چینی طرز کی جدیدکاری کے عمل میں صوبہ گوئی چو کا نیا منظرنامہ دکھانا ہوگا، چینی صدر
اشاعت کی تاریخ: 18th, March 2025 GMT
بیجنگ :چین کے صدر شی جن پھنگ نے جنوب مغربی چین کے صوبہ گوئی چو میں میاؤ قومیت اور ڈونگ قومیت کے خود اختیار پریفیکچر اور صدر مقام گوئی یانگ سمیت دیگر مقامات کا دورہ کیا۔منگل کے روز انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ صوبہ گوئی چو کو مغربی علاقوں کی عظیم ترقیاتی منصوبے اور دریائے یانگسی کی اقتصادی پٹی سے متعلق سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کی حکمت عملی پر ایمانداری کے ساتھ عمل درآمد کرتے ہوئے اعلی معیار کی ترقی، اصلاحات اور مزید کھلے پن کو آگے بڑھانا ہوگا اور چینی طرز کی جدیدکاری کے عمل میں گوئی چو کا نیا منظرنامہ دکھانا ہوگا۔
شی جن پھنگ نے لی پھینگ گاؤنٹی کے چاؤشنگ ڈونگ گاؤں کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے ڈونگ قومیت کی تاریخ، رسم و رواج، ملبوسات، فن تعمیر سمیت منفرد ثقافتی ورثوں کے تحفظ اور وراثت کےبارے میں دریافت کیا۔ انہوں نے گوئی چو صوبائی پارٹی کمیٹی اور صوبائی حکومت کی ورک رپورٹ سنی اور گوئی چو کے تمام شعبوں میں حاصل شدہ کامیابیوں کی توثیق کرنے کے ساتھ ساتھ اگلے مرحلے کے کاموں کے لئے ہدایات دیں۔
شی جن پھنگ نے نشاندہی کی کہ اعلی معیار کی ترقی چینی طرز کی جدیدکاری کا فطری تقاضہ ہے۔ گوئی چو کو حقیقی معیشت پر قائم رہتے ہوئے جدت طرازی پر زور دینا ہوگا اور روایتی صنعتوں کی تبدیلی اور اپ گریڈیشن کو تیز کرتے ہوئے ڈیجیٹل معیشت اور نئی توانائی سمیت دیگر صنعتوں کو مضبوط بنانا ہوگا۔ ہمیں کوالٹی میں بہتری اور مقدار میں معقول اضافے کو بیک وقت حاصل کرنا چاہئے اور ماحولیاتی تحفظ کے ساتھ ساتھ ماحولیاتی برتریوں کو ترقیاتی فوائد میں تبدیل کرنے کی کوشش کرنی چاہیئے۔
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: گوئی چو
پڑھیں:
سعودی آرامکو اور چینی کمپنی بی وائی ڈی کا کار ٹیک الائنس کا اعلان
سعودی آرامکو اور چین کی برقی گاڑیوں کی بڑی کمپنی بی وائی ڈی نے پیر کو نیو انرجی وہیکل ٹیکنالوجی پر مل کر کام کرنے کے معاہدے کا اعلان کیا ہے۔
نجی اخبار میں شائع خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کی رپورٹ کے مطابق سعودی آئل کمپنی پہلے ہی فرانس کی کمپنی رینالٹ اور چینی آٹومیکر گیلی کے ساتھ تھرمل انجن تیار کرنے کے مشترکہ منصوبے میں شراکت دار ہے۔
اس کی ذیلی کمپنی سعودی آرامکو ٹیکنالوجیز کمپنی اب چینی الیکٹرک وہیکل (ای وی) اور ہائبرڈ گاڑیوں کی بڑی کمپنی کے ساتھ مل کر کام کر رہی ہے، تاہم معاہدے کی شرائط واضح نہیں کی گئیں۔
پیر کو شنگھائی موٹر شو کے آغاز کے موقع پر جاری کردہ ایک مشترکہ بیان میں کمپنیوں نے کہا کہ اس معاہدے کا مقصد جدید ٹیکنالوجیز کی ترقی کو فروغ دینا ہے جو صلاحیت اور ماحولیاتی کارکردگی میں اضافہ کرتی ہیں۔
ٹیکنالوجی اوورسائٹ اینڈ کوآرڈینیشن کے سینئر نائب صدر علی اے المشری نے کہا کہ سعودی آرامکو، جو دنیا میں تیل پیدا کرنے والی سب سے بڑی کمپنی ہے، نقل و حمل کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے متعدد طریقوں کی تلاش کر رہی ہے، جس میں جدید کم کاربن ایندھن سے لے کر جدید پاور ٹرین تصورات شامل ہیں۔
بی وائی ڈی کے سینئر نائب صدر لیو ہونگبن نے کہا کہ ایس اے ٹی سی اور نیو انرجی وہیکل میں ہماری جدید آر اینڈ ڈی صلاحیتیں جغرافیہ اور ذہنیت کی حدود کو توڑ دیں گی تاکہ ایسے حل تلاش کیے جاسکیں جو کم کاربن فٹ پرنٹ کے ساتھ انتہائی موثر کارکردگی کو یکجا کرتے ہیں، سعودی عرب اپنی معیشت کو متنوع بنانے کے لیے کام کر رہا ہے، جو تیل کی برآمد کی آمدنی پر منحصر ہے اور 2030 تک 5 ہزار ای وی چارجنگ اسٹیشن قائم کرنا چاہتا ہے۔
سعودی خودمختار دولت فنڈ کیلیفورنیا کی لگژری ای وی بنانے والی کمپنی لوسیڈ میں 60 فیصد حصص رکھتا ہے اور اس نے جنوبی کوریا کی کمپنی ہونڈائی کے ساتھ سعودی عرب میں الیکٹرک اور تھرمل وہیکل فیکٹری کی تعمیر کے معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔
Post Views: 2