پنجاب کے کالجز میں بھارتی گانوں پر رقص اورغیر اخلاقی سرگرمیوں پر پابندی
اشاعت کی تاریخ: 14th, March 2025 GMT
لاہور(نیوز ڈیسک)پنجاب کے سرکاری اور نجی کالجز کی تقریبات میں بھارتی گانوں پر رقص اورغیر اخلاقی سرگرمیوں پر پابندی عائد کردی گئی۔
ڈائریکٹوریٹ آف کالجز نے کالجوں کے فن فئیر اور اسپورٹس گالا میں ہمسایہ ملک کے گانوں پر رقص کے واقعات پر نوٹس لیتے ہوئے پنجاب کے سرکاری و نجی کالجز میں غیر اخلاقی سرگرمیوں پر پابندی عائد کر دی۔
ڈائریکٹوریٹ آف پبلک انسٹرکشن کالجز پنجاب کے جاری مراسلہ کے مطابق کالجز کے فن فیئر اور اسپورٹس گالا میں غیر اخلاقی سرگرمیوں کا انکشاف ہوا ہے۔
مراسلہ کے مطابق طلبہ اور اساتذہ نے ہمسایہ ممالک کے نغموں پر رقص کیا، درسگاہوں میں ایسی سرگرمیاں منفی تاثر پیدا کرتی ہیں، تمام ڈائریکٹوریٹ آف کالجز ایسی سرگرمیاں روکیں۔
جاری مراسلہ کے مطابق ہدایات پر عمل نہ ہوا تو کالج پرنسپل، ڈپٹی ڈائریکٹر اور ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن پر ذمہ داری عائد ہوگی، غفلت برتنے پر حکام کے خلاف ایکشن لیا جائے گا۔
مزیدپڑھیں:رمضان کے دوران مہنگائی میں مسلسل اضافہ، کئی اشیا مزید مہنگی ہوگئیں
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: اخلاقی سرگرمیوں ڈائریکٹوریٹ آف پنجاب کے
پڑھیں:
ملکی گیس کنکشن پر مستقل پابندی عائد، درخواستیں منسوخ کرنے کی ہدایت
ملکی گیس کنکشن پر مستقل پابندی عائد، درخواستیں منسوخ کرنے کی ہدایت WhatsAppFacebookTwitter 0 17 September, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (آئی پی ایس )پیٹرولیم ڈویژن نے وفاقی کابینہ کا منظور کردہ فریم ورک سوئی سدرن اور سوئی ناردرن کو ارسال کر دیا جس میں ملکی گیس پر کنکشن لگانے کے لئے مستقل طور پر پابندی عائد کر دی گئی اور پہلے سے وصول شدہ 30 لاکھ درخواستوں کو منسوخ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔پیٹرولیم ڈویژن نے وفاقی کابینہ کا منظور کردہ فریم ورک سوئی سدرن اور سوئی ناردرن کو ارسال کر دیا، ملکی گیس پر کنکشن لگانے کے لئے مستقل طور پر پابندی عائد کر دی گئی۔
سوئی سدرن اور ناردرن کو پہلے سے وصول شدہ 30لاکھ درخواستوں کو منسوخ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، درآمدی گیس پر گیس کنکشن کے لئے فریم ورک 9 شرائط پر مبنی ہے۔سوئی سدرن اور ناردرن ایک سال میں 50 فیصد صارفین کو ارجنٹ فیس کے ساتھ گیس کنکشن فراہم کر سکے گی، ارجنٹ فیس ادا کرنے والے صارفین کو 3 ماہ میں درآمدی گیس پر نیا کنکشن فراہم کیا جائے گا۔ایک سال منقطع رہنے والے گھریلو گیس کنکشن کے صارفین کو درآمدی گیس کا کنکشن ملے گا، درآمدی گیس کنکشن کا ٹیرف ملکی گیس کے مقابلے میں 70فیصد زیادہ ہوگا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرسزاؤں کا اتوار بازار ختم ہونا چاہیے، نفرتوں سے پاکستان کا نقصان ہوگا: بیرسٹر گوہر ملکی گیس کنکشن پر مستقل پابندی عائد، وصول شدہ 30لاکھ درخواستیں منسوخ کرنے کی ہدایت پنجاب حکومت نے جی ایچ کیو حملے کیس کے جیل ٹرائل کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا ہماری ہائیکورٹ کے رولز ایک رات میں بن گئے اور دستخط بھی ہوگئے، جسٹس محسن کیانی سعودی ولی عہد کی دعوت پر وزیر اعظم شہباز شریف سرکاری دورے پر ریاض روانہ اسلام آباد ہائیکورٹ کا جسٹس طارق جہانگیری کو کام سے روکنے کا تحریری حکم نامہ جاری جسٹس طارق جہانگیری کی سماعت کی آڈیو ویڈیو ریکارڈنگ حصول کی درخواست دائرCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم