35 ہزار والا ٹکٹ اب صرف 13 ہزار میں، ایئر ٹکٹس کی قیمت میں بڑی کمی کی وجہ کیا؟
اشاعت کی تاریخ: 14th, March 2025 GMT
ملک بھر میں بذریعہ ہوائی جہاز سفر کرنے والوں کے لیے اچھی خبر یہ ہے کہ ان دنوں سفر کے لیے ٹکٹ کی قیمت میں کافی حد تک کمی واقع ہوچکی ہے اور 30 سے 35 ہزار روپے کے درمیان ملنے والا ٹکٹ اب 13 ہزار روپے میں مل رہا ہے۔
ٹکٹ میں خاطر خواہ کمی کے حوالے سے ترجمان پی آئی اے عبداللہ خان نے بتایا کہ قیمت کا تعین طلب اور رسد کی قوت کرتی ہے اور جب بھی ڈیمانڈ نیچے جائے گی تو کرائے کم ہوں گے اور جب ڈیمانڈ اوپر جائے گی تو قیمتیں بھی اسی اعتبار سے بڑھنا شروع ہوجاتی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ عید کے دنوں یا دیگر تہواروں میں جب ڈیمانڈ زیادہ ہوتی ہے تو کرائے بھی بڑھ جاتے ہیں، تو یوں سمجھ لیں کہ اس کا دارومدار سیزن پر ہے، ایونٹس پر یا تہواروں پر ہے۔
مزید پڑھیں: ’وقت اور پیسے دونوں کی بچت‘، ایئر ایشیا نے کراچی کے لیے سستی اور براہ راست فلائٹس کا اعلان کردیا
ترجمان کے مطابق یہ ایک فری مارکیٹ ہے اور کرائے کا تعین کرنے کے لیے کوئی ادارہ موجود نہیں ہے بلکہ ہر ادارہ خود تعین کرتا ہے کہ اس نے کتنا کرایا رکھنا ہے۔ انہوں نے بات کو سمجھانے کے لیے بتایا کہ کئی مرتبہ ایسا بھی ہوا ہے کہ پی آئی اے کی پرواز خالی ہے اور دوسری کمپنی کے پرواز بھر چکی ہے تو پی آئی اے کا ٹکٹ سستا اور دوسری ایئرلائن کا مہنگا ہوگا۔
ترجمان کے مطابق موجودہ کرائے میں کمی کی وجہ رمضان المبارک کا مہینہ ہے جس میں اب تک لوگ سفر کم کررہے ہیں اور 21 سے 22ویں روزے تک ٹکٹ کی قیمتوں کا یہ سلسلہ جاری رہے گا لیکن اس کے بعد لمبی چھٹیاں آنے کے باعث شہری سفر شروع کریں گے جس سے کرائے میں اضافہ ہوگا بلکہ اگر آپ ابھی بھی آج کے کرائے اور عید کے 1، 2 دن بعد یا پہلے کا کرایہ دیکھیں تو بہت فرق دیکھائی دے گا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
.ذریعہ: WE News
پڑھیں:
بھارت سے آنے والی ہواؤں سے لاہور کی فضا انتہائی مضر صحت
لاہور ( نیوزڈیسک) بھارت سے آنے والی ہواؤں سے لاہور کی فضا انتہائی مضر صحت ہونے لگی۔
صوبائی دارالحکومت کا مجموعی ایئر کوالٹی انڈیکس 346 تک پہنچ گیا، گلبرگ 595، سول سیکرٹریٹ 557، اقبال ٹاؤن میں اے کیو آئی 547 ریکارڈ کیا گیا ہے، سموگ کے باعث سانس لینے میں دشواری کا سامنا ہے۔
اس کے علاوہ پنجاب کے دیگر شہروں فیصل آباد میں 377 ، گوجرانوالہ 379 اور ملتان میں ایئر کوالٹی انڈیکس 276 کو چھو گیا۔
طبی ماہرین نے شہریوں کو غیر ضروری سفر سے اجتناب برتنے اور ماسک کا استعمال یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔