رتیش اور جینیلیا کی کامیاب شادی کا راز کیا ہے؟ اداکار نے بتا دیا
اشاعت کی تاریخ: 8th, April 2025 GMT
بالی ووڈ اداکار رتیش دیشمکھ نے اہلیہ جینیلیا ڈسوزا کے ساتھ اپنے 22 سالہ رشتے اور کامیاب شادی کا راز بتا دیا۔
رتیش اور جینیلیا کی جوڑی کو بالی ووڈ کی سب سے پسندیدہ اور کامیاب جوڑی کہا جاتا ہے کیونکہ ان کا رشتہ کبھی کسی افواہ کا شکار نہیں ہوا اور یہ دونوں مداحوں میں بےحد مقبول ہیں۔
حال ہی میں اپنی کامیاب شادی اور جینیلیا کے ساتھ اپنی بہترین زندگی کے بارے میں بات کرتے ہوئے رتیش نے کہا کہ ان دونوں کے درمیان کبھی کوئی بحث نہیں ہوتی۔ ان کا کہنا تھا کہ کسی چیز کو لے کر ان میں اختلاف رائے ضرور ہوتی ہے مگر کبھی لڑائی یا بحث نہیں ہوتی جس کی وجہ معافی ہے کیونکہ وہ غلطی کسی کی بھی ہو معافی میں پہل کرنے کو ترجیح دیتے ہیں۔
A post common by Riteish Deshmukh (@riteishd)
رتیش نے کہا کہ اس 22 سالہ تعلق میں ہماری پالیسی یہ ہے کہ ہم کسی بھی بحث کو اگلے دن تک جاری نہیں رکھتے۔ ان کا کہنا تھا کہ جب ان کی بیوی ناراض ہوتی ہے تو وہ خاموشی سے انکی سُنتے ہیں بحث نہیں کرتے اور اگلے دن سب ٹھیک ہوجاتا ہے دونوں گزرے دن کی بات بھول جاتے ہیں۔
اداکار کا کہنا تھا کہ زیادہ تر معاملات میں وہ خود غلطی کرتے ہیں اس لئے معافی میں پہل کرلیتے ہیں۔ رتیش نے کہا کہ شادی کو چلانے کا اچھا طریقہ یہی ہے کہ آپ خود کو غلط مان کر معافی مانگ لیں اور آگے بڑھ جائیں۔
A post common by Riteish Deshmukh (@riteishd)
یاد رہے کہ رتیش اور جینیلیا ڈسوزا 2012 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے ان کا تعلق 2003 میں فلم کے سیٹ پر شروع ہوا جو دوستی کے بعد محبت میں بدل گیا۔ اس خوبصورت جوڑی کے 2 بیٹے ہیں۔
TagsShowbiz News Urdu.
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: اور جینیلیا
پڑھیں:
سینئر اداکار محمد احمد بھائی کے انتقال کے لمحے کو یاد کرتے ہوئے جذباتی ہوگئے
پاکستان شوبز کے سینئر اداکار اور مصنف محمد احمد انٹرویو کے دوران اپنے بڑے بھائی کے انتقال کے دلخراش واقعے کو یاد کرتے ہوئے جذباتی ہوگئے۔
اداکار محمد احمد کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب وہ فلم ’کیک‘ کی شوٹنگ میں مصروف تھے۔ ایک مارننگ شو میں گفتگو کرتے ہوئے محمد احمد نے بتایا کہ انہیں گھر سے بھائی کی موت کی خبر ملی جو سن کر وہ بلکل سُن ہوگئے۔
ان کا کہنا تھا کہ ’میں فلم کیک کی شوٹنگ کے دوران ایک مزاحیہ سین کر رہا تھا جب موبائل فون پر ایک پیغام آیا کہ ’بھائی جان انتقال کر گئے‘۔ یہ پڑھ کر میں سن ہو گیا‘۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ’ہدایتکار عاصم عباسی فوراً سمجھ گئے کہ کچھ گڑبڑ ہے۔ میں نے اُن سے چند منٹ بریک کی اجازت لی اور باہر جا کر بہت رویا۔ انہوں نے پوچھا کہ کیا میں شوٹنگ روکنا چاہتا ہوں، لیکن میں نے کام جاری رکھنے کا فیصلہ کیا۔‘
محمد احمد کے مطابق وہ بڑے بھائی کے جنازے میں شریک نہ ہو سکے اور ان کے انتقال کے صرف تیسرے دن اسلام آباد جا کر اسی دن واپس کراچی آ گئے۔ محمد احمد نے شیکسپیئر کے قول ’The show must go on‘ کو ایک تلخ حقیقت قرار دیا۔
یاد رہے کہ اداکار محمد احمد سبات، بیٹیاں، ہم تم، برات سیریز سمیت کئی مشہور ڈراموں کا حصہ رہ چکے ہیں۔ انہوں نے گزشتہ دنوں پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری میں تاخیر سے ادائیگیوں کے مسئلے کو اجاگر کرنے کی بھی کوشش کی تھی۔