لاہور: سوشل میڈیا پر شیر کیساتھ تصویر پوسٹ کرنے والا شہری گرفتار، شیر بھی ضبط
اشاعت کی تاریخ: 12th, March 2025 GMT
پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں لائسنس کے بغیر شیر کو گھر میں رکھنے پر ایک اور شخص کو گرفتار کر لیا گیا، محکمہ وائلڈ لائف نے پولیس کی مدد سے شیر بھی برآمد کرلیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق محکمہ جنگلی حیات کے ترجمان نے بتایا کہ تازہ کارروائی کے دوران اقبال ٹاؤن میں چھاپہ مار کر ملزم اظہر محمود کو گرفتار اور شیر برآمد کیا گیا۔
بتایا گیا ہے کہ ملزم نے سوشل میڈیا پوسٹ میں شیر کے ساتھ تصویر لگائی تھی، جس کیخلاف شہریوں نے محکمہ جنگلی حیات کو شکایات کیں، جس پر اس کے خلاف ایک روز قبل مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
شہری اظہر محمود کی شیر کے ساتھ ویڈیوز سامنے آنے پر محکمہ وائلڈ لائف پنجاب نے کاروائی کی۔
یاد رہے کہ پنجاب میں نئے قانون کے تحت بغیر لائسنس شیر رکھنے، اس کی عوام میں نمائش پر 7 سال قید اور 50 لاکھ روپے جرمانے کی سزا مقرر کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ پنجاب کے شہر لاہور میں دسمبر 2024 کے دوران ٹک ٹاکر رجب بٹ کیخلاف بھی بغیر لائسنس شیر کا بچہ اور اسلحہ رکھنے کے الزامات میں مقدمہ درج کرکے اسے گرفتار کرلیا گیا تھا، تاہم بعد ازاں مقامی عدالت نے ملزم رجب بٹ کی ضمانت منظور کرلی تھی۔
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
لاہور: موٹروے کو پیدل کراس کرنے پر شہری کیخلاف ایف آئی آر درج
موٹروے کو پیدل کراس کرنے پر شہری کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی گئی۔
ترجمان موٹر وے پولیس کے مطابق موٹروے پولیس نے تھانہ ہنجروال میں مقدمہ درج کروا دیا، شہری سجاد محمود نے شادیوال لاہور کے قریب موٹروے کو پیدل کراس کیا، ایف آئی آر تعزیراتِ پاکستان 290/291 کے اندراج کے لیے درخواست دی گئی۔
ترجمان کے مطابق موٹروے کو پیدل کراس کرنا قانوناً جرم ہے، یہ خطرناک اور جان لیوا حادثات کا باعث بنتا ہے، متعدد حادثات کی وجہ یہی غیر ذمہ دارانہ اقدام بن چکا ہے۔
ترجمان موٹروے پولیس نے عوام سے اپیل کی کہ روڈ یوزرز فٹ برج استعمال کریں، زندگی محفوظ بنائیں۔