City 42:
2025-06-09@12:58:48 GMT

چائنہ سے پہلی مرتبہ اسلام آباد کیلئے کارگو پروازوں کا آغاز

اشاعت کی تاریخ: 22nd, March 2025 GMT

سٹی 42 : چائنہ کی جانب سے پہلی مرتبہ اسلام آباد کے لئے کارگو پروازوں کا آغاز کردیا گیا۔ 

ارومچی سے ایس ایف کی  پہلی کارگو پرواز 25ٹن سے زائد سامان لے کر اسلام آباد ایئرپورٹ پر پہنچ گئی ۔  چیف آپریٹنگ آفیسر و ایئرپورٹ منیجر آفتاب گیلانی نے چائنیز وفد  کا خیرمقدم کیا۔ 

اسلام آباد ایئرپورٹ کے چیف آپریٹنگ آفیسر کا کہنا ہے کہ ہفتہ وار 2کارگو پروازیں آپریٹ ہوں گی جس میں مزید اضافہ بھی ہوگا ۔

دبئی: عمرہ اور حج ویزے کے نام پر عوام کو لوٹنے والا گروہ گرفتار

ایئرپورٹ منیجرآفتاب گیلانی نے بتایا کہ پاکستان اور چائنہ کے درینہ تعلقات ہیں کارگو سروس کے آغاز  سے دونوں ممالک کے درمیان تجارت کو فروغ حاصل ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ کارگو پرواز وں کے آغاز سے کارگو تھروپٹ چارجز میں اضافے کیساتھ پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی کے ریونیو میں بھی خاطر خواہ اضافہ ہوگا۔ 

نوجوان کھلاڑیوں کی طرف سے زور دار تھپڑ رسید کیا گیا : احمد شہزاد

.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: اسلام آباد

پڑھیں:

تحریک انصاف سیاسی جماعت ، ہمارے دروازے سب کیلئے کھلے ہیں ، بیرسٹر گوہر

مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کے سابق ترجمان محمد زبیر کی تحریک انصاف میں شمولیت سے متعلق پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر کا رد عمل سامنے آ گیا۔میڈیا سے بات چیت کے دوران اس سوال پر کہ کیا سابق گورنر سندھ محمد زبیر پی ٹی آئی میں شامل ہو رہے ہیں. پر بیرسٹر گوہر نے جواب دیا کہ پاکستان تحریک انصاف سیاسی جماعت ہے .ہمارے دروازے سب کے لیے کھلے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پیٹرن ان چیف پی ٹی آئی کی سزاؤں کے معطلی کے حوالے سے پہلی مرتبہ کیس اسلام اباد ہائیکورٹ میں لگا ہے، پہلی مرتبہ پراسیکیوشن ٹیم کی جانب سے کوئی پیش ہو گا۔بیرسٹر گوہر نے کہا کہ نواز شریف کا جو پہلے کیس ہوا تھا. 70 دن کے بعد اس کی رہائی ہوئی تھی .دوسرے کیس میں 51 دن کے بعد ان کی رہائی ہوئی تھی، بانی پی ٹی آئی کے کیسز کو تین اگست کو دو سال پورے ہو جائیں گے، انصاف ہوتا ہوا نظر آنا چاہیے۔

متعلقہ مضامین

  • اسلام آباد : 3 نوجوان راول ڈیم میں نہاتے ہوئے ڈوب کر جاں بحق
  • محکمہ موسمیات نے شدید موسمی صورتحال کی وارننگ جاری کردی
  • عیدالاضحیٰ کے دوسرے دن بھی سی ڈی اے سولڈ ویسٹ مینجمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی انتھک محنت جاری
  • اسلام آباد میں پہلی بار ڈرون کیمروں، عرق گلاب اور فنائل سے صفائی آپریشن، 2500 سے زائد عملہ سرگرم
  • اُزبکستان اور اُردن نے پہلی بار فیفا ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائی کرلیا
  • عید کی چھٹیوں میں کن مقامات پر سیروتفریح کے لیے جایا جا سکتا ہے؟
  • اسلام آباد، ایم ڈبلیو ایم کے وفد کی علامہ سید زاہد حسین کاظمی سے ملاقات، بھائی کی وفات پر اظہار افسوس 
  • اسلام آباد میں جانوروں کے سری، پائے جلانے پر 7 دن کیلئے پابندی
  • تحریک انصاف سیاسی جماعت ، ہمارے دروازے سب کیلئے کھلے ہیں ، بیرسٹر گوہر
  • چیئرمین سی ڈی اے کی زیر صدارت سیف سٹی ہیڈکوارٹرز میں اعلی سطح کے اجلاس،صفائی سمیت دیگر انتظامات کا جائزہ