وفاقی وزارتوں، محکموں سے تین سال کیلئے غیرملکی سرمایہ کاری کا ڈیٹا طلب WhatsAppFacebookTwitter 0 28 March, 2025 سب نیوز

اسلام آباد (آئی پی ایس )وفاقی حکومت نے براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے لیے وفاقی وزارتوں اور محکموں سے آئندہ تین سال کے لیے براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کا ڈیٹا طلب کرلیا ہے۔ سرمایہ کاری بورڈ حکام کا کہنا ہے کہ تمام وفاقی وزارتوں اور محکموں کو مراسلہ ارسال کر دیا گیا ہے۔حکام کے مطابق وزارتوں کو بھجوائے جانے والے مراسلے سے موصول ہونے والے ڈیٹا کے ذریعے متعلقہ شعبوں میں براہ راست بیرونی سرمایہ کاری لانے والے منصوبوں کی تفصیل جمع کی جائے۔

بورڈ آف انوسٹمنٹ نے ان منصوبوں کا ڈیٹا جمع کرانے کی تاریخ 9 اپریل مقرر کی ہے، سرمایہ کاری بورڈ وزیراعظم آفس کے اشتراک سے ایف ڈی آئی کا جامع روڈمیپ تیار کررہا ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ مراسلے میں وزارتوں سے کہا گیا ہے کہ موجودہ اور آئندہ تین سال کے ایف ڈی آئی منصوبوں کا ڈیٹا جمع کیا جا رہا ہے۔ وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے ماتحت اداروں کو 4 اپریل تک ڈیٹا جمع کرانے کا حکم دے دیا ہے اور یہ ڈیٹا براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے لیے استعمال کیا جائے گا۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: وفاقی وزارتوں سرمایہ کاری تین سال کا ڈیٹا

پڑھیں:

ناروے کا تاریخی فیصلہ، اسرائیل میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری ختم کردی

اوسلو: ناروے کے 2 ٹریلین ڈالر مالیت کے خودمختار سرمایہ کاری فنڈ نے اسرائیل سے تمام بیرونی سرمایہ کاری معاہدے ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔

اس فیصلے کے تحت 11 اسرائیلی کمپنیوں سمیت متعدد بیرونی سرمایہ کاری منصوبے بند کر دیے جائیں گے۔

رپورٹس کے مطابق فنڈ نے ایک ایسے اسرائیلی جیٹ انجن گروپ میں بھی سرمایہ کاری کر رکھی تھی جو لڑاکا طیاروں کی مرمت اور اسرائیلی فضائیہ کو مختلف خدمات فراہم کرتا ہے۔

فنڈ کی انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ اب اسرائیل میں سرمایہ کاری صرف اسٹاک مارکیٹ میں شامل چند مخصوص کمپنیوں تک محدود رہے گی۔

 

متعلقہ مضامین

  • ٹرمپ کا ٹیرف وار، مودی چین سے تعلقات بہتر بنانے اور براہِ راست پروازوںکیلئے کوشاں
  • ناروے کا تاریخی فیصلہ، اسرائیل میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری ختم کردی
  • خواتین، نوجوانوں اور بزنس کمیونٹی کیلئے براہِ راست روابط قائم کیے جائیں، وزیر خزانہ
  • کیپٹل مارکیٹ میں سہولت اور تیزی لانے کیلئے اہم پیشرفت
  • آئی ٹی کے مختلف شعبوں میں غیر ملکی سرمایہ کاری کو راغب کرنے کیلئے سرمایہ کار دوست ماحول فراہم کرنے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں، شزہ فاطمہ خواجہ
  • وزیر اعظم کا وقت کی پابندی نہ کرنے پر سخت نوٹس، تمام وزارتوں اور محکموں کو مراسلہ جاری
  • بحریہ ٹاﺅن کے رہائشیوں کے تمام قانونی حقوق، جائیدادیں اور سرمایہ کاری محفوظ ہے.نیب
  • وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے ترکمانستان کے سفیر کی ملاقات، تجارت، کاروبار اور سرمایہ کاری کے فروغ پر تبادلہ خیال
  • ایران نے پاکستان کے لئے براہ راست پروازیں شروع کر دیں
  • ایران کا پاکستان کیلئے براہ راست پراوزیں شروع کرنے کا اعلان