پشاور، مفتی منیر شاکر پر دھماکے کی سی سی ٹی وی سامنے آگئی
اشاعت کی تاریخ: 17th, March 2025 GMT
فوٹیج میں دیکھا گیا کہ مفتی منیر شاکر اپنے گھر سے نماز عصر کے لیے مسجد کی جانب پیدل روانہ ہوئے تھے، ان کے ہمراہ ان کا گن مین بھی موجود تھا، جیسے ہی مسجد کے قریب پہنچے زور دار دھماکا ہوگیا۔ اسلام ٹائمز۔ پشاور میں مفتی منیر شاکر پر ہونے والے دھماکے کی پہلی سی سی ٹی وی فوٹیج تفتیشی ٹیم نے حاصل کر لی۔ رپورٹ کے مطابق سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا گیا کہ مفتی منیر شاکر اپنے گھر سے نماز عصر کے لیے مسجد کی جانب پیدل روانہ ہوئے تھے، ان کے ہمراہ ان کا گن مین بھی موجود تھا، جیسے ہی مسجد کے قریب پہنچے زور دار دھماکا ہوگیا، ھماکے میں مفتی منیر جاں بحق ہوئے تھے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: مفتی منیر شاکر
پڑھیں:
کوئٹہ: بارودی سرنگ کا دھماکا، 4 افراد جاں بحق
—فائل فوٹوکوئٹہ میں بارودی سرنگ کا دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق ہو گئے۔
پولیس کے مطابق بارودی سرنگ کادھماکا کوئٹہ کے نواحی علاقے مارگٹ میں ہوا ہے جس میں 4 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔
کوئٹہ میں ڈبل روڈ پر دھماکے کے نتیجے میں 4 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔
دھماکے کے نتیجے میں 3 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں، لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق دھماکے کے بعد علاقے میں پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کے عملے کو بھی طلب کر لیا گیا ہے۔