کراچی میں تاحکم ثانی ہر قسم کے احتجاج، ریلیوں اور جلوس پر پابندی عائد،نوٹیفکیشن جاری
اشاعت کی تاریخ: 24th, March 2025 GMT
کراچی میں تاحکم ثانی ہر قسم کے احتجاج، ریلیوں اور جلوس پر پابندی عائد،نوٹیفکیشن جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 24 March, 2025 سب نیوز
کراچی (سب نیوز) شہر قائد میں تاحکم ثانی ہر قسم کے احتجاج، ریلیوں اور جلوس پر پابندی عائد کردی گئی، کمشنر کراچی نے فوری طور پر پابندی سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
تفصیلات کے مطابق کمشنر کراچی نے ایڈیشنل انسپیکٹر جنرل پولیس کراچی رینج کی درخواست پر شہر میں دفعہ 144 نافذ کردی، شہر میں احتجاج، مظاہروں اور ریلیوں پر پابندی ہوگی، شہر میں 5 یا اس سے زائد افراد کے ایک ساتھ جمع ہونے پر بھی پابندی ہوگی۔دفعہ 144 کا نفاذ امن وامان کی صورتحال کو کنٹرول میں رکھنے کے لیے کیا گیا ہے، خلاف ورزی کرنے پر پولیس کو کارروائی کرکے مقدمہ درج کرنے کا اختیار ہوگا، پابندی کا اطلاق فوری نافذ العمل ہوگا۔
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: پر پابندی
پڑھیں:
اسرائیلی فوجی افسران کیلئے اینڈرائیڈ فون استعمال کرنے پر پابندی عائد
اسرائیلی فوج نے اپنے اعلیٰ افسران کے لیے موبائل فون کے استعمال کے قواعد مزید سخت کرتے ہوئے اینڈرائیڈ فونز کے استعمال پر پابندی لگا دی ہے۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق نئے حکم نامے کے تحت لیفٹیننٹ کرنل اور اس سے اوپر کے تمام کمانڈرز سرکاری رابطوں کے لیے صرف ایپل آئی فون استعمال کرسکیں گے۔
حکام کے مطابق اس فیصلے کا مقصد حساس معلومات کے تحفظ کو یقینی بنانا اور افسران کے فونز میں ممکنہ ہیکنگ یا دراندازی کے خطرات کو کم کرنا ہے۔
رپورٹس کے مطابق اس پالیسی کی وجہ یہ بھی ہے کہ اعلیٰ سطح پر استعمال ہونے والے تمام سرکاری فونز کا آپریٹنگ سسٹم ایک جیسا ہو تاکہ سکیورٹی اپ ڈیٹس، کنٹرولز اور مانیٹرنگ کو بہتر بنایا جا سکے۔
ماضی میں اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا تھا کہ حماس نے واٹس ایپ کے ذریعے سرحد پر تعینات فوجیوں سے معلومات حاصل کرنے کی کوشش کی تھی۔
واضح رہے کہ اس سے قبل اسرائیلی فوج اپنے افسران کے زیر استعمال چینی ساختہ گاڑیاں بھی واپس لے چکی ہے۔ سکیورٹی ایجنسیوں نے خدشہ ظاہر کیا تھا کہ کچھ چینی گاڑیوں کے آن بورڈ سسٹمز حساس معلومات بیرونی سرورز تک منتقل کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، جس کے باعث یہ اقدامات کیے جا رہے ہیں۔