City 42:
2025-09-28@02:50:00 GMT

قومی ووٹرز کی تازہ ترین تفصیلات جاری، کل تعداد کتنی ہوگئی؟

اشاعت کی تاریخ: 27th, March 2025 GMT

ویب ڈیسک : الیکشن کمیشن نے قومی ووٹرز کی تازہ ترین تفصیلات جاری کر دیں جس کے مطابق ملک بھر میں ووٹرز کی کل تعداد 13 کروڑ 34 لاکھ 17 ہزار 505 ہوگئی۔

الیکشن کمیشن کے مطابق اسلام آباد میں ووٹرز کی تعداد 11 لاکھ 83 ہزار 661 ہوگئی۔

پنجاب میں ووٹرز کی تعداد 7 کروڑ 60 لاکھ 10 ہزار 349 اور سندھ میں ووٹرز کی تعداد 2 کروڑ 79 لاکھ 81 ہزار 501 ہوگئی۔ خیبر پختونخوا میں ووٹرز کی تعداد 2 کروڑ 26 لاکھ 75 ہزار 553 اور بلوچستان میں ووٹرز کی تعداد 55 لاکھ 66 ہزار 441 ہوگئی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے پرائم منسٹر ڈیجیٹل یوتھ ہب کا افتتاح کر دیا

ملک بھر میں مرد ووٹرز 7 کروڑ 16 لاکھ 54 ہزار 092 اور خواتین ووٹرز 6 کروڑ 17 لاکھ 63 ہزار 413 ہیں۔ اسلام آباد میں مرد ووٹرز 6 لاکھ 19 ہزار 573 اور خواتین ووٹرز 5 لاکھ 64 ہزار 88 ہیں۔

پنجاب میں مرد ووٹرز 4 کروڑ 04 لاکھ 67 ہزار 887 اور خواتین ووٹرز 3 کروڑ 55 لاکھ 42 ہزار 462 ہیں جبکہ سندھ میں مرد ووٹرز 1 کروڑ 51 لاکھ 18 ہزار 228 اور خواتین ووٹرز 1 کروڑ 28 لاکھ 63 ہزار 273 ہیں۔

عید کے تینوں روز قیدیوں کو انواع و اقسام کے کھانے ملیں گے

خیبر پختونخوا میں مرد ووٹرز 1 کروڑ 23 لاکھ 30 ہزار 460 اور خواتین ووٹرز 1 کروڑ 03 لاکھ 45 ہزار 93 ہیں جبکہ بلوچستان میں مرد ووٹرز 31 لاکھ 17 ہزار 944، خواتین ووٹرز 24 لاکھ 48 ہزار 497 ہیں۔

Ansa Awais Content Writer.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: میں ووٹرز کی تعداد اور خواتین ووٹرز میں مرد ووٹرز ووٹرز 1 کروڑ

پڑھیں:

اسلام آباد: 1 کروڑ 80 لاکھ کی 6 چوری شدہ، ٹیمپرڈ گاڑیاں برآمد

—تصویر بشکریہ سوشل میڈیا

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 1 کروڑ 80 لاکھ روپے مالیت کی 6 چوری شدہ، ٹیمپرڈ گاڑیاں برآمد کر لی گئیں۔

ڈی آئی جی کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ یہ گاڑیاں مختلف شہروں سے چوری کر کے جعلی نمبر پلیٹس کے ساتھ استعمال کی جارہی تھیں۔

انہوں نے یہ بھی بتایا ہے کہ کار چوری میں ملوث نیٹ ورک کی گرفتاری کے لیے مزید کارروائیاں جاری ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • اسلام آباد: 1 کروڑ 80 لاکھ کی 6 چوری شدہ، ٹیمپرڈ گاڑیاں برآمد
  • ایشیا کپ فائنل: پاک بھارت معرکے کے ٹکٹس کی خریداری جاری، سب سے مہنگے اور سستے ٹکٹس اب بھی موجود
  •  پاکستان کا ہر شہری 3 لاکھ 18 ہزار 252 روپے کا مقروض، اکنامک پالیسی اینڈ بزنس ڈیولپمنٹ نے رپورٹ جاری کر دی 
  • ملک بھر میں سونے کی قیمتیں گرگئیں
  • پاکستان میں سونے کی قیمت آج مزید کم ہوگئی
  • کراچی: کانگو وائرس سے ایک اور شہری جاں بحق، رواں سال اموات کی تعداد تین ہوگئی
  • اسرائیلی جارحیت: غزہ میں شہادتوں کی تعداد 65 ہزار 500 سے تجاوز کر گئی
  • کے الیکٹرک سمیت بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں پر کروڑوں روپے جرمانہ، تفصیلات جاری
  • امریکی جنگلات میں بھڑکنے والی آگ سالانہ کتنی جانیں نگل جاتی ہے؟
  • سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی