“چائنا ان اسپرنگ ٹائم ” گلوبل ڈائیلاگ کا ماسکو میں انعقاد WhatsAppFacebookTwitter 0 22 March, 2025 سب نیوز

بیجنگ:چائنا میڈیا گروپ کے زیر اہتمام ” چائنا ان اسپرنگ ٹائم : چین کے مواقع ، دنیا کا اشتراک ” گلوبل ڈائیلاگ روس کے دارالحکومت ماسکو میں منعقد ہوا۔ سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے شعبہ تشہیر کے نائب سربراہ اور چائنا میڈیا گروپ کے صدر شن ہائی شیونگ نے تقریب سے ورچوئل خطاب کیا۔

ہفتہ کے روز شن ہائی شیونگ نے کہا کہ صدر شی جن پھنگ نے ادارہ جاتی کھلے پن کو مسلسل وسعت دینے اور بین الاقوامی تعاون کے لئے گنجائش کو مسلسل بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ چین کا دروازہ عالمی شراکت داروں کے لئے مزید وسیع ہو گا۔

سی جی ٹی این کے عالمی سروے کے مطابق 90 فیصد سے زائد جواب دہندگان نے چین کی مضبوط اقتصادی اور تکنیکی طاقت کی تعریف کی، اور وہ چین کی “بڑی مارکیٹ” سے فائدہ اٹھانے کے منتظر ہیں جو دنیا کے لیے “بڑے مواقع” پیدا کر رہی ہے۔شن ہائی شیونگ نے کہا کہ دنیا کے سب سے بڑے اور وسیع تر کوریج کے حامل جامع بین الاقوامی میڈیا گروپ کے طور پر، چائنا میڈیا گروپ مربوط مواصلات اور تکنیکی اختراع میں اپنے عالمی سطح کے فوائد کو بروئے کار لا رہا ہے تاکہ دنیا بھر کے دوستوں کے ساتھ چین کی جدید کاری، نئے دور میں چین کی تکنیکی اختراع اور چین اور بیرونی ممالک کے درمیان ثقافتی تبادلوں اور باہمی سیکھنے کے مواقع کا اشتراک کیا جا سکے ۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

پڑھیں:

رائٹ سائزنگ و میرٹ پر ماہرین کی تعیناتی کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں، وزیراعظم

فائل فوٹو۔

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ معیشت کی ڈیجیٹائزیشن، اداروں کی رائٹ سائزنگ اور میرٹ پر ماہرین کی تعیناتی کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف نے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ اتھارٹی کی پیش رفت پر جائزہ اجلاس کی صدارت کی۔

وزیراعظم نے کہا کہ ماہرین کی تعیناتی سے متعلق میرٹ اور شفافیت پر کوئی سمجھوتا نہیں کریں گے۔ ادارہ جاتی اصلاحات ترجیحات میں شامل ہیں۔ 

اس موقع پر وزیراعظم کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ اب تک تکنیکی ماہرین کی تکنیکی آسامیوں پر تعیناتیاں ہوچکی ہیں، مزید 47 پر تعیناتی کی جا رہی ہے ۔

متعلقہ مضامین

  • ایم ڈبلیو ایم وحدت امت اور مظلومین کی حمایت کی علامت بن چکی ہے، علامہ مقصود ڈومکی
  • صدر کی سعودی سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری کے مواقع تلاش کرنے کی دعوت
  • رائٹ سائزنگ و میرٹ پر ماہرین کی تعیناتی کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں، وزیراعظم
  • غزہ کے لیے امداد لے جانے والے جہاز “حنظلہ” سے رابطہ منقطع، اسرائیلی ڈرون حملے کا خدشہ
  • معیشت کیلئے بہتر خبر،عالمی کریڈٹ ایجنسی ایس اینڈ پی گلوبل نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ کو ٹرپل سی پلس سے بی مائنس کردیا
  • عالمی کریڈٹ ایجنسی ایس اینڈ پی گلوبل نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ بہتر کر دی
  • پاکستان اور چین کے درمیان میری ٹائم تعاون کے نئے باب کا آغاز،معاہدے پردستخط  
  • چین کی عالمی تجارتی تنظیم میں یکطرفہ ٹیرف اقدامات کی مخالفت کی اپیل
  • دنیا مضر ماحول گیسوں کا اخراج روکنے کی قانونی طور پر پابند، عالمی عدالت
  • گلوبل ہیلتھ فورم 2025 میں شرکت کیلیے وزیر صحت مصطفیٰ کمال بیجنگ روانہ