۔ بتایا گیا ہے کہ جمال اور اس کے ساتھیوں کے خلاف پاکستان پینل کوڈ (PPC) کی دفعہ 392، 341، 506-II، 354 اور 34 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا، جس کے بعد ملزم کے خلاف قانونی کارروائی شروع کر دی گئی اور پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا، تین روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کرنے کے بعد پولیس نے ملزم سے مسروقہ سامان برآمد کرکے چارج شیٹ مجاز عدالت میں پیش کردی جب کہ ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے کے قریب اور اس
پڑھیں:
کراچی میں تین پولیس مقابلے، 4 زخمی ڈاکوؤں سمیت 5 گرفتار
کراچی:شہر قائد کے مختلف علاقوں میں پولیس اور اسٹریٹ کرمنلز کے درمیان تین علیحدہ علیحدہ مبینہ مقابلوں کے دوران 4 زخمیوں سمیت مجموعی طور پر 5 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا، جبکہ ایک ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔
پہلا واقعہ کورنگی کراسنگ بند کے قریب پیش آیا، جہاں پولیس سے مبینہ مقابلے کے دوران 25 سالہ ڈاکو کاشان زخمی ہوا۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق، زخمی ڈاکو کو فوری طور پر جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
دوسری کارروائی کورنگی نمبر ڈھائی، سیکٹر 33 ڈی جمیل مسجد کے قریب ہوئی، جہاں کورنگی پولیس نے اسٹریٹ کرمنلز سے فائرنگ کے تبادلے کے بعد درجنوں وارداتوں میں مطلوب ملزم زاہد عرف زہدو ولد حسین کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔
اس کا ساتھی پولیس پر فائرنگ کرتے ہوئے تاریکی کا فائدہ اٹھا کر فرار ہو گیا۔
گرفتار ملزم کے قبضے سے ایک پستول بمعہ ایمونیشن اور نقد رقم برآمد کی گئی، جبکہ اس کا سابقہ مجرمانہ ریکارڈ بھی چیک کیا جا رہا ہے۔
تیسرا پولیس مقابلہ سچل تھانے کی حدود میں سپر ہائی وے افغان چورنگی کے قریب پیش آیا، جہاں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ایک زخمی سمیت دو ڈاکوؤں کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق ملزمان کی شناخت سہیل اور موسیٰ کے ناموں سے ہوئی ہے۔ ان کے قبضے سے اسلحہ، موبائل فونز اور نقدی برآمد ہوئی۔
پولیس نے گرفتار تمام ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے، جبکہ فرار ہونے والے ملزم کی تلاش کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔