بھارت میں ریاست گجرات کے مہسانہ ضلع میں پیر کی شام تربیتی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست گجرات کے مہسانہ ضلع میں پیر کی شام تربیتی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا، اس فضائی حادثہ کے نتیجے میں خاتون ٹرینی پائلٹ زخمی ہو گئیں۔

بھارتی میڈیا حادثے میں زخمی ٹرینی پائلٹ کو طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا، مہسانہ تعلقہ پولیس سٹیشن کے انسپکٹر ڈی جی بدوا کے مطابق  سنگل انجن والا طیارہ تکنیکی وجوہات کی بنا پر مہسانہ شہر کے قریب اُچارپی گاؤں میں گر کر تباہ ہوگیا۔

انسپکٹر بدوا نے کہا کہ مہسانہ ہوائی اڈے سے ٹیک آف کرنے کے بعد، ایوی ایشن اکیڈمی کا ٹرینر طیارہ اُچارپی کے ایک کھیت میں گر کر تباہ ہوا۔

رپورٹ کے مطابق بھارت میں طیارے گرنےکا یہ پہلا واقعہ نہیں ہے اس سے قبل بھی اس طرح کے حادثات ہوچکے ہیں، ایک جانب بھارت ایف 35 طیارے خریدنے کی بات کرتا ہے اور دوسری طرف تربیتی طیارے سنبھالے نہیں جا رہے، رواں ماہ کی 7 تاریخ کو ایک ہی دن میں دو بھارتی طیارے گر کر تباہ ہوگئے جن میں ایک لڑاکا طیارہ تھا۔

دفاعی ماہرین نے کہا کہ بھارتی فوج میں فضائی حادثے معمول بن چکے ہیں، بھارتی فضائیہ خود اپنے لیے اُڑتا پھرتا شمشان گھاٹ بنتا جا رہاہے۔

گزشتہ سال کی ایک رپورٹ کے مطابق گزشتہ 30 برس کے دوران بھارتی فضائیہ کے 534 چھوٹے بڑے طیارے حادثات کا شکار ہو چکے ہیں، ان حادثات میں مجموعی طور پر 152 بھارتی پائلٹ ہلاک ہوئے، صرف گزشتہ 5 برس میں 45 فضائی حادثات ہوئے ہیں۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: گر کر تباہ کے مطابق

پڑھیں:

سندھ، بلوچستان کی ہائی ویز پر ٹریفک حادثات، خاتون سمیت 5 افراد جاں بحق، 24 زخمی

سندھ اور بلوچستان کی ہائی ویز پر الگ الگ حادثات میں خاتون سمیت 5 افراد جاں بحق، جب کہ 24 مسافر زخمی ہوگئے۔

نجی ٹی وی کے مطابق سندھ کے شہر خیرپور میں کنب مہران بائی پاس پر 2 مسافر کوچز آپس میں ٹکرا گئیں، حادثے میں کوچ کی خاتون میزبان جاں بحق اور 20 مسافر زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق ایک مسافر کوچ پشاور سے کراچی آرہی تھی، جب کہ دوسری کراچی سے اسلام آباد جارہی تھی۔

حادثہ تیز رفتاری اور غلط اوور ٹیکنگ کے باعث پیش آیا۔

ریسکیو نے موقع پر پہنچ کر لاش اور زخمیوں کو گمبٹ ہسپتال منتقل کردیا، زخمیوں میں خواتین بچے اور مرد شامل ہیں۔

مکران کوسٹل ہائی وے پر کار اور ٹرک میں تصادم
بلوچستان کی مکران کوسٹل ہائی وے پر ڈرائیور کو نیند آجانے پر کار ٹرک سے جا ٹکرائی، اس تصادم سے 4 افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہوگئے۔

مکران کوسٹل ہائی وے پر افسوسناک حادثے میں 4 افراد زخمی بھی ہوئے، جنہیں علاج و معالجہ کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال (ڈی ایچ کیو) اوتھل منتقل کر دیا گیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق کار اور ٹرک کے مابین تصادم ہنگول سپٹ کے مقام پر پیش آیا ہے، مرنے والے چاروں افراد کا تعلق صوبہ خیبر پختونخوا سے بتایا جارہا ہے۔

حکام کے مطابق معلوم ہوا ہے کہ یہ حادثہ کار ڈرائیور کو نیند آنے کے باعث پیش آیا۔

واضح رہے کہ مکران کوسٹل ہائی وے پر اکثر و بیشتر حادثات پیش آتے رہتے ہیں، جس کی ایک وجہ اس ہائی وے کا دو رویہ نہ ہونا بھی ہے، ایک ہی سڑک پر آنے اور جانے والے ٹریفک کے درمیان ڈرائیورز کی معمولی سی غفلت بھی بڑے حادثے کا سبب بن جاتی ہے۔

Post Views: 1

متعلقہ مضامین

  • پاکستانی فضائیہ بمقابلہ بھارتی فضائیہ: صلاحیت، ٹیکنالوجی اور حکمت عملی کا موازنہ
  • دریائے نیلم اور جہلم میں پانی معمول کے مطابق چل رہا ہے، ذرائع
  • بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدہ معطل کیے جانے کے بعد دریائے جہلم اور نیلم کی کیا صورتحال ہے؟
  • سندھ، بلوچستان کی ہائی ویز پر ٹریفک حادثات، خاتون سمیت 5 افراد جاں بحق، 24 زخمی
  • بھارتی ریاست گجرات میں تربیتی طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ ہلاک
  • کراچی، دو مختلف ٹریفک حادثات میں 2 نوجوان جاں بحق
  • وہ بالی ووڈ اداکار جو اربوں روپوں کے ذاتی جیٹ کے مالک ہیں
  • گجرات میں بھارتی فضائیہ کا ایک اور طیارہ کر تباہ
  • گجرات میں بھارتی فضائیہ کا ایک اور طیارہ گر کر تباہ
  • غزہ کی پٹی میں اسرائیل کے نئے حملے ، گھر دھماکوں سے تباہ ، ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ