غیرت کے نام پر سگی بہن کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 8th, April 2025 GMT
اسلام آباد میں مبینہ طور پر غیرت کے نام پر سگی بہن کو قتل کرکے لاش کو دفنانے والے ملزم کو پولیس نے گرفتار کرلیا، ملزم الفت نے اپنی 28 سالہ بہن کو قتل کرکے گھر کے باہر دفن کردیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں ’آج تم سب مرجاؤ گے‘، اداکارہ نرگس فخری کی بہن قتل کے الزام میں گرفتار
پولیس کی جانب سے دائر مقدمہ کے مطابق گزشتہ روز تھانہ بنی گالہ کی حدود میں پیش آیا، شہری عامر سلیم نے اسلام اباد پولیس کو فون کرکے اطلاع دی کہ ان کے گھر میں ایک عورت 28 سالہ مسماۃ (ا) ملازمہ ہے جس کو اس کے بھائی الفت نے قتل کر دیا ہے اور وہ اس وقت تک یہاں پر ہی موجود ہے۔
پولیس کے مطابق الفت اپنی سگی بہن کو 7 اپریل کی شام 7 بجے ہمارے گھر کے پیچھے مویشیوں کے باڑے میں لے کر گیا، اور پستول سے فائرنگ کرکے قتل کردیا۔
پولیس نے موقع پر پہنچ کر ملزم کو گرفتار کیا اور ملزم کی نشاندہی پر ہی لڑکی کی لاش بھی برآمد کرلی۔
یہ بھی پڑھیں نوشہرہ، نماز کے لیے نہ اٹھنے پر بھائی نے فائرنگ کرکے بہن کو قتل کردیا
پولیس نے ملزم سے آلہ قتل پستول بھی برآمد کر لیا ہے جبکہ مقدمہ درج کرکے مزید کارروائی کی جا رہی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews اسلام اباد اسلام آباد پولیس آلہ قتل برآمد بہن قتل غیرت ملزم گرفتار وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اسلام اباد اسلام ا باد پولیس ا لہ قتل برا مد بہن قتل ملزم گرفتار وی نیوز بہن کو قتل قتل کر
پڑھیں:
لاہور؛ ملازمت پر جانے والی خواتین سے پرس اور موبائل فون چھیننے والا گینگ پکڑا گیا
لاہور:شاہدرہ ٹاؤن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملازمت پر جانے والی خواتین سے پرس اور موبائل فون چھیننے والے خطرناک گینگ کے 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق ملزمان میٹرو اسٹیشن کے گرد و نواح میں گھات لگا کر نوکری پر جانے والی خواتین کو نشانہ بناتے تھے اور اسنیچنگ کے ساتھ ساتھ گھروں میں گھس کر چوریاں بھی کرتے تھے۔ ایس پی سٹی بلال احمد کے مطابق ملزمان موٹر سائیکل پر سوار ہو کر جھپٹا مارتے اور پرس، موبائل فون اور نقدی چھین کر فرار ہو جاتے۔
دس روز قبل شاہدرہ ٹاؤن کے علاقے میں بھی ملزمان نے ایک شہری کی بہن سے واردات کی تھی جس کی فوٹیج سی سی ٹی وی کیمرے میں محفوظ ہو گئی تھی۔ ویڈیو میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ واردات کے بعد ملزمان کس طرح فرار ہوئے۔
پولیس کو خفیہ اطلاع ملی کہ گینگ نئی واردات کی منصوبہ بندی کر رہا ہے، جس پر بروقت کارروائی کرتے ہوئے ان کے منصوبے کو ناکام بنا دیا گیا۔ چند روز کے اندر ہی دونوں ملزمان کو مال مسروقہ سمیت گرفتار کر لیا گیا۔
ایس پی سٹی کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان ناصر اور عمران لاہور کے مختلف علاقوں میں اسٹریٹ کرائمز کی وارداتیں کرتے رہے ہیں۔ ان کے قبضے سے موٹر سائیکل، آرٹیفیشل جیولری، جوسر، نقد رقم اور اسلحہ برآمد کیا گیا ہے۔ پولیس نے ان کے خلاف مقدمات درج کر لیے ہیں۔