فاروق ایچ نائیک کا کینالز منصوبے کا فیصلہ فوری واپس لینے کا مطالبہ
اشاعت کی تاریخ: 20th, March 2025 GMT
فاروق ایچ نائیک---فائل فوٹو
پیپلز پارٹی کے رہنما فاروق ایچ نائیک نے کینالز منصوبے کا فیصلہ فوری واپس لینے کا مطالبہ کر دیا۔
پاکستان بار کونسل کے وائس چیئرمین فاروق ایچ نائیک نے کہا ہے کہ مجھے 27ویں ترمیم سے متعلق علم نہیں۔
حیدرآباد میں میڈیا سے گفتگو میں فاروق ایچ نائیک نے یہ مطالبہ کیا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ میں سمجھتا ہوں کہ کینالز بالکل نہیں بننی چاہئیں، اگر پنجاب حکومت نے کینالز بنا کر پانی روکا تو یہ بہت بڑی ناانصافی ہو گی۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس منصوبے سے سندھ کی معیشت اور زراعت دونوں کو بہت نقصان ہو گا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
کراچی: بچی کیساتھ زیادتی و قتل کے ملزم کی پولیس کے ہاتھوں ہلاکت، اہلخانہ کا لاش لینے سے انکار
فائل فوٹوکراچی کے علاقے جیکسن میں 6 سالہ بچی کے قتل اور زیادتی میں ملوث ملزم گزشتہ روز پولیس مقابلے میں مارا گیا، اہلخانہ نے ملزم کی میت وصول کرنے سے انکار کردیا۔
ترجمان ایدھی کا کہنا ہے کہ اہلخانہ نے ملزم کی میت وصول کرنے سے انکار کردیا، میت کو مواچھ گوٹھ قبرستان میں سپردِ خاک کردیا گیا۔
ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) ساؤتھ اسد رضا کے مطابق 6 سالہ بچی کی لاش گزشتہ روز جیکسن کے علاقے سے ملی تھی، ملزم کی گرفتاری کے لیے جیسے ہی پولیس پہنچی، اُس نے پولیس پر فائرنگ کردی تھی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ بچی کل دوپہر کو لاپتا ہوئی تھی، آج اس کی لاش ملی، ابتدائی پوسٹ مارٹم میں بھی بچی کے ساتھ زیادتی کی تصدیق ہوگئی تھی۔
ڈی آئی جی کا کہنا تھا کہ پولیس کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں ملزم ہلاک ہوگیا، جس کے پاس سے اسلحہ برآمد ہوا۔
پولیس کا کہنا تھا کہ بچی دو روز قبل لاپتا ہوئی تھی، گزشتہ روز اس کی لاش ملی، ابتدائی پوسٹ مارٹم میں بھی بچی کے ساتھ زیادتی کی تصدیق ہوگئی تھی۔