ویب ڈیسک: لاہور ایئرپورٹ پر پی آئی اے کی پرواز کی ایک پہیے کے بغیر لینڈنگ کے معاملے پر ایئربس کمپنی نے تحقیقات کا آغاز کر دیا۔

ایئر بس نے پی آئی اے سے ٹیکنیکل تفصیلات طلب کرتے ہوئے طیارہ پی کے 306 رجسٹریشن نمبر AP-BLS کا مکمل فلائٹ ڈیٹا اور چیک لسٹ مانگ لی۔ کمپنی نے لینڈنگ گیئر سمیت دیگر رپورٹس بھی طلب کر لی ہیں۔  

بدھ کی شب لاہور ایئرپورٹ پر لینڈنگ کے بعد انکشاف ہوا کہ طیارے کے پچھلے ٹائروں میں سے ایک غائب تھا۔

ٹرمپ سے نیٹو کے سیکرٹری جنرل کی ملاقات، روس، یوکرین جنگ بارے تبادلہ خیال

تین دن گزرنے کے باوجود کراچی ایئرپورٹ کے اطراف گرنے والے پہیے کا سراغ نہیں مل سکا، جبکہ پی آئی اے انتظامیہ اسے تلاش کرنے میں ناکام رہی۔  

ذرائع کے مطابق بورڈ آف سیفٹی انویسٹی گیشن پہلے ہی واقعے کی تحقیقات کر رہا ہے۔

Ansa Awais Content Writer.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: لاہور لاہور

پڑھیں:

پیمرا نے میسرز ایم ٹیل کمیونیکیشنز (پرائیویٹ) لمیٹڈ لاہور کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا

پیمرا نے میسرز ایم ٹیل کمیونیکیشنز (پرائیویٹ) لمیٹڈ لاہور کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 12 June, 2025 سب نیوز

اسلام آباد(سب نیوز )پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے میسرز ایم ٹیل کمیونیکیشنز پرائیویٹ لمیٹڈ کے خلاف واجبات کی ادائیگی کے لیے دیئے جانے والے تین پوسٹ ڈیٹڈ چیکوں کا بینک سے ڈس آنر ہونے پر متعلقہ کمپنی کے خلاف تادیبی کاروائی کرتے ہوئے پیمرا آرڈیننس 2002 ترمیم شدہ پیمرا (ترمیمی ) ایکٹ 2023کے سیکشن (3)33کے تحت متعلقہ تھانے میں ایف آئی آر کے اندراج کیلئے درخواست جمع کرا دی ہے۔

یہ امر قابل ذکر ہے کہ مذکورہ کمپنی کے ذمہ تین کروڑ چھتیس لاکھ پینتالیس ہزار نو سو تریسٹھ روپے واجب الادا ہیں، جن کی ادائیگی کے لئے پیمرا نے متعلقہ کمپنی کومتعدد مواقع فراہم کیے اور متعلقہ کمپنی کو پوسٹ ڈیٹڈ چیک جمع کرانے کی رعایت بھی دی مگر اس کے باوجود متعلقہ کمپنی اپنے جمع شدہ چیکوں پر درج کل رقم 7,575,000 روپے کی ادائیگی سے قاصر رہی۔ لہذا پیمرا نے پاکستان پینل کوڈ 1860کے سیکشن 489۔ایف کے تحت کارروائی کیلئے پولیس کودرخواست دے دی ہے۔ پیمرا اپنے تمام لائسنس یافتگان کو متنبہ کرتا ہے کہ واجبات کی ادائیگی کو بروقت یقینی بنائیں بصورت ِ دیگر پیمرا قوانین کے تحت سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبروقت ختم: پی ٹی آئی رہنما ئو ں کو بانی سے ملاقات کی اجازت نہ ملی وقت ختم: پی ٹی آئی رہنما ئو ں کو بانی سے ملاقات کی اجازت نہ ملی وزیراعظم سمیت اہم سیاسی شخصیات کا بھارت میں طیارہ حادثے پر اظہار افسوس ایئر انڈیا طیارہ حادثہ میں زندہ بچ جانیوالے مسافر کے اہم انکشافات راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی میں 1 ارب 94 کروڑ روپے کرپشن ،نیب کا سابق ڈی جی پی ایچ اے سیالکوٹ کے آبائی گھر پر چھاپہ پاکستان پریس کلب برطانیہ کے سالانہ انتخابات15جون کو شیڈول،مسرت اقبال راجہ بلامقابلہ صدر ، ساجد یوسف بلامقابلہ سیکرٹری جنرل منتخب احمد آباد کا سانحہ ناقابلِ بیان صدمہ ہے ، بھارتی وزیراعظم نریندر مودی TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • ائرانڈیا کی پروازمیں بم کی اطلاع، تھائی لینڈ میں ہنگامی لینڈنگ
  • کراچی: گڑھے میں گرنے والا محنت کش دم گھٹ کر جاں بحق
  • ائیرانڈیا کے جہاز میں بم کی موجودگی کی اطلاع، تھائی لینڈ کے ائیرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ
  • ایئرانڈیا کے جہاز کی بم کی دھمکی کے بعد تھائی لینڈ کے پھوکٹ انٹر نیشنل ایئرپورٹ میں ہنگامی لینڈنگ
  • ائیر انڈیا حادثہ: جہاز کی دیکھ بھال کی ذمہ داری ترک کمپنی کے سپرد ہونے کا بھارتی دعویٰ جھوٹا نکلا
  • انڈیا کا مسافر طیارہ گرنے پر یو این چیف کا گہرے رنج و غم کا اظہار
  • پیمرا نے میسرز ایم ٹیل کمیونیکیشنز (پرائیویٹ) لمیٹڈ لاہور کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا
  • “بھارتی طیارے کو گرنے میں ایک منٹ بھی نہیں لگا”، سی این این کی چونکا دینے والی رپورٹ
  • بھارتی طیارے کو گرنے میں ایک منٹ بھی نہیں لگا، سی این این کی چونکا دینے والی رپورٹ
  • 100 سے زیادہ مسافروں کو لیجانے والا جہاز احمد آباد ایئرپورٹ کے قریب گر کر تباہ