جوفرا آرچر نے آئی پی ایل کی تاریخ کا مہنگا ترین اسپیل کروا دیا
اشاعت کی تاریخ: 24th, March 2025 GMT
انگلینڈ سے تعلق رکھنے والے فاسٹ باولر جوفرا آرچر نے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کی تاریخ کا مہنگا ترین اسپیل کروا کر زیادہ رنز دینے کا ناپسندیدہ ریکارڈ بنا لیا۔
آئی پی ایل 2025 میں راجستھان رائلز کی نمائندگی کرنے والے جوفرا آرچر نے 4 اوورز میں بغیر کوئی وکٹ لیے 76 رنز دیے۔ انہوں نے اپنے اسپیل کے دوران صرف ایک ڈاٹ بول کروائی۔
مخالف ٹیم سن رائزرز حیدرآباد نے جوفرا آرچر کو بولنگ کے دوران 4 چھکے اور 10 چوکے لگائے۔
View this post on InstagramA post shared by ESPNcricinfo (@espncricinfo)
اس سے قبل، آئی پی ایل میں سب سے زیادہ رنز دینے کا ناپسندیدہ ریکارڈ بھارت کے موہت شرما کے پاس تھا جنہوں نے اپنے اسپیل کے دوران 73 رنز دیے تھے۔
جوفرا آرچر نے اپنے پہلے ہی اوور میں 23 رنز دیے تھے جس کے بعد انکی بولنگ لائن خراب ہوگئی۔
واضح رہے کہ آئی پی ایل کے اس میچ میں سن رائزرز حیدرآباد نے 287 رنز کا ہدف دیا تھا تاہم راجستھان رائلز کو 44 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: جوفرا ا رچر نے ا ئی پی ایل
پڑھیں:
پٹرول کی قیمتیں برقرار، ڈیزل 2 روپے 78 پیسے فی لٹر مہنگا
وزارت خزانہ کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت برقرار رکھنے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 78 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ حکومت نے آئندہ 15 روز کیلئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان کر دیا۔ وزارت خزانہ کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت برقرار رکھنے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 78 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔ وزارت خزانہ کے مطابق پٹرول کی قیمت 264 روپے 61 پیسے فی لٹر برقرار ہے۔ 2 روپے 78 پیسے فی لٹر اضافے کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 272 روپے 77 پیسے فی لٹر مقرر ہوگئی ہے۔