ریاض:

کرکٹ کی دنیا میں ٹینس کے گرینڈ سلیم کےطرز پر مہنگی ترین ٹی20 لیگ کے سعودی عرب کے خفیہ منصوبے کا انکشاف کیا گیا ہے۔

آسٹریلیا کی مشہور ویب سائٹ ‘ دی ایج’ نے رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ سعودی عرب بین الاقوامی سطح پر ٹی20 لیگ کے منصوبے پر کام کر رہا ہے جس کو منصوبہ آسٹریلیا کے بااثر کرکٹ شخصیت نے ترتیب دیا ہے اور اس کو کرکٹ کے فروغ میں نہایت اہم قدم قرار دیا گیا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ مجوزہ کرکٹ لیگ میں 8 ٹیمیں ہوں گی اور اس کو ٹینس کے ماڈل اور گرینڈ سلیمز کے طرز پر رکھنے کی تجویزہے اور حصہ لینے والی ٹیمیں سال بھر 4 مختلف مقامات پر میچز کھیلیں گے اور اسی طرح ٹیموں کا بھی انتخاب کیا جائے گا۔

لیگ کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ سعودی عرب کے کھیلوں کا محکمہ ایس آر جے اسپورٹس انوسٹمنٹ اس کا مرکزی فنانسر ہوگا اور بتایا گیا کہ اس منفرد منصوبے پر گزشتہ ایک برس سے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے ساتھ گفت و شنید ہو رہی ہے۔

رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ اس تصور پر ایک سال سے خفیہ کام ہو رہا ہے اور  یہ منصوبہ آسٹریلیا کے سابق آل راؤنڈر نیل میکسویل کا شاخسانہ ہے، جو آسٹریلیا کے کپتان پیٹ کمنز کے منیجر بھی ہیں اور اس کے علاوہ آسٹریلیا کرکٹرز ایسوسی ایسن اور کرکٹ این ایس ڈبلیو کے سابق بورڈ ممبر بھی ہیں۔

منصوبے سے آگاہ ذرائع نے شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ بین الاقوامی لیگ کے لیے سرمایہ کاروں کا کنسورشیم تیار ہے تاہم لیگ کا نام نہیں دیا گیا۔

رپورٹ میں بتایاگیا ہے کہ سعودی عرب کی جانب اس کرکٹ لیگ کے لیے 500 ملین ڈالر کی خطیر رقم فراہم کی جائے گی۔

خیال رہے کہ سعودی عرب نے اس سے قبل فٹ بال، گالف، فارمولان ون ریس کے مقابلے بھی شروع کردیے ہیں اور 2034 کے فٹ بال ورلڈ کی میزبانی کے حقوق  بھی حاصل ہیں۔

سعودی عرب کے ایس آر جے اسپورٹس انوسٹمنٹ کی سربراہی آسٹریلیا کے سابق پروفیشنل لیگز کے چیف ایگزیکٹیو ڈینی ٹاؤنسینڈ کر رہے ہیں اور اب سعودی پبلک انوسٹمنٹ بھی سربراہی میں شریک ہے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ یہ لیگ ایسے موقع پر کھیلے جائے گی جب آئی سی سی کے ٹورنامنٹس کے علاوہ بگ بیش اور آئی پی ایل جیسی ٹیسٹ کرکٹ نیشنز کی ٹی20 لیگز نہ ہو رہی ہوں۔

رپورٹ کے مطابق سعودی کرکٹ لیگ کے لیے آسٹریلیا کرکٹ اور آئی سی سی جیسے رکن بورڈ کی منظوری درکار ہوگی اور حتمی فیصلے کا اختیار موجودہ آئی سی سی سربراہ جے شاہ کے ہاتھ میں ہوگا۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: ہے کہ سعودی عرب سعودی عرب کے آسٹریلیا کے رپورٹ میں گیا ہے لیگ کے اور اس

پڑھیں:

رشمیکا مندانا نے خفیہ منگنی کرلی؟ تصویر وائرل

بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار وجے دیورکونڈا اور اداکارہ رشمیکا مندانا ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گئے ہیں، خفیہ ڈیٹنگ کرنے والے اس جوڑے کی منگنی سے متعلق افواہیں گردش کر رہی ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا جارہا ہے کہ وجے اور رشمیکا نے 3 اکتوبر 2025 کو ایک نجی تقریب میں منگنی کی، جس میں صرف قریبی رشتہ داروں اور دوستوں نے شرکت کی۔

سوشل میڈیا پر ایک تصویر وائرل ہوئی ہے جس میں وجے دیورکونڈا اور رشمیکا دلہن اور دلہے کے لباس میں نظر آ رہے ہیں، جس نے مداحوں میں تجسس پیدا کر دیا کہ کیا یہ ان کی اصل منگنی کی تصویر ہے۔ تاہم بعد میں یہ واضح کیا گیا کہ تصویر ان کی مشہور فلم گیتھا گووندم کے ایک منظر کی ہے، نہ کہ حقیقی زندگی کی تقریب سے تعلق رکھتی ہے۔

تاحال نہ وجے دیورکونڈا اور نہ ہی رشمیکا مندانا نے اپنی منگنی کی خبروں کی تصدیق یا تردید کی ہے، اور دونوں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر بھی اس حوالے سے کوئی بیان یا تصویر موجود نہیں۔

یاد رہے کہ یہ جوڑی اپنی نجی زندگی کو میڈیا سے دور رکھنے کے لیے مشہور ہے، تاہم ان کے درمیان ممکنہ رشتے کی خبریں ماضی میں بھی کئی بار سامنے آ چکی ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • مچل مارش کی ناقابل شکست سنچری، آسٹریلیا نے ٹی ٹوئنٹی سیریز جیت لی
  • القدس بریگیڈ کے سربراہ کا انکشاف: 7 اکتوبر کا آپریشن اتنا خفیہ تھا کہ ہنیہ بھی وقت سے بے خبر رہے
  • رشمیکا مندانا نے خفیہ منگنی کرلی؟ تصویر وائرل
  • حماس کے عسکری ونگ نے جنگ بندی منصوبہ مسترد کردیا، بی بی سی کا بڑا انکشاف
  • یورپی یونین کے اثاثہ جات منصوبے پر روس کا انتہائی سخت ردعمل
  • وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی کو نون لیگ کی مکمل حمایت حاصل ہے، سلیم کھوسہ
  • باجوڑ میں خوارج کیجانب سے گھروں کے اندر کھودی گئی خفیہ سرنگوں کا انکشاف
  • دبئی کے کیفے میں دنیا کا مہنگا ترین کافی کپ فروخت، نیا عالمی ریکارڈ قائم
  • پاکستان میں دیہات کی زندگی شہروں سے زیادہ مہنگی ہوگئی
  • ٹرافی تنازعہ، بھارتی کرکٹ بورڈ محسن نقوی کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کے لیے تیار؟