امریکی یکطرفہ ٹیرف کے خلاف اپنے تجارتی حقوق کے تحفظ کے لیےسخت جوابی اقدامات اٹھائیں گے،چینی وزارت تجارت
اشاعت کی تاریخ: 3rd, April 2025 GMT
امریکی یکطرفہ ٹیرف کے خلاف اپنے تجارتی حقوق کے تحفظ کے لیےسخت جوابی اقدامات اٹھائیں گے،چینی وزارت تجارت WhatsAppFacebookTwitter 0 3 April, 2025 سب نیوز
بیجنگ :چین کی وزارت تجارت کے ترجمان نے امریکہ کی جانب سے یکطرفہ ٹیرف کے اعلان پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ چین اس فیصلے کی سختی سے مخالفت کرتا ہے اور اپنے حقوق کے تحفظ کے لیے سختی سے جوابی اقدامات اٹھائے گا۔جمعرات کے روز ان کا کہنا تھا کہ امریکہ کا دعویٰ ہے کہ وہ بین الاقوامی تجارت میں نقصان اٹھا رہا ہے ، اور یوں بظاہر “مساوات” کے نام پر اپنے تمام تجارتی شراکت داروں پر ٹیرف بڑھا رہا ہے۔
یہ اقدام گزشتہ کئی سالوں کے کثیرالجہتی تجارتی مذاکرات میں حاصل ہونے والے مفادات کے توازن کو نظرانداز کرتا ہے، اور اس حقیقت کو بھی نظرانداز کرتا ہے کہ امریکہ طویل عرصے سے بین الاقوامی تجارت سے بھاری فوائد حاصل کرتا آیا ہے۔ امریکہ کا یہ یکطرفہ اور ذاتی اندازے پر مبنی “ریسپروکل ٹیرف” کا فیصلہ بین الاقوامی تجارتی اصولوں کے خلاف ہے اور متعلقہ فریقین کے جائز حقوق کو شدید نقصان پہنچاتا ہے۔
یہ ایک کھلی یکطرفہ دھونس اور زیادتی کی مثال ہے۔ اس پر متعدد تجارتی شراکت داروں نے اپنی شدید ناراضگی اور واضح مخالفت کا اظہار کیا ہے۔ تاریخ گواہ ہے کہ ٹیرف میں اضافہ کر کے امریکہ اپنے مسائل حل نہیں کر سکتا۔ یہ نہ صرف امریکہ کے اپنے مفادات کو نقصان پہنچاتا ہے بلکہ عالمی معاشی ترقی اور صنعتی سپلائی چین کے استحکام کے لیے بھی خطرہ ہے۔ تجارتی جنگ کا کوئی فاتح نہیں ہوتا، اور تحفظ پسندی کا کوئی مستقبل نہیں ہے۔ چین امریکہ پر زور دیتا ہے کہ وہ فوری طور پر یکطرفہ ٹیرف کے اقدامات کو منسوخ کرے اور اپنے تجارتی شراکت داروں کے ساتھ مساوی مکالمے کے ذریعے اختلافات کو مناسب طریقے سے حل کرے۔
.ذریعہ: Daily Sub News
پڑھیں:
وزیر تجارت جام کمال خان کی ایرانی اول نائب صدر سے ملاقات، پاک ایران تجارتی تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 ستمبر2025ء)وفاقی وزیرِ تجارت جام کمال خان نے ایران کے اول نائب صدر محمد رضا عارف سے ملاقات کی۔ وزارت تجارت کے مطابق گزشتہ روز تہران میں ہونے والی ملاقات میں پاک ایران معاشی و تجارتی تعلقات کے فروغ کے مختلف پہلوؤں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔(جاری ہے)
دونوں رہنماؤں نے تجارت میں موجود رکاوٹوں کے خاتمے، برآمدات و درآمدات کے امکانات میں اضافہ، کمپلائنس، ثقافتی تبادلے اور دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔
اس موقع پر دونوں ممالک کے اعلیٰ سطحی وفود بھی موجود تھے جنہوں نے مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعاون بڑھانے پر مشاورت کی۔یہ ملاقات اسلام آباد اور تہران کی جانب سے معاشی اور تجارتی تعلقات کو مزید گہرا کرنے کی جاری کوششوں کا مظہر قرار دی جا رہی ہے۔