وزیراعلیٰ پنجاب کا تھیٹر کی بحالی کا اعلان، فن و ثقافت کے فروغ کے عزم کا اظہار
اشاعت کی تاریخ: 27th, March 2025 GMT
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ تھیٹر کو بحال کر کے اسے فن و ثقافت کی ترویج کا بہترین ذریعہ بنایا جائے گا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ تھیٹر معاشرتی اقدار کی عکاسی کرتا ہے اور عوام میں شعور بیدار کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے ان کے مطابق باشعور اور ترقی یافتہ معاشروں میں معیاری تھیٹر کو ہمیشہ باوقار مقام حاصل رہا ہے عالمی یوم تھیٹر کے موقع پر اپنے پیغام میں مریم نواز شریف نے کہا کہ تھیٹر فن و ثقافت کا آئینہ دار ہے جو نہ صرف تفریح فراہم کرتا ہے بلکہ لوگوں میں سماجی آگاہی پیدا کرنے کا مؤثر ذریعہ بھی ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ پنجاب حکومت تھیٹر کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے اور اس کی بہتری کے لیے اقدامات کر رہی ہے تاکہ اسے مثبت اور باوقار تفریح کا ذریعہ بنایا جا سکے وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ فنکار کسی بھی معاشرے کی ثقافتی شناخت کا اہم حصہ ہوتے ہیں اسی لیے حکومت فنکاروں کی فلاح و بہبود پر خصوصی توجہ دے رہی ہے اس سلسلے میں ایک آرٹسٹ فنڈ بھی قائم کر دیا گیا ہے تاکہ فنکاروں کو درپیش مالی مسائل کا ازالہ کیا جا سکے اور وہ اپنی تخلیقی صلاحیتوں کو بہتر انداز میں بروئے کار لا سکیں مریم نواز شریف نے اس عزم کا اظہار کیا کہ تھیٹر کی بحالی سے نہ صرف فن و ثقافت کو فروغ ملے گا بلکہ پاکستان کے مثبت تشخص اور تہذیبی ورثے کو بھی اجاگر کیا جا سکے گا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ایسے اقدامات کرے گی جن سے تھیٹر کو ایک بار پھر اعلیٰ اور معیاری تفریح کا مرکز بنایا جا سکے اور اسے معاشرتی ترقی کا ایک مؤثر ذریعہ بنایا جا سکے
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: فن و ثقافت تھیٹر کو بنایا جا جا سکے
پڑھیں:
نواز شریف کا میاں محمد اظہر کے انتقال پر اظہار افسوس
—فائل فوٹومسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے سینئر سیاستدان میاں محمد اظہر کے انتقال پر اظہار افسوس کیا ہے۔
نواز شریف نے میاں محمد اظہر کے خاندان سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اللّٰہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت اور ان کے اہل خانہ کو صبر عطا کرے۔
دوسری جانب وزیر اعظم شہباز شریف نے بھی سابق گورنر پنجاب میاں اظہر کے انتقال پر اظہار افسوس کیا ہے۔
سابق گورنر پنجاب اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما حماد اظہر کے والد میاں اظہر انتقال کرگئے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے میاں اظہر کے خاندان سے ہمدردی کا اظہار بھی کیا ہے۔
علاوہ ازیں سابق گورنر پنجاب میاں اظہر کی نماز جنازہ ادا کردی گئی ہے، جس میں فرخ جاوید مون، فردوس شمیم نقوی، شوکت بسرا اور مہر واجد نے شرکت کی۔
خورشید محمود قصوری، حافظ فرحت عباس، فیصل ایوب کھوکھر، چوہدری پرویز الہٰی کے بیٹے چوہدری راسخ الہٰی بھی نماز جنازہ میں شریک تھے۔