شہباز بھٹی ورکرز موومنٹ پاکستان کے نام سے نئی سیاسی جماعت کے قیام ،13نکاتی منشور کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 11 August, 2025 سب نیوز

اسلام آباد(آئی پی ایس )اقلیتی امور کے سابق وفاقی وزیر شہباز بھٹی کے مشن کو آگے بڑھانے کے لیے شہباز بھٹی ورکرز موومنٹ پاکستان کے نام سے نئی سیاسی جماعت اور اس کے 13 نکاتی منشور کا بھی اعلان کر دیا گیا ہے۔ معروف مسیحی لیڈر بشارت کھوکھر شہباز بھٹی ورکرز موومنٹ پاکستان کے چیئرمین ہوں گے۔ ندیم مٹو کو پارٹی کا وائس چیئرمین مقرر کیا گیا ہے،داد بھٹی سیکرٹری جنرل جبکہ جوشوا ولیم کو پارٹی کا سیکرٹری فنانس مقرر کیا گیا ہے۔
فرانس میں موجود پارٹی چیئرمین بشارت کھوکھر نے اسلام آباد میں منعقدہ نیوز کانفرنس سے ٹیلی فون کے ذریعے خطاب کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اقلیتوں کے دن کے موقع پر پارٹی کا قیام اس بات کا مظہر ہے کہ اقلیتیں پاکستان کی تعمیر و ترقی میں بھر پور کردار ادا کرنے کا جذبہ رکھتی ہیں۔ چیئرمین بشارت کھوکھر نے شہباز بھٹی ورکرز موومنٹ پاکستان کے قیام کے اغراض و مقاضد بیان کرتے ہوئے کہا کہ ان کی پارٹی کا مقصد بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے اصولوں کے مطابق شہید قائد شہباز بھٹی کے مشن کو آگے بڑھاتے ہوئے ملک بھر میں بین المذاہب ہم آہنگی کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ پاکستان میں اقلیتوں سمیت پسے ہوئے تمام طبقات کو حقوق دلانے کے لیے جدوجہد کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس نئی سیاسی جماعت کے پلیٹ فارم سے سیاسی کشیدگی، دہشت گردی فرقہ واریت اور جبری تبدیلی مذہب جیسے مسائل سے نمٹنے کے لیے جدوجہد کی جائے گی۔
چیئرمین، شہباز بھٹی ورکرز موومنٹ پاکستان بشارت کھوکھر کا کہنا تھا کہ پارٹی کا مرکزی دفتر اسلام آباد میں قائم کر دیا گیا ہے، پارٹی کی الیکشن کمیشن آف پاکستان میں رجسٹریشن کے لیے وکلا کا ایک وفد آئیندہ ہفتے الیکشن کمیشن آف پاکستان کے ساتھ باضابطہ طور پر رابطہ کرے گا۔ چاروں صوبائی دارلحکومتوں سمیت آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی تنظیمی ڈھانچہ جلد مکمل کیا جائے گا۔ ملک بھر میں پارٹی کے ضلعی دفاتر قائم کیے جائینگے اس مقصد کے لیے ملک بھر کے تنظیمی دوروں کا شیڈول ترتیب دیا جارہا ہے۔ پارٹی چیئرمین بشارت کھوکھر کے ہمراہ مشترکہ نیوز کانفرنس میں موجود وائس چیئرمین ندیم مٹو، سیکرٹری جنرل داد بھٹی اور فنانس سیکرٹری جوشوا ولیم کا کہنا تھا کہ شہباز بھٹی ورکرز موومنٹ پاکستان دیگر متعدد جماعتوں کی طرح کسی کی عزت یا پگڑی اچھالنے پر یقین نہیں رکھتی یہ اپنی قابلیت اور منشور کے ذریعے ملک میں امن کی خواہاں ہے ۔پارٹی منشور کے حوالے سے پارٹی لیڈروں کا کہنا تھا کہ شہباز بھٹی ورکرز موومنٹ پاکستان کا منشور پاکستان کی ترقی، خوشحالی، سلامتی اور استحکام کے لیے ملکی اداروں کے ساتھ مل کر جدوجہد کرنا ہے۔
مذہب کی آڑ میں بنائے گئے تمام قوانین کے غلط استعمال کی روک تھام کے لیے بھی اداروں کے ساتھ مل کر عملی اقدامات کیے جائیں گے۔ اقلیتوں کی منتشر سیاسی و سماجی تنظیموں کو متحد، منظم اور متحرک کیا جائے گا۔ اقلیتی طلبہ کے لیے قومی و بین الاقوامی سطح پر تعلیمی مواقع پیدا کیے جائیں گے، اقلیتوں کی کمسن بچیوں کی جبری تبدیلی مذہب اور جبری گمشدگی کی روک تھام کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں گے، ملک کے تمام اداروں میں اقلیتی نوجوانوں کو پانچ فیصد کوٹہ کے تحت ملازمتوں کو یقینی بنایا جائے گا، ملک کی تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ مل کر ملک میں جمہوری نظام کو مضبوط بنانے کے ساتھ ساتھ مذہبی رواداری کے لیے کام کیا جائے گا، ملک کی تمام مذہبی اقلیتوں کے لیے سیاسی و سماجی تفریق کے خاتمے کے لیے جدوجہد کی جائے گی، بنیاد پرستی، مذہبی تنگ نظری، مذہبی تعصب اور فرقہ واریت کے خاتمے کے لیے جدوجہد کی جائے گی۔
دہشت گردی کے خلاف ملکی اداروں کے ساتھ مل کر عوامی شعور بیدار کرتے ہوئے پرامن معاشرے کی تشکیل کے لیے جدوجہد کی جائے گی، مذہبی اقلیتوں کی عبادت گاہوں اور جائیدادوں کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے گا،نوجوانوں، مزدوروں ،کسانوں، ہاریوں، طالب علموں اور خواتین کے ساتھ ساتھ ملک کی مذہبی اقلیتوں کے بنیادی و انسانی حقوق کے لیے بھرپور جدوجہد کی جائے گی، ملک میں جمہوری نظام کو مضبوط کرنے کے لیے تمام مذہبی اقلیتوں کو حلقہ بندیوں کے ساتھ جداگانہ انتخابات کے ساتھ ساتھ قومی و صوبائی اسمبلیوں اور سینٹ میں فیڈرل کی اقلیتی نشست میں اضافے کے لیے بھرپورجدوجہد اور عملی اقدامات کیے جائینگے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرحکومت کے چینی کی برآمد کرنے کی اجازت کے فیصلے سے بحران پیدا ہوا، کمپیٹیشن کمیشن نے رپورٹ پیش کردی حکومت کے چینی کی برآمد کرنے کی اجازت کے فیصلے سے بحران پیدا ہوا، کمپیٹیشن کمیشن نے رپورٹ پیش کردی عمران خان کے گھر کی نیلامی کی خبریں بے بنیاد ہیں، نیب ذرائع وزارت صنعت نے چینی کا استعمال کم کرنے کیلئے زیادہ ٹیکسز کی تجویز دیدی غیر رجسٹرڈ عازمین حج سے درخواستوں کی وصولی کا دوسرا مرحلہ شروع قومی اسمبلی اور سینیٹ سے ڈی نوٹیفائی کرنیکا معاملہ، عمر ایوب، شبلی فراز کا پشاور ہائیکورٹ سے رجوع باجوڑ میں دہشتگردوں کیخلاف ٹارگٹڈ آپریشن کا آغاز، کئی علاقوں میں کرفیو نافذ TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: نئی سیاسی جماعت

پڑھیں:

گلگت میں ن لیگ کے ترقیاتی کاموں کا کوئی جماعت مقابلہ نہیں کرسکتی، احسن اقبال

فائل فوٹو

وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں ن لیگ کے ترقیاتی کاموں کا کوئی جماعت مقابلہ نہیں کرسکتی ہے۔

گلگت میں جیو نیوز سے گفتگو میں احسن اقبال نے کہا کہ مسلم لیگ ن کا گلگت بلتستان میں ترقیاتی کاموں کا ریکارڈ ہے، جس کا مقابلہ کوئی جماعت نہیں کرسکتی۔

انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں تمام جماعتیں اور ان کے لیڈرز انتخابی عمل میں حصہ لے رہے ہیں۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ اگر کوئی جماعت یہ کہتی ہے کہ اسے حصہ نہیں لینے دیا جارہا تو وہ اپنی شکست کا بہانہ تلاش کررہی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • فیصل ممتاز راٹھور سے چوہدری یاسین کی ملاقات
  • بھارت میں ’کاکروچ جنتا پارٹی‘ کیا ہے اور یہ بھارتی حکومت کے لیے دردِ سر کیوں بن گئی ہے؟
  • گلگت میں ن لیگ کے ترقیاتی کاموں کا کوئی جماعت مقابلہ نہیں کرسکتی، احسن اقبال
  • گلگت بلتستان انتخابات کو متنازع بنانے کی ہر کوشش جمہوریت کے خلاف ہے، حلیم عادل شیخ
  • سندھ میں 20 لاکھ گھروں کی تعمیر کو ممکن بنائیں گے:بلاول بھٹو کا گلگت جلسے سے خطاب
  • بعض حکمران عناصر بینظر انکم سپورٹ پروگرام کو ختم کرنا چاہتے ہیں، تاہم پیپلز پارٹی ایسا نہیں ہونے دے دی، بلاول بھٹو
  • نواز شریف ایک روزہ دورے پر گلگت بلتستان پہنچ گئے
  • امتحانی تنازعات پر کاکروچ جنتا پارٹی کے بانی نے بڑا اعلان کردیا
  • وزیراعظم کا بی ٹو بی کانفرنس کی پیشرفت کے ماہانہ جائزہ اجلاس کی خود صدارت کا فیصلہ
  • بزنس فرینڈلی بجٹ لانے کیساتھ ٹیکس پیئر پر مزید بوجھ نہ ڈالا جائے، پاکستان بزنس فورم