بابراعظم اور محمد رضوان کی ٹیم میں واپسی کے سوال پر مصباح ، سرفراز کے قہقہے
اشاعت کی تاریخ: 24th, March 2025 GMT
کراچی(نیوز ڈیسک)معروف اینکر وسیم بادامی کے بابراعظم اور محمد رضوان کی ٹیم میں واپسی شمولیت سے متعلق پوچھے گئے معصومانہ سوال پر مصباح الحق کے دلچسپ جواب پر قہقہے لگ گئے۔
نجی چینل کے پروگرام میں قومی ٹیم کے دو سابق کپتان مصباح الحق اور سرفراز احمد نے بطور مہمان شرکت کی، پروگرام میں دونوں سے قومی کرکٹ ٹیم کی حالیہ کارکردگی کے بارے سوالات کئے گئے۔
سابق کپتانوں نے نوجوان کھلاڑیوں پر مشتمل نئی ٹیم کی کارکردگی پر اطیمنان کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ اپنی صلاحیتوں سے ٹیم کو کامیابی دلوائیں گے۔
جب وسیم بادامی نے بابر اور رضوان سے متعلق پوچھا کہ کیا ان دونوں پلیئر کا جلد ہی ٹیم میں کم بیک ہو گا؟ تو مصباح نے دلچسپ جواب دیا کہ ’لگتا ہے آپ ہمیں نوکری سے نکلوائیں گے‘
یہ سننا تھا کہ سب ہنسنے لگے اور خود مصباح بھی مسکراتے ہوئے کہنے لگے کہ آپ کے جو معصومانہ سوالات ہیں ناں!
مصباح نے جواب دیا کہ جب آپ ٹیم بنانے لگتے ہیں تو نہ پرانے کھلاڑیوں کو نظرانداز کرتے ہیں اور نہ نئے پلیئرز کو چھوڑتے ہیں بلکہ آپشنز تیار کیے جاتے ہیں تاکہ اپنی ضرورت کے مطلوبہ کھلاڑی سے نتائج حاصل کیے جا سکیں۔
مزیدپڑھیں:بغیرلائسنس گاڑی چلانےوالےہو جائیں ہوشیار ! بڑی خبر آگئی
ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
عمر سرفراز چیمہ وہی ہیں جو گورنر تھے؟ سپریم کورٹ کا استفسار
---فائل فوٹوسپریم کورٹ میں پی ٹی آئی رہنما عمر سرفراز چیمہ کے جسمانی ریمانڈ سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔
سپریم کورٹ کے جسٹس ہاشم کاکڑ اور جسٹس اشتیاق ابراہیم نے کیس پر سماعت کی۔
پنجاب حکومت کے وکیل نے اپیل پر دلائل کے لیے مہلت کی استدعا کر دی۔
سپریم کورٹ کے جسٹس ہاشم کاکڑ نے استفسار کیا کہ عمر سرفراز چیمہ وہی ہیں جو گورنر رہے ہیں؟
عمر سرفراز چیمہ کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ عمر سرفراز چیمہ سابق گورنر ہیں، عمر سرفراز چیمہ 2 ماہ سے اسپتال میں ہیں۔
سپریم کورٹ نے عمر سرفراز چیمہ کا کیس بانئ پی ٹی آئی عمران خان کے کیس کے ساتھ کلپ کر دیا۔
اسپیشل پراسیکیوٹر نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا کہ عمر سرفراز چیمہ 9 مئی کو اسلحے سے لیس تھے، ان سے برآمدگی کرنی ہے۔
جسٹس اشتیاق ابراہیم نے کہا کہ سپریم کورٹ انسدادِ دہشتگردی کی عدالتوں کو 4 ماہ میں فیصلے کا حکم دے چکی ہے۔
بعد ازاں سپریم کورٹ نے سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی۔