Daily Ausaf:
2025-10-13@18:17:36 GMT

بابراعظم، نسیم شاہ ڈومیسٹک میچ میں بھی ٹیم کو نہ جتواسکے

اشاعت کی تاریخ: 19th, March 2025 GMT

لاہور(نیوز ڈیسک)نیشنل ٹی20 کپ میں بابراعظم اور نسیم شاہ کی لاہور بلیوز کو کراچی کے ہاتھوں شکست کا منہ دیکھنا پڑگیا۔قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے میچ میں فاسٹ بولر نسیم شاہ اور سابق کپتان بابراعظم نے فارم کے حصول کیلئے ڈومیسٹک کرکٹ کا رخ کیا تاہم یہاں بھی دونوں انٹرنیشنل پلئیرز اپنی ٹیم کو جیت دلوانے میں ناکام رہے۔

بابراعظم اور نسیم شاہ دونوں کو دورہ نیوزی لینڈ کیلئے آرام دیا گیا تھا کیونکہ مسلسل ناقص فارم کے باعث مشکلات کا شکار ہیں۔

چیمپئنز ٹرافی کے دوران دو اننگز میں 87 رنز بنانے والے بابر نے نیشنل ٹی20 کے اپنے دوسرے میچ میں لاہور کی نمائندگی کرتے ہوئے 17 گیندوں پر محض 22 رنز بنائے۔دوسری جانب نسیم شاہ بھی خاطر خواہ کارکردگی دیکھانے میں ناکام رہے، انہوں نے 4 اوورز میں 41 رنز لٹائے اور کوئی وکٹ حاصل ںہ کرسکے۔

لاہور بلیوز کی ٹیم کراچی کیخلاف 172 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 18.

5 اوورز میں 134 رنز پر ڈھیر ہوگئی، یہ لاہور بلیوز کی ٹورنامنٹ میں پہلی شکست ہے۔کراچی وائٹس نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 171/5 کا مجموعی اسکور بنایا تھا، جس میں سعود شکیل 52 گیندوں پر 73 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔

ملک میں پانی کا بحران سنگین، تربیلا ڈیم بھی ڈیڈ لیول کے قریب

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: نسیم شاہ

پڑھیں:

پی سی بی کی فری ٹکٹ پالیسی سے قذافی اسٹیڈیم کی رونق بڑھ گئی

لاہور:

پاکستان کرکٹ بورڈ کی فری ٹکٹ پالیسی سے قذافی اسٹیڈیم کی رونق بڑھ گئی۔

پی سی بی کی جانب سے شائقین کرکٹ کے لیے متعارف کروائی گئی فری ٹکٹ پالیسی انتہائی کامیاب ثابت ہوئی جس کے باعث قذافی اسٹیڈیم لاہور میں پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان جاری پہلے ٹیسٹ میچ میں تماشائیوں کی غیر معمولی تعداد دیکھی گئی۔

 اسٹیڈیم کے اندر اور باہر عوام کا جوش و خروش دیدنی تھا، عمران خان، فضل محمود، رمیز راجہ، عبدالقادر اور سرفراز نوازسمیت دیگر انکلوژرزمیں کثیر تعداد میں تماشائی موجود تھے، شائقین نے ہاتھوں میں قومی پرچم، پوسٹرز اور کھلاڑیوں کے ناموں والے بینرز اٹھا رکھے تھے۔

  پاکستانی بیٹنگ کے دوران جب امام الحق اور شان مسعود نے شاندار اسٹروک کھیلے تو اسٹیڈیم نعروں، تالیوں اور قومی نغموں سے گونج اٹھا، بابر اعظم کی گراؤنڈ آمد پرکرکٹ فینز نے کھڑے ہو کر ان کا استقبال کیا، تماشائیوں کا کہنا تھا کہ پی سی بی کی جانب سے مفت داخلے کا فیصلہ نہ صرف قابل تعریف ہے بلکہ اس سے شائقین کرکٹ میں کھیل کے لیے دلچسپی مزید بڑھی ہے۔

 ان کا کہنا تھا کہ ٹیسٹ میچ میں بھی کرکٹ فینز کا بڑی تعداد میں آنا اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ وہ کرکٹ سے کتنی محبت کرتے ہیں۔

ادھرکسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کے لیے سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے تھے،  لاہور پولیس، رینجرز اور انتظامیہ کی مشترکہ کاوشوں سے اسٹیڈیم اور اس کے اطراف مکمل سیکیورٹی ہائی الرٹ تھی۔

  لبرٹی چوک سے قذافی اسٹیڈیم تک کے تمام راستوں پر پولیس اہلکار تعینات تھے جبکہ داخلے کے مقام پر میٹل ڈیٹیکٹرز کے ذریعے آنے والے شائقین کی تفصیلی چیکنگ کی جاتی رہی۔

 اسٹیڈیم کے اندر اور باہر سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے نگرانی کا موثر نظام قائم کیا گیا، عوام نے اس انتظام پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ لاہور میں کرکٹ کا یہ منظر کسی تہوار سے کم نہیں۔

متعلقہ مضامین

  • سپر ٹیکس کیس کی سماعت ایک روز کےلئے ملتوی ، ججز اور وکلا کے درمیان دلچسپ مکالمے
  • لاہور سے دیگر شہروں جانے والی ٹرینوں کا شیڈول متاثر
  • پی سی بی کی فری ٹکٹ پالیسی سے قذافی اسٹیڈیم کی رونق بڑھ گئی
  • سپر ٹیکس کیس کی سماعت کے دوران ججز اور وکلا کے درمیان دلچسپ مکالمے
  • موٹروے ایم 2 اور ایم 3 کو ہر قسم کی ٹریفک کے لئے کھول دیا گیا
  • جدہ سے لاہور آنے والی پروازکی کراچی ایئرپورٹ پرہنگامی لینڈنگ
  • ویمنز ورلڈکپ: انگلینڈ نے سری لنکا کو 89 رنز سے شکست دے دی
  • صاف ہوا صرف لاہور نہیں کراچی، فیصل آباد اور پشاور کا بھی مسئلہ ہے، احسن اقبال
  • ویمنز ورلڈکپ: نیوزی لینڈ نے بنگلادیش کو شکست دے کر پہلی فتح حاصل کرلی
  • ’ڈومیسٹک ٹیررسٹ پروفیسر‘ امریکا چھوڑنے پر کیوں مجبور ہیں؟