مفتی قوی کا عید پر راکھی ساونت کو محبت بھرا پیغام
اشاعت کی تاریخ: 2nd, April 2025 GMT
بالی ووڈ کی معروف اداکارہ اور رقاصہ راکھی ساونت سے شادی کی خواہش رکھنے والے پاکستانی مذہبی شخصیت مفتی قوی نے عید کے موقع پر راکھی کے لیے خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔
سوشل میڈیا پر مفتی قوی کے حالیہ انٹرویو کا ایک کلپ وائرل ہو رہا ہے جس میں مفتی قوی نے راکھی ساونت کو محبت بھرا پیغام دیتے ہوئے کہا کہ فاطمہ بنو یا راکھی بنو، مفتی قوی کی جیون ساتھی بنو۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ راکھی کے لیے محبت کے پیغامات تو بھیج چکے ہیں لیکن عید کے موقع پر عیدی دینے کا پیغام پہلی بار بھیج رہے ہیں۔
یاد رہے کہ راکھی ساونت نے اس سے قبل پاکستانی لڑکے سے شادی کرنے کی خواہش ظاہر کی تھی جس پر مفتی قوی نے نہ صرف شادی کی پیشکش کی بلکہ کروڑوں روپے کے تحائف دینے کا وعدہ بھی کیا تھا۔
اس سے قبل پاکستانی اداکار و ماڈل دودی خان نے بھی راکھی کو شادی کی پیشکش کی تھی۔ راکھی نے مفتی قوی کی پیشکش پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر وہ اپنا وزن کم کرلیں تو زیادہ اچھا ہوگا۔
حالیہ انٹرویوز میں راکھی ساونت نے مفتی قوی کی شادی کی پیشکش پر حیرانی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہیں نہیں معلوم کہ مفتی قوی کی کتنی بیویاں ہیں لیکن وہ خود اکیلی ہی ایک لاکھ عورتوں کے برابر ہیں۔
انہوں نے مفتی قوی کو چیلنج دیتے ہوئے کہا کہ وہ انہیں سنبھال نہیں پائیں گے۔ راکھی نے مزید کہا کہ انہیں غریب لوگ پسند نہیں ہیں اور اگر کوئی امیر ہے تو وہ ان سے شادی کے لیے قسمت آزما سکتا ہے۔
TagsShowbiz News Urdu.
ذریعہ
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: راکھی ساونت مفتی قوی کی ہوئے کہا کی پیشکش شادی کی کہا کہ
پڑھیں:
دوسرا ون ڈے:آسٹریلیا کیخلاف پاکستانی ٹیم 190رنز پر آل آئوٹ
ایک روزہ سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان کی بیٹنگ لائن(bating line colapse) 232 رنز کا تعاقب کرتے ہوئے لڑکھڑا گئی۔ پاکستان نے 27 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 119 رنز بنا لیے ہیں۔
اس سے قبل لاہور میں جاری میچ میں پاکستان کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے آسٹریلیا کی ٹیم مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 231 رنز بنا سکی۔
آسٹریلیا کی جانب سے کیمرون گرین اور کپتان جوش انگلس 51 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ میٹ رینشا 43، اولیور پیک 31، میتھیو شارٹ 15، مارنس لبوشین 5، میتھیو کوہنمن 5 اور ایلکس کیرے 0 کے انفرادی اسکور پر آؤٹ ہوئے۔
مزید پڑھیں:آبنائے ہرمز بحالی پر بھی ایران سے پابندیاں نہیں ہٹائینگے: مارکوروبیو
پاکستان کی جانب سے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے 3 جبکہ عرفات منہاس، ابرار احمد اور حارث رؤف نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔