بنوں: پولیس چوکی پر دہشتگردوں کی فائرنگ، جوابی کارروائی سے حملہ پسپا
اشاعت کی تاریخ: 20th, March 2025 GMT
بنوں میں پولیس چوکی پر دہشتگردوں نے فائرنگ کی جسے جوابی کارروائی سے پسپا کردیا گیا۔
پولیس کے مطابق بنوں میں کنگرپل پولیس چوکی پر دہشتگردوں نے فائرنگ کی جس پرپولیس نے بروقت جوابی کارروائی کی اور دہشتگردوں کے حملے کو پسپا کردیا۔
پولیس کا بتانا ہےکہ جوابی کارروائی پر دہشتگرد فرار ہوگئے جن کی تلاش جاری ہے جب کہ حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
دوسری جانب پشاور کے علاقے متنی میں ہوٹل پر دستی بم حملہ کیا گیا جس میں خوش قسمتی سے تمام افراد محفوظ رہے جب کہ ملزمان دستی بم پھینک کرفرار ہو گئے۔
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: جوابی کارروائی
پڑھیں:
سیکیورٹی فورسز کی بنوں میں کارروائی، 6 خوارج ہلاک
BANNU:خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کارروائی کی اور اس دوران 6 خوارج کو ہلاک کردیا گیا اور 4 زخمی ہوگئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری بیان کے مطابق 23 اور 24 اپریل کی درمیانی شب سیکیورٹی فورسز نے ضلع بنوں میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر دہشت گردوں (خوارج) کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا۔
بیان میں کہا گیا کہ کارروائی کے دوران سیکیورٹی فورسز نے مؤثر طریقے سے خوارج کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 6 خوارج جہنم واصل کر دیے گئے اور اس دوران 4 خوارج زخمی ہوئے۔
بنوں میں کارروائی کے حوالے سے بیان میں مزید کہا گیا کہ علاقے میں کلیئرنس اور سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے تاکہ کسی بھی چھپے ہوئے دہشت گرد کو انجام تک پہنچایا جا سکے۔
آئی ایس پی آر نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔