اسلام آباد میں تین روزہ بین الاقوامی اوورسیز کنونشن میں پاکستان بزنس فورم کا یورپی وفد بھی شرکت کرے گا
اشاعت کی تاریخ: 8th, April 2025 GMT
پیرس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 8 اپریل 2025ء) اسلام آباد میں تین روزہ بین الاقوامی اوورسیز کنونشن کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں ، حکومت پاکستان اور اوورسیز پاکستانیز فاؤنڈیشن ( او پی ایف ) کی طرف سے تارکین وطن کاروباری شخصیات کو دعوت نامے ارسال کردئے گئے ، وزیراعظم پاکستان شہباز شریف اوورسیز کنونشن سے کلیدی خطاب کریں گے ، صدر پاکستان اور آرمی چیف سید عاصم منیر سے بھی اوورسیز شرکاء کی ملاقاتیں ترتیب دے دی گئی ہیں ، یورپ کی معروف کاروباری و سماجی شخصیت سردار ظہور اقبال چیئرمین پاکستان بزنس فورم فرانس کی قیادت میں یورپی یونین کے مختلف ممالک سے پچاس رُکنی کاروباری شخصیات کا وفد بھی اس اوورسیز کنونشن میں شرکت کرے گا ، اور حکومت پاکستان کو اوورسیز پاکستانیوں خصوصا بزنس کمیونٹی کے مسائل سے آگاہ کرے گا۔
(جاری ہے)
چیئرمین بزنس فورم فرانس سردار ظہور اقبال نے اوورسیز کنونشن کو تارکین وطن کے لئے خوش آئیند قرار دیا ، انہوں نے کہا کہ تارکین وطن اپنے مسائل کو حکومتی اعلیٰ فورمز پر براہ راست پیش کرسکیں گے اور پاکستان میں انویسٹمنٹ کے حوالے سے بہتر آپ نز سامنے آئیں گے ، او پی ایف کے چیئرمین سید قمر رضا اور سردار ظہور اقبال نے یورپی ممالک سے کنونشن میں شرکت کرنے والے بزنسمینوں کے حوالے سے تفصیلی لائحہ عمل بھی تیار کیا ہے۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے اوورسیز کنونشن
پڑھیں:
خاتون، مرد قتل کیس: سردار شیر باز ساتکزئی کا مزید 10 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
انسداد دہشت گردی عدالت کوئٹہ نے خاتون اور مرد کے قتل کے مقدمے میں نامزد ملزم سردار شیر باز ساتکزئی کو مزید 10 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔
کوئٹہ میں انسداد دہشت گردی عدالت نمبر ایک میں خاتون اور مرد کے قتل کیس کی سماعت ہوئی، نامزد ملزم سردار شیر باز ستکزئی کو عدالت میں پیش کیا گیا۔
عدالت نے پولیس کی استدعا پر مزید 10 روز کا ریمانڈ منظور کرتے ہوئے سردار شیر باز ستکزئی کو سیریس کرائم انوسٹی گیشن ونگ کے حوالے کردیا۔