چین۔امریکہ تعلقات ایک اہم موڑ پر ہیں ، چینی وزیرخارجہ
اشاعت کی تاریخ: 27th, March 2025 GMT
چین۔امریکہ تعلقات ایک اہم موڑ پر ہیں ، چینی وزیرخارجہ WhatsAppFacebookTwitter 0 27 March, 2025 سب نیوز
بیجنگ : چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے امریکہ۔چین تعلقات کی قومی کمیٹی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے ایگزیکٹو نائب چیئرمین ایون گرین برگ اور ناورو کے وزیر خارجہ لیونل اینگیمیا سے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔
ناورو کے وزیر خارجہ ناورو کے چین میں سفارت خانے کے افتتاحی تقریب میں شرکت کے لیے خصوصی طور پر چین آئے تھے۔جمعرات کے روز گرین برگ سے ملاقات کے دوران، وانگ ای نے کہا کہ اس وقت چین۔امریکہ تعلقات ایک اہم موڑ پر ہیں۔فریقین کو رابطے بڑھانے، باہمی تفہیم کو فروغ دینے، غلط فہمیوں سے بچنے اور اختلافات پر کنٹرول کرنے کی ضرورت ہے۔ چین مساوات کے اصول اور باہمی احترام کی بنیاد پر امریکہ کے ساتھ بات چیت اور مشاورت کے ذریعے اپنے اپنے جائز خدشات کو حل کرنے کے لیے تیار ہے۔
گرین برگ نے کہا کہ امریکہ۔چین تعلقات دنیا کے سب سے اہم دو طرفہ تعلقات ہیں۔ دونوں فریقوں کو رابطے بڑھاتے ہوئے دونوں ممالک کے رہنماؤں کے وژن کو عملی جامہ پہنانا چاہیے اور امن و خوشحالی حاصل کرنی چاہیے۔ امریکہ۔چین تعلقات کی قومی کمیٹی اور میں ذاتی طور پر اس سلسلے میں مسلسل کوششیں جاری رکھیں گے۔اینگیمیا سے ملاقات کے دوران، وانگ ای نے کہا کہ چین ناورو کی ایک چین کی پالیسی پر سختی سے عمل کرنے کی تعریف کرتا ہے۔ چین زراعت، ماہی گیری، کھیل، سمندری ترقی، موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے اور صلاحیت بڑھانے کے شعبوں میں ناورو کے ساتھ تعاون کو گہرا کرنے کے لیے تیار ہے تاکہ چین۔ناورو تعلقات کے روشن مستقبل کی راہ ہموار کی جا سکے۔ اینگیمیا نے کہا کہ ناورو ایک چین کے اصول پر اپنے موقف میں ذرہ برابر بھی تبدیلی نہیں لائے گا اور تمام شعبوں میں تعاون کو وسعت دینے کی توقع رکھتا ہے تاکہ ناورو-چین تعلقات کو مسلسل نئی بلندیوں تک لے جایا جا سکے۔
.ذریعہ: Daily Sub News
پڑھیں:
پاکستان اور چین کی افواج کے درمیان تعلق باہمی تعلقات کا اہم ستون ہیں، چینی فوجی کمیشن
پاکستان اور چین کی افواج کے درمیان تعلق باہمی تعلقات کا اہم ستون ہیں، چینی فوجی کمیشن WhatsAppFacebookTwitter 0 25 July, 2025 سب نیوز
بیجنگ:چین کے مرکزی فوجی کمیشن کے نائب چیئرمین جنرل زانگ یوؤ شیا نے بیجنگ میں دورے پر آئے ہوئے پاکستانی آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصیم منیر سے ملاقات کی۔ جمعہ کے روز زانگ یوؤ شیا نے کہا کہ دونوں ممالک کی افواج کے درمیان تعلقات چین اور پاکستان کے دوطرفہ تعلقات کا اہم ستون ہیں۔ فریقین کو دونوں ممالک کے رہنماؤں کے درمیان طے پانے والے اہم اتفاق رائے پر سختی سے عمل درآمد کرنا ہوگا اور اسٹریٹجک مواصلات، تبادلوں اور تعاون کو مضبوط بناتے ہوئے خطے کے امن اور ترقی کے حصول کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا
تاکہ نئے دور میں چین پاکستان ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کی جائے۔ جنرل زانگ یوؤ شیا نے امید ظاہر کی کہ پاکستان میں چینی اہلکاروں، منصوبوں اور اداروں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے پاکستان تمام ضروری اقدامات جاری رکھے گا۔
سید عاصم منیر نے کہا کہ پاکستان چین کے ساتھ تمام شعبوں میں عملی تعاون کو گہرا کرنے اور وسعت دینے کا خواہاں ہے اور دہشت گردی کے خلاف آہنی ہاتھوں سے نمٹے گا۔انہوں نے کہا پاکستان میں چینی دوستوں کا بھرپور طریقے سے تحفظ کیا جائے گا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرچین ہر قسم کی دہشت گردی پر کاری ضرب لگانے میں پاکستان کی حمایت جاری رکھے گا،چینی وزیر خارجہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کا سرکاری دورہ چین: چینی قیادت نے پاکستانی افواج کو جنوبی ایشیا کے امن کی علامت قرار دے دیا حکومت ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے معاملے میں کسی طور بھی غافل نہیں، وزیراعظم پی ٹی آئی کے پاس احتجاج کے علاوہ کوئی راستہ نہیں بچا: اسد عمر اسلامو فوبیا کے خلاف اجتماعی اقدام ناگزیر ہے، اسحٰق ڈار کا سلامتی کونسل میں دوٹوک مؤقف اسلامی نظریاتی کونسل نے ماں اوربچے کی صحت کیلئے بچوں کی پیدائش میں مناسب وقفہ ناگزیرقراردیدیا قائد حزب اختلاف قومی اسمبلی عمر ایوب خان کا مستونگ آپریشن کے شہدا کو خراجِ عقیدتCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم