وزارت آئی ٹی ، پی ٹی اے سے 59 ارب روپے نکلوانے میں ناکام
اشاعت کی تاریخ: 14th, March 2025 GMT
7 ایل ڈی آئی کمپنیز ڈیفالٹر ہیں ، گزشہ کئی ماہ سے بغیر لائسنس بغیر فیس کام جاری ہے
قائمہ کمیٹی ا جلاس 18 مارچ کو طلب ،سیکریٹری آئی ٹی اور چیئرمین پی ٹی اے طلب
قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی کے اجلاس میں قومی خزانے کو 59 ارب روپے کے نقصان کا معاملہ پھر اٹھ گیا،یل ڈی آئی آپریٹرز کی جانب سے حکومت کے 59 ارب روپے دبانے کا معاملہ ایجنڈا میں شامل ہیں ،سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی کا اجلاس 18 مارچ کو طلب کرلیا گیا ،سیکرٹری آئی ٹی اور چیئرمین پی ٹی اے کو طلبی کا نوٹس جاری کر دیا گیا ،ایل ڈی آئی لائسنسوں کی تجدید پربریفنگ طلب کرلئے گئے ، 59 ارب روپے کے بقایات جات کے معاملہ پر بریفنگ طلب کرلئے گئے ،سیکرٹری آئی ٹی اور چئیرمین پی ٹی اے کمیٹی کو بریف کرینگے،7 ایل ڈی آئی کمپنیز کا گزشہ کئی ماہ سے بغیر لائسنس بغیر فیس کام جاری ہے،وزارت آئی ٹی ، پی ٹی اے سے 58ارب90 کروڑ روپے نکلوانے میں مکمل ناکام ہوگیا تھا،سات ایل ڈی آئی کمپنیز گزشتہ ایک سال سے 58.
ذریعہ: Juraat
پڑھیں:
طلباء کے لیےرجسٹریشن فیس میں اضافہ، نیا شیڈول جاری
پنجاب تعلیمی بورڈ نے 9ویں اور 10ویں جماعت کے طلباء کے لیے تعلیمی سال 2025 سے 2027 تک کے لیے نظرثانی شدہ رجسٹریشن فیس کا شیڈول جاری کر دیا ہے جس کے مطابق رجسٹریشن فیس میں نمایاں اضافہ کر دیا گیا ہے۔
نئے شیڈول کے مطابق کل رجسٹریشن فیس 2,910 روپے مقرر کی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق رجسٹریشن فیس 1,100 روپے، پراسیسنگ فیس 630 روپے، بورڈ ڈیولپمنٹ فنڈ 300 روپے، اسکالرشپ فیس 180 روپے اور اسپورٹس فیس 200 روپے ہوگی۔
اس کے علاوہ اسکول اپنی طرف سے 500 روپے علیحدہ وصول کریں گے جبکہ دیگر سروسز کے نام پر مزید 300 سے 500 روپے اضافی فیس بھی لی جا سکتی ہے۔ نئی فیس کا اطلاق سرکاری اور نجی دونوں تعلیمی اداروں پر ہوگا۔رجسٹریشن کا آغاز 29 مئی 2025 سے بغیر لیٹ فیس کے ہوگا جبکہ 30 مئی سے 13 جون 2025 تک رجسٹریشن کرانے والے طلباء کو 600 روپے لیٹ فیس ادا کرنا ہوگی۔
رجسٹریشن کے لیے طلباء کی عمر یکم اگست 2025 تک کم از کم 11 سال 2 ماہ ہونی چاہیے۔ رجسٹریشن کا عمل آن لائن مکمل کیا جائے گا تاہم اسکولز کو تمام دستاویزات کی ہارڈ کاپی متعلقہ بورڈ آفس میں جمع کروانا ہوگی۔ رجسٹریشن کے لیے ب فارم (B-Form) فراہم کرنا بھی لازم قرار دیا گیا ہے۔