پشاور:

خیبر پختونخوا میں  3 دن سے بارش جاری ہے جب کہ بالائی علاقوں میں برف باری  نے سیاحوں کو  اپنی طرف متوجہ کرلیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پشاور شہر  اور گرد و  نواح میں مسلسل تیسرے روز بھی وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے۔گزشتہ رات  گئے ہونے والی بارش سحری تک رک گئی ، جس سے موسم خوشگوار ہوگیا۔

اُدھر بالائی خیبر پختون خوا میں بھی بارش کا سلسلہ  تین روز سے جاری ہے جب کہ پہاڑوں پر بھی مسلسل برف باری ہو رہی ہے۔ چترال، دیر، سوات ، شانگلہ، بونیر سمیت دیگر اضلاع میں پہاڑوں پر برفباری سے موسم شدید سرد  ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پشاور سمیت صوبے کے  بیشتر اضلاع میں کل بھی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے

خیبر میں بارشیں؛ چھتیں گرنے سے 4 افراد جاں بحق
ضلع خیبر کی تحصیل باڑہ میں بارشوں کے باعث چھتیں گرنے سے 2 بچیوں سمیت 4 افراد جاں بحق اور 2 بچیاں زخمی ہو گئیں۔

 وادی تیراہ کے علاقے میدان برقمبر خیل یارگل خیل میں بارش کے باعث گھر کی چھت گر گئی، جس سے گھر کا سربراہ بسم اللہ، اس کی بیوی اور کمسن بچی جاں بحق ہو گئے۔

باڑہ کے نواحی علاقے چلگزی شکونڈو دارہ میں صابر کے 2 منزلہ کمرے کی چھت گر گئی، جس سے ملبے تلے دب کر اس کی ایک بچی جاں بحق اور 2 زخمی ہو گئیں۔

چترال میں برفباری سے راستے بند
اپر چترال بروغل روڈ پر گزشتہ برف باری کی وجہ سےکئی دنوں سے گاڑیوں کی آمدروفت بند ہے ، جس کی  وجہ سے مسافروں اور مقامی افراد کو مشکلات کا سامنا ہے۔

علاوہ ازیں حالیہ بارشوں اور برفباری کے باعث پرسان روڈ تنگ کے مقام پر لینڈ سلائیڈنگ سے راستہ بند ہوگیا، جس سے عوام دونوں جانب پھنس کر رہ گئے۔

 

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

  محکمہ موسمیات کی بارشوں سے متعلق تازہ پیشگوئی  

ویب ڈیسک: محکمہ موسمیات نے اگلے 24 گھنٹوں کے دوران خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کر دی  ۔
تفصیلات کے مطابق، سوات، اپر دیر، شانگلہ، کالام اور مالم جبہ میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، جب کہ ملاکنڈ اور ہزارہ ڈویژن میں بھی تیز ہواؤں کے ساتھ بارش متوقع ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق پشاور سمیت دیگر میدانی علاقوں میں موسم جزوی طور پر ابر آلود رہے گا۔ جنوبی اضلاع جیسے ڈی آئی خان، بنوں اور کوہاٹ میں بھی تیز ہواؤں اور بارش کا امکان ہے، جس کے باعث ان علاقوں میں گرمی کی شدت میں کمی متوقع ہے۔
محکمے کا کہنا ہے کہ پشاور میں کم سے کم درجہ حرارت 27 جبکہ زیادہ سے زیادہ 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے، اور ہوا میں نمی کا تناسب 72 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔ خیبر پختونخوا میں سب سے زیادہ درجہ حرارت ڈی آئی خان میں 41 ڈگری، جبکہ سب سے کم مالم جبہ میں 16 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔
محکمہ موسمیات نے شہریوں کو موسم کی صورتحال کے پیش نظر احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔

Post Views: 5

متعلقہ مضامین

  • ٹارگٹڈ آپریشن: باجوڑ کی تحصیل لوئی ماموند کے 27 علاقوں میں 3 دن کیلئے کرفیو نافذ
  • خیبر پختونخوا میں قیامِ امن کے لیے فوجی آپریشن کیا جائے یا نہیں؟
  • بالائی خیبر پختونخوا اور کشمیر میں آج کہیں کہیں بارش کا امکان
  •   محکمہ موسمیات کی بارشوں سے متعلق تازہ پیشگوئی  
  • ملک کے بیشتر علاقوں میں گرمی اور حبس کا امکان، بالائی اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں بارش متوقع
  • لاہور میں موسلا دھار بارش، لیسکو فیڈرز ٹرپ کر گئے، بجلی معطل
  • قدرتی مناظر کو نقصان، فیصل مسجد سمیت 50 سے زائد مساجد غیر قانونی قرار، مسمار کرنے کی تیاریاں
  • خیبر پختونخوا؛ گندم اسکینڈل میں گرفتار افسران کی ضمانت کی درخواستیں خارج
  • محکمہ موسمیات کی بارش اور شدید حبس کی پیشگوئی
  • ملک کے مختلف حصوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش، میدانی علاقوں میں گرمی اور حبس برقرار