بحرین نیشنل گارڈ کے کمانڈر کا ایئر ہیڈکوارٹرز کا دورہ، پاک فضائیہ کے سربراہ سے ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 13th, March 2025 GMT
تصویر سوشل میڈیا۔
بحرین نیشنل گارڈ کے کمانڈر جنرل شیخ محمد بن عیسیٰ نے جمعرات کو ایئر ہیڈکوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا اور پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے ملاقات کی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملاقات میں فوجی تعاون اور تربیت کے شعبے میں تعلقات مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق بحرین نیشنل گارڈ کے کمانڈر جنرل شیخ محمد بن عیسیٰ نے پی اے ایف کی غیر معمولی ترقی اور خود انحصاری میں پیشرفت کی تعریف کی۔
انھوں نے فضائی افواج کے درمیان تعاون کو مزید فروغ دینے کی خواہش کا اظہار بھی کیا۔ اور بحرین ائیر فورس کی آپریشنل تیاری کےلیے پاک فضائیہ کی صلاحیتوں میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق بحرینی کمانڈر نے نیشنل ایرو اسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک سے جدید ساز و سامان کے حصول کی خواہش کا اظہار کی اور اسپیس، سائبر اور الیکٹرانک وار فیئر آپریشنز میں دلچسپی کا اظہار کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل شیخ محمد بن عیسیٰ نے ان شعبوں میں تربیتی سیٹ اپ قائم کرنے میں پاک فضائیہ سے معاونت کی خواہش ظاہر کی۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: آئی ایس پی آر پاک فضائیہ کے مطابق کا اظہار
پڑھیں:
کراچی کا فضائی معیار آج انتہائی مضرِ صحت
—فائل فوٹوملک کے سب سے بڑے شہر کراچی کا فضائی معیار آج انتہائی مضرِ صحت ریکارڈ ہوا ہے۔
ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق کراچی دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں تیسرے نمبر پر ہے، جہاں آلودگی 236 پرٹیکیولیٹ میٹر تک پہنچ گئی۔
واضح رہے کہ ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق 151 سے 200 پرٹیکیولیٹ میٹر آلودگی مضر، 201 سے 300 پرٹیکیولیٹ میٹر انتہائی مضر، جبکہ 301 پرٹیکیولیٹ میٹر سے زائد خطرناک آلودگی ہے۔