معروف موسیقار کو قید کی سزاسنا دی گئی ، وجہ کیا بنی ؟ جانیں
اشاعت کی تاریخ: 13th, March 2025 GMT
برطانوی شہر برمنگھم میں موسمِ گرما کی بدنظمی کے واقعات کے دوران آن لائن دھمکیاں دینے والے موسیقار عمر عبدیریزاک کو 4 ماہ سے زیادہ قید کی سزا سنائی گئی ہے۔
عمر عبدیریزاک کو گزشتہ برس 10 اگست کو شیئر کی گئی ویڈیو میں رائفل کے اشارے کرتے اور ہتھیار چلانے کے عمل کی نقل کرتے ہوئے دیکھا گیا تھا، جس کے بعد اسے فوری گرفتار کر لیا گیا تھا۔ بعد ازاں گلوکار کو جنوری میں سوشل میڈیا کے ذریعے جارحانہ یا دھمکی آمیز پیغام بھیجنے کے جرم میں مجرم قرار دیا گیا۔
برمنگھم میں لانگ اسٹریٹ پر رہنے والے عبدیریزاک کو 7 مارچ کو برمنگھم مجسٹریٹس کی عدالت میں 20 ہفتوں کی تحویل کی سزا سنائی گئی۔ موسیقار نے بھنگ رکھنے اور نسلی طور پر بڑھتے ہوئے امنِ عامہ کے جرم کا ارتکاب کرنے کے الزامات کا بھی اعتراف کیا ہے۔
واضح رہے کہ پولیس کی اگست میں بورڈسلے گرین اور ملک کے مختلف مقامات پر ہونے والے واقعات کی تحقیقات کے نتیجے میں گزشتہ روز 10 افراد کو سزا سنائی گئی۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
بھارتی بارڈر فورس کا اہلکار رینجرز نے پکڑ لیا
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) پاکستان رینجرز نے انٹرنیشنل بارڈر عبور کر کے پاکستانی حدود میں آنے والے بھارتی بارڈر سکیورٹی فورس (بی ایس ایف) کے اہلکار کو حراست میں لے لیا۔ حراست میں لیے گئے بی ایس ایف کانسٹیبل پی کے سنگھ کا تعلق بی ایس ایف کی 182 بٹالین سے ہے۔ سرحد کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پاکستانی حدود میں داخل ہونے والے اہلکار کے پاس اسلحہ بھی موجود تھا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق واقعہ پاک بھارت سرحد پر فیروز پور سیکٹر میں پیش آیا۔ پاکستانی رینجرز اور بی ایس ایف کی فلیگ میٹنگ ہوئی۔ بی ایس ایف نے پاکستانی رینجرز سے بھارتی فوجی کو چھوڑنے کی درخواست کی۔ بھارتی فوجی کے بارے میں تاحال کوئی فیصلہ نہیں ہو سکا۔