Jang News:
2025-04-26@07:28:28 GMT

25 تا 27 مارچ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارشوں کا امکان

اشاعت کی تاریخ: 24th, March 2025 GMT

25 تا 27 مارچ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارشوں کا امکان

—فائل فوٹو

پنجاب کے بیشتر اضلاع میں 25 سے 27 مارچ کے دوران بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کے مطابق 25 سے 27 مارچ کے دوران صوبے کے بیشتر اضلاع میں بارشوں کا امکان ہے۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق راولپنڈی، جہلم، اٹک، چکوال، سرگودھا، میانوالی، خوشاب، منڈی بہاؤالدین، شیخوپورہ، حافظ آباد، گجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ، نارووال، فیصل آباداور ٹوبہ ٹیک سنگھ میں بارشوں کا امکان ہے۔

کراچی میں منگل، بدھ کو موسم گرم رہنے کا امکان

محکمۂ موسمیات نے کراچی میں منگل اور بدھ کو موسم گرم رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق ملتان، ڈیرہ غازی خان، راجن پور، بہاولپور، خانیوال، لیہ، بھکر، ساہیوال اور پاکپتن میں بھی بارش کا امکان ہے۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق مری، گلیات سمیت دیگر پہاڑی علاقوں میں بارش اور برف باری کی پیش گوئی بھی کی گئی ہے۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: پی ڈی ایم اے کے مطابق کا امکان

پڑھیں:

کراچی میں ہیٹ ویو کی صورتحال ختم، آئندہ 3روز موسم کیسا رہے گا؟

کراچی:

شہر قائد میں چند روز سے جاری ہیٹ ویو کی صورتحال ختم ہوگئی تاہم 24 سے 29 اپریل کے درمیان صوبہ سندھ کے بیشتر علاقوں میں ہیٹ ویو کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کی ارلی وارننگ سینٹر پیش گوئی کے مطابق کراچی میں آئندہ 3 روز کے دوران موسم گرم جبکہ خشک کے بجائے مرطوب رہنے کا امکان ہے۔

شہر میں آج زیادہ سے زیادہ پارہ 39 جبکہ جمعرات اور جمعہ کو 38 ڈگری تک تجاوز کر سکتا ہے۔

سندھ کے بیشتر علاقوں دادو، قمبر شہداد کوٹ، شہید بے نظیر آباد، جیکب آباد، کشمور، گھوٹکی، شکار پور، خیرپور، نوشہرو فیروز، لاڑکانہ، سکھر، جامشورو، مٹیاری، ٹنڈو محمد خان، ٹنڈو الہ یار، حیدرآباد اور بدین میں درجہ حرارت میں معمول سے 6 تا 8 ڈگری اضافہ متوقع ہے۔

تھرپارکر، عمرکوٹ اور میرپور خاص میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت میں معمول سے 4 تا 6 ڈگری اضافہ ہونے کا امکان ہے۔

متعلقہ مضامین

  • سندھ، جنوبی پنجاب اور بلوچستان میں 30 اپریل تک شدید گرمی، ہیٹ ویو الرٹ جاری
  • بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل، موسمیات نے بڑی خبر سنادی
  • ملک میں کہاں کہاں بارش ہونیوالی ہے؟محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی
  • سورج بھی آگ برسانے لگا، گرمی کی شدید لہر آنے کا امکان۔ محکمہ موسمیات نے خبردار کردیا
  • پنجاب: اپریل کے اختتام تک پارہ 45 ڈگری تک جانے کا امکان
  • 24 گھنٹے کے دوران ملک بھر کا موسم کیسا رہے گا، محکمہ موسمیات کی رپورٹ جاری
  • خیبر پختونخوا میں شدید گرمی کی لہر اور کچھ علاقوں میں بارش کا امکان
  • آئی ایم ایف کے بعد عالمی بینک نے پاکستان کی معاشی شرح نمو 2.7 فیصد رہنے کا امکان ظاہر کر دیا
  • سندھ اور پنجاب کے جنوبی علاقوں میں آج موسم شدید گرم رہنے کا امکان
  • کراچی میں ہیٹ ویو کی صورتحال ختم، آئندہ 3روز موسم کیسا رہے گا؟