ائیرانڈیا کے جہاز میں بم کی موجودگی کی اطلاع، تھائی لینڈ کے ائیرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ
اشاعت کی تاریخ: 13th, June 2025 GMT
تھائی لینڈ(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13جون 2025)ائیرانڈیا کے جہاز میں بم کی اطلاع ملنے کے بعد طیارے کف تھائی لینڈ کے ائیرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ،پروازاے آئی 379 نے بحفاظت لینڈ کر لیا ہے،میڈیا رپورٹس کے مطابق ایئر انڈیا کے مسافر طیارے نے بم کی موجودگی کی اطلاع کے باعث پھوکٹ ائر پورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی ہے،ایئرپورٹ انتظامیہ نے ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے متعلقہ منصوبے پر عمل کیا،شنہوا کے مطابق تھائی لینڈ کے پھوکٹ انٹر نیشنل ایئرپورٹ نے تصدیق کی ہے کہ جمعہ کو تھائی لینڈ کے تفریحی جزیرے پھوکٹ سے دہلی جانے والی ایئر انڈیا کی پرواز میں بم کی موجودگی کی اطلاع موصول کے باعث طیارے نے ہنگامی لینڈنگ کی ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی بھارتی ایئرلائن ایئر انڈیا کا طیارہ احمد آباد سے لندن جارہا تھا جو اڑان بھرتے ہی حادثے کا شکار ہوا اور رہائشی عمارت سے ٹکرا کر تباہ ہوگیاتھا۔(جاری ہے)
حادثے کے نتیجے میں 242 اموات کی تصدیق ہوئی تھی حکام نے ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کیا تھا۔بتایاگیا تھا کہ طیارہ حادثے میں ایک مسافر معجزانہ طور پر محفوظ رہا جس کی شناخت رمیش کے نام سے ہوئی اور اسے زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا تھا۔
ریسکیو حکام کے مطابق مسافر ہوش میں تھے اور آپس میں بات چیت کررہاتھا۔وقوعہ سے برآمد ہونے والی متعدد لاشیں جھلس کر ناقابل شناخت ہوچکی تھیں جنہیں ضابطے کی کارروائی اور شناخت کیلیے اسپتالوں میں منتقل کردیا گیا تھا۔بعدازاں صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے بھارت کے شہر احمد آباد میں ہونے والے طیارہ حادثے پر افسوس کا اظہار کیا تھا۔ پاکستان نے بھارتی شہر احمد آباد میں ایئر انڈیا کے طیارے کے افسوسناک حادثے میں جانی نقصان پر گہرے دکھ اور متاثرہ خاندانوں سے ہمدردی کا اظہارکیا تھا۔ صدر مملکت آصف علی زرداری نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہاکہ ہماری دلی ہمدردیاں اپنے پیاروں کو کھونے والے متاثرہ خاندانوں کے ساتھ تھے۔وزیراعظم شہبازشریف نے ایکس پر بیان میں کہا تھاکہ بھارتی ائیر لائن کا مسافر طیارہ گر کر تباہ ہونے پر افسردہ ہوں، جاں بحق ہونے والوں اور زخمیوں کے خاندانوں سے اظہارِ یکجہتی کیاتھا۔.
ذریعہ
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے ہنگامی لینڈنگ تھائی لینڈ کے ایئر انڈیا کی اطلاع انڈیا کے
پڑھیں:
لاہور میں 6 گھنٹے تک طوفانی بارش سے شہر پانی میں ڈوب گیا
فوٹو: آن لائنلاہور میں 6 گھنٹے تک طوفانی بارش سے شہر پانی میں ڈوب گیا، ڈی ايچ اے اور ہربنس پورہ انڈر پاس پانی سے بھر گئے، ٹریفک کے لیے بند کردیے گئے۔
تاج پورہ اور ایئرپورٹ کے قریب علاقوں میں پانی گھروں میں داخل ہوگیا، گاڑیاں ڈوب گئیں، موٹرسائيکلیں بند ہوگئیں، فیروز پور روڈ پر موٹرسائیکل پھسل کر کھمبے سے جا ٹکرائی، جس کے نتیجے میں دو بھائی جاں بحق ہوگئے، چھت گرنے کے واقعات میں چار افراد زخمی ہوئے۔
بارش رکنے کے بعد ایم ڈی واسا نے تمام انڈر پاس کلیئر کر دینے کا دعویٰ کیا، بارش کے باعث 99 فیڈرز بھی متاثر ہوئے، بحالی کا کام جاری ہے، ڈیفنس میں بارش کے پانی میں ایک منچلا کشتی لے آیا۔
گوجرانوالا میں مسلسل تیسرے دن بھی بارش برسی، نکاسِ آب کے لیے لاہور سے مشینری طلب کرلی گئی، شکر گڑھ میں تیسرے روز بھی موسلادھار بارش ہوئی، نالہ بئیں اور بسنتر سے ملحقہ نشیبی دیہات میں پانی داخل ہوگیا۔
منڈی بہاء الدین میں بارش سے سیکڑوں ایکڑ پر کھڑی دھان اور چارے کی فصلیں تباہ ہونے کا خدشہ ہے۔
دوسری جانب دریائے چناب میں نچلے سے درمیانے درجے کا ریلا گزرنے کا خطرہ ہے، تریموں بیراج پر پانی کی سطح بلند ہونے لگی، سرگودھا میں طالب والا کے مقام پر اکتالیس دیہات متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔