سٹی42:  پی ٹی آئی نے پہلے تو قومی سلامتی کے متعلق پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت نہیں کی، پھر  بانی سے ملاقات کے بعد میڈیا کے نمائندوں کو بتایا کہ قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس  اور بریفنگ بے معنی ہے۔ پی ٹی آئی کے لیدروں نے رسماً یہ تو کہا کہ دہشتگردی کا خاتمہ ہونا چاہئے لیکن انہوں نے بانی کے نام سے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو مینڈیٹ سے محروم قرار دینے سے لے کر بانی کی قید کو سازش، ظلم اور نا انصافی قرار دینے تک وہ  بیشتر  الزامات لگائے  بانی مسلسل لگاتے چلے آ رہے ہیں۔

بیٹے نے کھانے میں معمولی تاخیر پر  ماں کو  قتل کردیا

پی ٹی آئی کے چئیرمین گوہر خان نے کہا ہے کہ بانی نے جعفر ایکسپریس پر حملے پر افسوس کا اظہار کیا ہے اور مذمت کی ہے۔ گوہر خان سے پہلے بانی کی بہن علیمہ خان نے اڈیالہ جیل مین ان سے ملاقات کی تھی.

علیمہ خان نے بانی کے حوالے سے یہ بتایا تھا کہ وہ کہہ رہے ہیں کہ افغانستان سے دشمنی مول نہ لو، علیمہ خان نے جعفر ایکسپریس  پر بی ایل اے دہشتگردوں کے حملے کی کوئی مذمت نہ خود کی نہ اپنے بھائی کی طرف سے مذمت کا کوئی پیغام دیا تھا۔ 
 گوہر خان علیمہ کے بعد اڈیالہ جیل گئے اور  اپنے ساتھیوں کے ساتھ جا کر بانی سے ملاقات کی، انہوں نے واپس آ کر میڈیا کے نمائندوں کو بتایا کہ بانی نے جعفر ایکسپریس پر حملے کی مذمت کی اور افسوس کا اظہار کیا۔ 

غزہ جنگ بندی کیوں ٹوٹی، کون لوگ بمباری کا نشانہ بنے، الجزیرہ نیوز کی رپورٹ

اڈیالہ جیل راولپنڈی میں عمران خان سے ملاقات کے بعد پارٹی کے دیگر رہنماؤں کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا کہ آج بانی سے ملاقات ہوئی ہے، ملاقات جعفر ایکسپریس سانحہ کے بعد پہلی ہے۔

بانی نے اس سانحہ پر افسوس کا اظہار اور مذمت کی ہے، "دہشتگردی کی نئی لہر "پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ بانی نے کہا کہ دہشت گردی کو ایک آواز سے دبانے کی ضرورت ہے.

بیرسٹر علی گوہر خان نے کہا،  بانی نے "پی ٹی آئی سیاسی کمیٹی کے فیصلہ" کی تائید کی ہے. پی ٹی آئی کی "سیاسی کمیٹی کا فیصلہ" یہ تھا کہ پی ٹی آئی قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں نہیں جائے گی۔ پی ٹی آئی نے اس اہم اجلاس مین نہ جانے کا عذر یہ پیش کیا کہ پہلے انہین بانی کے ساتھ ملاقات کرنے کی اجازت دی جائے۔ بانی کے ساتھ ملاقات کرنے پر کوئی پابندی تھی ہی نہیں۔ جس وقت قومی اسمبلی مین پاکستان کے حکومتی اور عسکری رہنما، سیاسی عمائدین کے ساتھ پاکستان کی سکویورٹی کی سورتحال پر بریفنگ اور مشاورت مین مصروف تھے، پی ٹی آئی کے لیڈر اڈیالہ جیل مین اپنے بانی سے ملاقات کرنے چلے گئے تھے۔

22 مارچ کو سندھ کے تعلیمی اداروں میں تعطیل کا اعلان

بریفنگ بے معنی ہے!

اس ملاقات کے بعد انہوں نے بتایا کہ بانی نے کہا ہے کہ "  دہشتگردی کے خلاف جنگ لڑنی ہے اور اسے ختم کرنا ہے"،" اگر ملک کی بڑی جماعت کے لیڈر کو شامل نہیں کریں گے تو حل نہیں ڈھونڈا جا سکتا"، "عوام کے لیڈر کے بغیر یہ بریفنگ بے معنی یے،قوم کی ضرورت ہے کہ حل تلاش کریں۔"

پی ٹی آئی ستر فیصد عوام کی پارٹی ہے

بنگلہ دیش میں انقلاب کے بعد پاکستانی اعلی وزارتی سطح کا پہلا دورہ

 بانی نے ایک طرف تو پاکستان  میں دہشتگردی کے حوالے سے "بڑھک" لگائی کہ "دہشتگردی کے خلاف جنگ لڑنی ہے اور اسے ختم کرنا ہے", اس کے ساتھ ہی بانی نے پاکستان کی وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے مینڈیٹ سے انکار کر دیا اور ان حکومتوں کی اخلاقی بنیاد ہی کو ماننے سے انکار کر دیا۔ بیرسٹر گوہر کے بقول بانی نے کہا پی ٹی آئی چاروں صوبوں کی جماعت ہے، ستر فیصد عوام کی پارٹی ہے۔

ستر فیصد عوام کی نمائندہ پارٹی کے چئیرمین بیرسٹر گوہر نے ستر فیسد عوام کی نمائندہ پارٹی کے بانی کی شکایت یہ بتائی کہ ان کی ان کے بیتوں سے کہ 6 ماہ میں صرف دو مرتبہ بات کروائی گئی ہے۔ بانی کے بیٹے پاکستان مین نہیں رہتے نہ وہ اپنے والد سے ملنے کے لئے پاکستان آتے ہیںْ۔

فیض احمد فیض کے داماد ،منیزہ ہاشمی کے شوہر حمیر ہاشمی کا انتقال

اڈیالہ جیل کے باہر پی ٹی آئی کے دوسرے لیڈر   سلمان اکرم راجا   نے کہا کہ  بانی نے  شکایت کی مجھے بیوی کے ساتھ جیل میں رکھا ہوا ہے،  بانی نے دعویٰ کیا کہ "اس کی مثال نہیں ملتی"، پاکستان کی جیلوں مین بہت سے مجرم قید ہیں جو آپس میں میاں بیوی ہیں، اس کے باوجود آج اپنے  ساتھیوں سے ملاقات میں بانی نے اپنی اور اپنی بیوی کی کرپشن کیس میں قید کو فاشزم قرار دیا۔ بانی نے کہا، یہ فسطائیت ہے، اس کے سامنے ہتھیار نہیں ڈالوں گا، کھڑا رہوں گا، میں آئین قانون اور جمہوریت کے لئے کھڑا رہوں گا۔

پی ٹی آئی کے تیسرے لیڈر بیرسٹر علی ظفر نے بتایا  بانی نے کہا دہشتگردی کے خلاف جنگ لڑنی ہے اور اسے ختم کرنا ہے، اگر ملک کی بڑی جماعت کے لیڈر کو شامل نہیں کریں گے تو حل نہیں ڈھونڈا جا سکتا، عوام کے لیڈر کے بغیر یہ بریفنگ بے معنی یے،قوم کی ضرورت ہے کہ حل تلاش کریں۔

بیرسٹر علی طفر نے پاکستان کی قومی سلامتی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس کا مذاق اڑاتے ہوئے کہا،  "عجیب وغریب بات ہے کہ ملک کے بڑے لیڈر سے ملنے بھی نہیں دیا جا رہا، یہ کس قسم کی بریفنگ ہو رہی ہے، اس کو ہم نہیں مان سکتے۔"

پی ٹی آئی کے ایک اور لیدر نیازاللہ نیازی نے بھی اڈیالہ جیل کے باہر بانی کے مصائب کا نوحہ پرھا اور دعویٰ کیا کہ بانی نے مقدمات، بچوں سے ٹیلی فونک ملاقات، کتابیں فراہم نہ کرنے۔ اپنی جیل میں ایگ سے قید بیگم سے ملاقات نہ کرانے پر تحفظات کا اظہار کیا۔ 

نیاز اللہ نیازی کے بقول عمران خان نے کہا "جتنا مرضی ظلم کرلیں، میں جھکنے والا نہیں." نیاز اللہ نیازی نے یہ بھی بتایا کہ بانی نے کہا, " چاروں صوبوں کی جماعت کے نیشنل لیڈر کو باہرکیسے رکھ سکتے ہیں"،" بانی اور ریاست پاکستان کا وجود لازم و ملزوم ہو چکا ہے."، "جمہوریت کی بقاء،پاکستان کی سالمیت کی بقاء بانی کو مائنس کرکے نہیں ہو سکتی۔"

Waseem Azmet

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: بریفنگ بے معنی بانی سے ملاقات جعفر ایکسپریس پی ٹی ا ئی کے کا اظہار کیا قومی سلامتی دہشتگردی کے بانی نے کہا پاکستان کی اڈیالہ جیل کہ بانی نے گوہر خان کمیٹی کے بتایا کہ عوام کی کے لیڈر بانی کے کے ساتھ کے بعد کہا کہ ہے اور

پڑھیں:

"پاکستان کا نوجوان باشعور ہے اور اب وہ کسی بھی فتنے کے جھانسے میں نہیں آئے گا: عظمیٰ بخاری

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے بانی پی ٹی آئی کے جیل میں سہولتوں سے متعلق الزامات کو جھوٹ قرار دے دیا ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی جو یہ دعویٰ کر رہے ہیں کہ انہیں جیل میں سہولتیں نہیں مل رہیں، یہ سراسر جھوٹ پر مبنی ہے۔ عظمیٰ بخاری نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو جو بی کلاس کی سہولتیں فراہم کی جا رہی ہیں، وہ باقی بی کلاس کے قیدیوں کو بھی نہیں ملتیں، اس لیے ان کے بیان کی کوئی حقیقت نہیں ہے۔وزیر اطلاعات نے سوال اُٹھایا ہے کہ "جو شخص عید والے دن صبح بارہ بجے اٹھتا تھا، وہ کس منہ سے یہ جھوٹ بول رہا ہے کہ جیل میں وضو کے لیے گندہ پانی فراہم کیا جا رہا ہے؟" عظمیٰ بخاری نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی جو دوسروں کے اے سی اتارنے کے دعوے کرتے تھے، وہ آج جیل کی سہولتوں کے حوالے سے جھوٹے پروپیگنڈے میں مصروف ہیں۔انہوں نے کہا کہ جس جماعت کو آج کوئی نہیں لیڈ کر رہا، وہ احتجاجی تحریک کیا چلائے گی؟ 9 مئی کے مقدمات کے فیصلے آئین و قانون کے مطابق ہیں اور جو لوگ انقلاب لانے کا دعویٰ کرتے تھے، وہ بغاوت کے مرتکب قرار پائے ہیں۔ عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ "جو شخص قوم کے بچوں کو اپنے ناپاک اعزائم کے لیے استعمال کرتا ہے، اس کے اپنے بچے امریکہ میں سیر سپاٹے کر رہے ہیں۔"پاکستان کا نوجوان باشعور ہے اور اب وہ کسی بھی فتنے کے جھانسے میں نہیں آئے گا۔

متعلقہ مضامین

  • عمران خان ہی پارٹی لیڈر، شاہ محمود قریشی لیڈ نہیں کرینگے، سلمان اکرم راجہ
  • وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور احد خان چیمہ سے ایریزونا سٹیٹ یونیورسٹی اور نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کے اعلیٰ سطحی وفد کی ملاقات،دونوں اداروں کے درمیان اشتراک بارے بریفنگ دی
  • رائل سعودی نیول فورسز کے سربراہ کی چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد سے ملاقات
  • "پاکستان کا نوجوان باشعور ہے اور اب وہ کسی بھی فتنے کے جھانسے میں نہیں آئے گا: عظمیٰ بخاری
  • پارٹی کے لیڈر بانی پی ٹی آئی ہیں شاہ محمود قریشی نہیں: سلمان اکرم راجا
  • پارٹی کے لیڈر بانی پی ٹی آئی ہیں، شاہ محمود قریشی کے لیڈ کرنے کی بات غلط ہے، سلمان اکرم راجہ 
  • ڈاکو ڈفرالائنس ہوچکا،تحریک پر فوکس کریں(عمران خان)
  • 5 اگست کو مینار پاکستان جلسہ، اب مذاکرات نہیں تحریک چلے گی: بیرسٹر گوہر 
  • عمران خان کے بیٹے کب پاکستان آئیں گے، علیمہ خان نے بتادیا
  • مذاکرات کا وقت ختم ہوگیا، اب وہی ہوگا جو عمران خان ہدایات دیں گے: بیرسٹر گوہر