سری دیوی کو بھارتی فلم انڈسٹری کی پہلی خاتون سپر اسٹار ہونے کا اعزاز حاصل تھا اپنے وقت کی مقبول ترین ہیروئن 7 سال قبل ایک افسوسناک واقعے میں پُراسرار طور پر ہلاک ہوگئی تھیں۔

24 فروری 2018 کا دن سری دیوی کے اہل خانہ اور مداحوں سمیت پوری فلم انڈسٹری کے لیے ایک دکھ بھرا دن تھا جب ایک غیر متوقع خبر نے سب کے ہوش اُڑا دیئے تھے۔

خبر یہ تھی کہ دبئی کے ایک ہوٹل میں اپنے کمرے کے واش روم میں سری دیوی مردہ حالت میں پائی گئی تھیں۔

لیجنڈری اداکارہ سری دیوی کی لاش باتھ ٹب میں ڈوبی ہوئی تھی۔ ہوٹل کے اس کمرے میں سری دیوی کے ساتھ ان کے شوہر ہدایتکار بونی کپور بھی تھے۔

ایک حالیہ انٹرویو میں فلم ساز بونی کپور نے اُن دنوں کی پریشانی کو یاد کرتے ہوئے ہوشربا انکشافات کیے ہیں۔

بونی کپور نے بتایا کہ ہمارے لیے یہ سب ناقابل یقین تھا۔ ہم سب حیران اور پریشان تھے۔ سوچنے سمجھنے کی صلاحیت بند ہوگئی تھی۔

ہدایتکار بونی کپور نے مزید بتایا کہ ہم غمزدہ تھے اور کچھ سمجھ نہیں آرہا تھا کہ یہ سب کیا اور کیسے ہوگیا اور اس عالم میں پولیس نے مجھ سے سخت قسم کی تفتیش بھی کی۔

بونی کپور نے بتایا کہ پولیس میری بات پر یقین کرنے کو تیار نہیں تھی یہاں تک کہ میرا جھوٹ پکڑنے والا ٹیسٹ بھی کرایا گیا۔

فلم ساز اور ہدایتکار بونی کپور نے مزید کہا کہ جھوٹ پکڑنے والے ٹیسٹ میں مجھے پاس کردیا گیا اور پھر مجھے تفتیش میں کلین چٹ دی گئی۔

بونی کپور نے یہ بھی بتایا کہ سری دیوی شدید قسم کی کریش ڈائیٹ کر رہی تھیں جس سے ہمارے فیملی ڈاکٹرز بھی پریشان تھے۔

سری دیوی سے متعلق بات کرتے ہوئے ان کے شوہر اور فلم ساز بونی کپور آبدیدہ بھی ہوگئے۔

 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: بونی کپور نے سری دیوی بتایا کہ

پڑھیں:

ایشیا کپ ستمبر میں اپنے شیڈول کے مطابق ہونے کا امکان

لاہور:

ایشیا کرکٹ کپ 5 سے 21 ستمبر تک دبئی اور ابوظہبی میں کروانے کی تجویز کی باقاعدہ منظوری آج ایشین کرکٹ کونسل کے اجلاس میں دی جا سکتی ہے۔

ذرائع کے مطابق بھارت کی میزبانی میں ہونے والا ایشیا کپ آج ایشین کرکٹ کونسل کے اجلاس کا اہم ایجنڈا ہوگا، جس پر میزبان بورڈ کے نمائندے راجیو شکلا اپنا موقف پیش کریں گے۔

شرکاء اجلاس کی مشاورت سے شیڈول کو بھی حتمی شکل دی جائے گی۔

ایشیا کپ میں پاکستان، بھارت، افغانستان، بنگلا دیش، سری لنکا، یواے ای، عمان اور ہانگ کانگ ٹیمیں شریک ہوں گی۔ پاکستان اور بھارت کا میچ 7 ستمبر کو ہو سکتا ہے۔

اس سے پہلے پاکستان، افغانستان اور یواے ای ٹیموں کے درمیان سہ ملکی سیریز بھی دبئی میں ہی ہونے کا امکان ہے۔

متعلقہ مضامین

  • ویسٹ انڈیز سیریز: قومی ٹیم میں ایک سے دو تبدیلیوں کا امکان
  • ابھیشیک بچن اور کرشمہ کپور کی منگنی کیوں ٹوٹی تھی؟ وجہ سامنے آگئی
  • ویسٹ انڈیز سیریز: پاکستان کرکٹ ٹیم میں ایک سے دو تبدیلیوں کا امکان
  • اسلام آباد میں سڑک دبئی سے مہنگی بنتی ہے اور چار مہینے نہیں چلتی
  • راولپنڈی: غیرت کے نام پر خاتون کے قتل کی گھناؤنی واردات، دوران تفتیش ہوش ربا انکشاف
  • فواد خان کیساتھ فلم عبیر گلال کی ریلیز پر پابندی، وانی کپور نے خاموشی توڑ دی
  • کراچی: سفاک شوہر نے بیوی کا گلہ کاٹ کر قتل کردیا
  • ایشیا کپ ستمبر میں اپنے شیڈول کے مطابق ہونے کا امکان
  • بونی کپور کے وزن میں حیرت انگیز تبدیلی، مداح دنگ رہ گئے
  • نیپوکڈز کی دائی جان! کرن جوہر سوشل میڈیا پر تنقید کی زد میں