متحدہ عرب امارات کے وفد کی آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سےملاقات، والدہ کے انتقال پر تعزیت
اشاعت کی تاریخ: 26th, March 2025 GMT
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) متحدہ عرب امارات کا وفد آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے تعزیت کے لیے اسلام آباد پہنچ گیا، وفد نے آرمی چیف سے ملاقات کی اور ان کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا۔
یو اے ای کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان کی ہدایت پر اعلیٰ سطح کا وفد پاکستان پہنچا، یو اے ای کے وفد کی قیادت شیخ نہیان بن مبارک آل نہیان نے کی۔
"جیو نیوز " کے مطابق وفد میں متحدہ عرب امارات کے وزیر مملکت برائے خارجہ امور بھی موجود ہیں، ملاقات کے دوران شیخ نہیان نے آرمی چیف سے شیخ محمد بن زاید النہیان کی جانب سے اظہار افسوس کیا۔
بھارتی قیدی نے خودکشی کرلی
شیخ نہیان نے یو اے ای کی قیادت کی جانب سے آرمی چیف سے اظہار افسوس کیا، وفد نے آرمی چیف کی والدہ کے بلند درجات کے لیے دعا بھی کی۔
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
سعودی شہزادہ عبدالرحمان بن عبداللہ کی والدہ انتقال کر گئیں
ریاض: سعودی شہزادہ عبدالرحمان بن عبداللہ بن فیصل بن ترکی بن فرحان آل سعود کی والدہ کا انتقال ہو گیا۔
سعودی ایوان شاہی کی جانب سے جاری بیان میں مرحومہ کے انتقال کی تصدیق کی گئی۔ نمازِ جنازہ نماز عصر کے بعد امام ترکی بن عبداللہ مسجد، ریاض میں ادا کی گئی۔
ایوان شاہی نے مرحومہ کے لیے رحمت، مغفرت اور جنت الفردوس کی دعا کی ہے۔