خیبرپختونخوا میں سرکاری گودام سے1700 میٹرک ٹن گندم غائب ہونے کاانکشاف
اشاعت کی تاریخ: 12th, March 2025 GMT
خیبرپختونخوا میں بڑا کرپشن اسکینڈل سامنے آگیا، سرکاری گودام سے 1700 میٹرک ٹن گندم غائب ہونے کا انکشاف ہوا ہے جس سے قومی خزانے کو 19 کروڑ 77 لاکھ روپے کا نقصان ہوا ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق خیبر پختونخوا حکومت میں کرپشن کا بڑا سکینڈل سامنے آگیا، اضاخیل نوشہرہ گودام سے 1700 میٹرک ٹن گندم غائب کردی گئی۔
رپورٹ کے مطابق گودام سے گندم خورد برد کیے جانے کے باعث قومی خزانے کو 19 کروڑ 77 لاکھ روپے کا نقصان ہوا ہے، گودام سے گندم کی 3 ہزار 309 خالی بوریاں بھی غائب کردی گئی ہیں۔
گندم کی خورد برد کی انکوائری مکمل کرکے اسٹوریج اینڈ انفورسمنٹ افسر این آر سی، اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر اور 3 فوڈ انسپکٹرز کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جبکہ اینٹی کرپشن نے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: گودام سے
پڑھیں:
کمالیہ ، 100 روپے کلو بکنے والی بھنڈی سوا روپے فی کلو اور 50 روپے من فروخت ہونے لگی
کمالیہ(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11جون 2025)پنجاب کے علاقے کمالیہ میں 100 روپے کلو بکنے والی بھنڈی سوا روپے فی کلو اور 50 روپے من فروخت ہونے لگی، عیدالاضحیٰ کے باعث سبزی منڈیاں بند ہونے سے کمالیہ شہر میں ہی کاشت کاروں اور دکانداروں کو بھنڈی ایک روپے فی کلو میں بیچنی پڑ رہی ہے لیکن ایک روپے کلو میں بھی بھنڈی نہیں بک رہی۔تاجروں کا کہنا ہے کہ عید پر کھیت سے منڈیوں تک فراہمی رکنے سے بھنڈی کی قیمت گری۔ بھنڈی کی قیمت گرنے سے کاشتکاروں اور آڑھتیوں کو بھاری نقصان ہوا ہے۔اس کے علاوہ کمالیہ سے روزانہ کی بنیاد پر دوسرے شہروں کو جانے والی بھنڈی کی 300 کے قریب گاڑیاں بھی نہیں جاسکیںجس کے باعث کمالیہ کی سبزی منڈی میں بھنڈی کی قیمت 50 روپے من تک گر گئی اور چند دن قبل تک 100 روپے کلو بکنے والی بھنڈی کی قیمت منڈی میں سوا روپے کلو ہوگئی۔(جاری ہے)
کاشت کاروں کا کہنا ہے کہ شدید گرمی میں بھنڈی 48گھنٹوں بعد خراب ہونا شروع ہوجاتی ہے اور دوسرے شہروں میں برف لگا کر اسے پیک کرکے بھیجا جاتا ہے لیکن اس بار ایسا نہیں ہوا ۔
واضح رہے کہ اس سے قبل وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے اشیا خورونوش کے نرخ میں کمی کے رحجان پر اطمینان کا اظہار کیا جبکہ عیدالاضحی پر فول پروف سکیورٹی اقدامات کی ہدایت کی تھی۔پنجاب بھر میں ٹماٹر،پیاز،دھنیا،پودینہ،لیموں،لہسن،ادرک،مرچ،آلو سمیت دیگر سبزیاں سستی ہوگئیں تھیں۔ مریم نواز کی ہدایت پر سبزیوں کی سپلائی مینجمنٹ میں بہتری آئی اورعید کے لئے زیادہ سبزیاں پہنچ گئیں تھیں۔صوبائی دارالحکومت لاہور میں آلو،پیاز کے 30اضافی ٹرک،ٹماٹر کے 13،ادرک کے 2،لہسن کے 6، ہری مرچ کے 7اورلیموں کے 3ٹرک پہنچ گئے تھے۔دال چنا،ماش،مسور،کالاچنا،بیسن اوردیگر دالوں کے نرخ میں بھی 30روپے تک کمی ہوئی تھی۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے 9ضروری سبزیوں کے کم نرخ برقرار رکھنے کیلئے ضروری اقدامات کا حکم دیااورپرائس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ،کمشنر،ڈپٹی کمشنر اوردیگر انتظامیہ کو نرخوں کی مانیٹرنگ کی ہدایت کی تھی۔