شکاگو میں پاکستانی قونصل جنرل طارق کریم کی رہائش گاہ پر شاندار عید اوپن ہاؤس میگا ایونٹ کا انعقاد
اشاعت کی تاریخ: 1st, April 2025 GMT
شکاگو(نیوز ڈیسک) شکاگو میں پاکستان کے قونصل جنرل جناب طارق کریم نے عید الفطر کے پرمسرت موقع پر اپنی رہائش گاہ پر ایک شاندار عید اوپن ہاؤس میگا ایونٹ کا انعقاد کیا۔
اس تقریب میں 400 سے زائد مہمانوں نے شرکت کی، جن میں پاکستانی نژاد امریکی کمیونٹی کے ارکان، مقامی معززین، منتخب عہدیداران، ججز، پیشہ ور افراد، کاروباری شخصیات، قونصلر کور کے نمائندے، اور میڈیا کے افراد شامل تھے۔ منتخب عہدیداروں میں امریکی کانگریس کے رکن جوناتھن جیکسن، مختلف کاؤنٹیز کے حکام، بشمول DuPage County Sheriff اور ریاستی اٹارنی، عدالتوں کے ججز، اور کئی میئرز شامل تھے۔ مختلف ممالک کے قونصل جنرلز نے بھی اس تقریب میں شرکت کی۔
قونصل جنرل جناب طارق کریم اور ان کی اہلیہ، محترمہ عاصمہ طارق نے مہمانوں کا ذاتی طور پر استقبال کیا اور انہیں خوش آمدید کہا۔
حاضرین نے قونصل جنرل طارق کریم کی تعریف کی کہ انہوں نے یو ایس مڈویسٹ ریجن سے کمیونٹی کے افراد، ان کے اہل خانہ، اور مقامی عہدیداروں کو عید منانے کے لیے اکٹھا کیا۔ قونصل جنرل کی رہائش گاہ کو پاکستانی فنون اور دستکاری سے سجایا گیا تھا اور مہمانوں کے لئے مختلف قسم کے لذیذ پاکستانی کھانے موجود تھے، جس سے مہمانوں کو ایسا محسوس ہوا جیسے وہ پاکستان میں ہوں۔
اپنے استقبالیہ کلمات میں
قونصل جنرل طارق کریم نے کمیونٹی کے افراد کو عید کی مبارکباد دی۔ انہوں نے عید کو خوشیوں کی تقسیم، ہم آہنگی، اتحاد، اور ایک دوسرے کے لیے ہمدردی کے اظہار کا موقع قرار دیتے ہوئے کہا کہ عید کا مشترکہ جشن پرامن اور خوشحال دنیا کی تعمیر کے عزم کا مظہر ہے۔
قونصل جنرل نے کمیونٹی کے ارکان اور منتخب عہدیداروں پر زور دیا کہ وہ پاک-امریکہ شراکت داری کو فروغ دینے میں فعال کردار ادا کریں۔
منتخب عہدیداروں نے بھی دو طرفہ تعلقات کی اہمیت اور پاکستانی امریکن کمیونٹی کے اہم کردار پر بروشنی ڈالی۔
تقریب کا اختتام پاکستان کی سلامتی اور خوشحالی کے لیے دعا پر ہوا۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: کمیونٹی کے
پڑھیں:
کوہستان میگا اسکینڈل کے معاملے میں بڑی پیشرفت، اربوں کی ریکوری کا امکان
نیب ذرائع کے مطابق کوہستان میگا اسکنڈل میں 9 ملزمان پلی بارگین کے لیے تیار ہیں اور انہوں نے پلی بارگین کے لیے درخواستیں دی ہیں، اسلام ٹائمز۔ کوہستان میگا اسکینڈل کے 9 ملزمان نے پلی بارگین کی درخواستیں دے دیں۔ نیب ذرائع کے مطابق کوہستان میگا اسکنڈل میں 9 ملزمان پلی بارگین کے لیے تیار ہیں اور انہوں نے پلی بارگین کے لیے درخواستیں دی ہیں، ملزمان کی درخواستیں چیئرمین نیب کی منظوری کے بعد احتساب عدالت میں پیش کی جائیں گی۔قبل ازیں تفتیش کے دوران گرفتار ملزمان کی جا ئیدادوں کی کھوج بھی لگائی گئی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ زیادہ تر ملزمان کی اسلام آباد میں کروڑوں روپے کے شاپنگ مال، بنگلے اور دیگر پراپرٹیز ہیں۔ گرفتار ملزم ایوب ٹھیکے دار نے 3 ارب 45کروڑروپے کے پلی بارگین کی درخواست دی ہے۔
دوسری جانب کوہستان مالیاتی اسکینڈل میں ملوث 8 ملزمان نے عبوری ضمانت کے لیے احتساب عدالت میں درخواستیں دائر کردیں۔ ضمانت کی درخواستیں احتساب عدالت نمبر 1 میں دائر کی گئی ہیں۔ نیب ذرائع کے مطابق عبوری ضمانت کی درخواستیں دینے والوں میں رضی اللہ، مشرف شاہ، عبد الباسط، گل رحمان، شفیق علی ، محبوب ، عالم زیب اور یحیی شامل ہیں۔ واضح رہے کہ میگا اسکینڈل کے ملزمان میں سرکاری ملازمین، بینک اہلکار اور ٹھیکیدار شامل ہیں، جن پر اربوں روپے سرکاری خزانے سے نکالنے اور غبن کرنے کا الزام ہے۔ نیب ذرائع کے مطابق کوہستان اسکینڈل میں سرکاری خزانے سے 40 ارب روپے سے زائد رقم نکالی گئی ہے۔