جدہ سے اسلام آباد آنے والے عمرہ زائرین 4 دن سے پرواز کے منتظر
اشاعت کی تاریخ: 19th, March 2025 GMT
اسلام آباد:
جدہ سے اسلام آباد آنے والے عمرہ زائرین 4 دن سے پرواز کے منتظر اور پریشان ہیں۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق جدہ سے نجی ایئرلائن کی پرواز تاخیر کا شکار ہے اور پرواز کا وقت پانچویں مرتبہ تبدیل کردیا گیا ہے۔
پرواز کا وقت بار بار تبدیل کیے جانے کی وجہ سے جدہ سے اسلام آباد آنے والے مسافروں کا 3 دن کا انتظار چوتھے دن میں داخل ہوگیا ہے اور اب نئے شیڈول کے مطابق فلائٹ ساڑھے 4 بجے شام کو جدہ سے اسلام آباد کے لیے روانہ ہوگی۔
جدہ ایئرپورٹ پر عمرہ زائرین فلائٹ شیڈول کی بار بار تبدیلی سے ذہنی کوفت کا شکار ہیں جب کہ پاکستان میں ان کے انتظار میں بیٹھی فیملیز بھی پریشانی میں مبتلا ہیں۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: جدہ سے اسلام آباد
پڑھیں:
ایران جانے والے زائرین کو اغواء کرنے والے نیٹ ورک کا کارندہ گرفتار
—فائل فوٹوفیڈرل انویسٹی گیشن ایجسنی (ایف آئی اے) کارپوریٹ کرائم سرکل لاہور نے کارروائی کرتے ہوئے بیرونِ ملک شہریوں کے اغواء میں ملوث نیٹ ورک کے کارندے کو گرفتار کر لیا۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم ایران میں اپنے نیٹ ورک کے ذریعے پاکستان سے ایران جانے والے زائرین کو اغواء کرواتا تھا۔
ایف آئی اے کے ترجمان نے کہا ہے کہ ملزم ادریس نے اپنے نیٹ ورک کے ذریعے پاکستان سے ایران جانے والے 2 شہریوں کو اغواء کروایا۔
یہ بھی پڑھیے ایف آئی نے اشتہاری اور حوالا ہنڈی کے دو ملزمان گرفتار کر لئےترجمان ایف آئی اے نے بتایا ہے کہ ملزم نے متاثرین کے لواحقین سے 50 لاکھ روپے تاوان وصول کیا۔
ایف آئی اے کے ترجمان کے مطابق ملزم نے تاوان کی یہ رقم بذریعہ حوالہ ہنڈی بیرونِ ملک منتقل کی۔
ترجمان کا یہ بھی کہنا ہے کہ گرفتار ملزم ادریس ایف آئی اے لاہور کو کافی عرصے سے مطلوب تھا۔