Nawaiwaqt:
2025-08-03@10:10:45 GMT

قومی ونڈے کرکٹ اسکواڈ کے 9 کھلاڑی نیوزی لینڈ روانہ

اشاعت کی تاریخ: 23rd, March 2025 GMT

قومی ونڈے کرکٹ اسکواڈ کے 9 کھلاڑی نیوزی لینڈ روانہ

 نیوزی لینڈ سے ون ڈے سیریز کے لیے قومی کرکٹ اسکواڈ کے 9 کھلاڑی نیوزی لینڈ روانہ ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ سے ون ڈے سیریز کے لیے کرکٹ اسکواڈ کے 9 کھلاڑی نیوزی لینڈ روانہ ہوگئے ہیں۔نیوزی لینڈ روانہ ہونے والے کھلاڑیوں میں کپتان محمدرضوان، بابراعظم،عبد اللہ شفیق، امام الحق، طیب طاہر ، نسیم شاہ، فہیم اشرف، وسیم جونیئر اور عاکف جاوید  شامل ہیں۔واضح رہے نیوزی لینڈ اور پاکستان کےدرمیان 3 ون ڈے میچز کی سیریز کھیلی جائے گی جس کا پہلا ون ڈے 29 مارچ کوکھیلاجائے گا۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

پہلا ٹی 20، پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 14 رنز سے ہرا دیا، صائم ایوب بہترین کھلاڑی قرار

پاکستان نے 3 میچز پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پہلے میچ میں ویسٹ انڈیز کو 14 رنز سے ہرا دیا۔

امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر لاؤڈرہل میں کھیلے جانے والے میچ میں ویسٹ انڈین کپتان شائے ہوپ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

پاکستان کی جانب سے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 178 رنز بنائے۔ صائم ایوب 57 اور فخر زمان 28 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

اس کے علاوہ حسن نواز نے 24 رنز بنائے جب کہ فہیم اشرف 16 اور صاحبزادہ فرحان 14 رنز بنا سکے۔کپتان سلمان علی آغا 11 اور محمد حارث 6 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے شیمارجوزف نے 3 وکٹیں حاصل کیں جب کہ ہولڈر، عقیل حسین اور شیفرڈ نے ایک ، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

ہدف کے تعاقب میں ویسٹ انڈین ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 164 رنز ہی بنا سکی۔

محمد نواز نے ایک اوور میں 3وکٹیں لے کر پانسہ پلٹا، صائم ایوب نے 2 اور شاہین آفریدی اور صفیان مقیم نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

Post Views: 16

متعلقہ مضامین

  • بلوچستان: سیاسی شخصیات، افسروں اور لینڈ مافیا کا 11 ہزار ایکڑ اراضی پر قبضہ
  • دورہ ویسٹ انڈیز، قومی ٹیم کے کپتان محمد رضوان  اور بابر اعظم فلوریڈا پہنچ گئے
  • پاکستان ویمنز کی بیٹر صدف شمس ان فٹ، دورہ آئر لینڈ سے دستبردار
  • نیوزی لینڈ میں معمر ترین الپاکا نے عالمی ریکارڈ قائم کردیا
  • پہلا ٹی 20، پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 14 رنز سے ہرا دیا، صائم ایوب بہترین کھلاڑی قرار
  • پاکستان کیخلاف ٹی 20 سیریز، ویسٹ انڈیز کا 14 رکنی اسکواڈ کا اعلان
  • قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں اور کوچنگ اسٹاف سے متعلق الزامات، پی سی بی کا قانونی کارروائی کا اعلان
  • ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم میں پاکستان کیخلاف ٹی 20سیریز کے لیے چار تبدیلیوں کا اعلان
  • آسٹریلوی کھلاڑی نیتھن لائن نے انگلینڈ کے بہترین اسپنر کا نام بتا دیا
  • ٹی ٹوئنٹی سیریز؛ پاکستان کیخلاف ویسٹ انڈیز کا ممکنہ اسکواڈ سامنے آگیا