پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر اور جنرل سیکرٹری سلمان اکرم راجا کے درمیان سخت جملوں کا تبادلہ ہوا ہے۔

ذرائع کے مطابق گزشتہ روزپی ٹی آئی کی قیادت علیمہ خان کو حراست میں لیے جانے کے بعد خیبرپختونخوا ہاؤس پہنچی تھی جہاں بیرسٹر گوہراور سلمان اکرم راجا کے درمیان سخت جملوں کا تبادلہ ہوا۔ذرائع نے بتایاکہ مرکزی قیادت کے درمیان صلح کیلئے پارٹی رہنما کردار ادا کرتے رہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بیرسٹر گوہر اور علی ظفر کے نام اڈیالہ جیل میں دی گئی فہرست میں شامل نہ تھے، تحریک انصاف کے اراکین نے بیرسٹر گوہر اور علی ظفر کی ملاقات پر اعتراض اٹھائے، عاطف خان، شبلی فراز اور عمر ایوب نے بھی ملاقاتوں پر تشویش کا اظہار کیا۔ذرائع کے مطابق بیرسٹر گوہر نے ملاقات کیلئے اڈیالہ جانے کے پیچھے کسی مقصد کا نہ ہونے بتایا جبکہ سلمان اکرم راجا بانی پی ٹی آئی کی ملاقاتوں کیلئے احکامات پر عمل درآمد پر زور دیا۔ذرائع نے مزید بتایاکہ سخت جملوں کے تبادلوں پر بیرسٹر گوہر اور سلمان اکرم راجہ نے مؤقف دینے سے گریز کیا۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز بانی پی ٹی آئی عمران خان سے جیل میں ملاقات کیلئے 6 وکلا رہنماؤں کو اجازت ملی تھی جن میں چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر، بیرسٹر علی ظفر، مبشر مقصود اعوان، ظہیر عباس چوہدری، علی عمران اور خاتون رہنما رضیہ سلطانہ شامل تھیں۔پارٹی ارکان نے بیرسٹر گوہر اور بیرسٹر علی ظفر کی ملاقات پر تشویش کا اظہار کیا تھا۔

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: بیرسٹر گوہر اور سلمان اکرم سخت جملوں کے درمیان علی ظفر ٹی ا ئی

پڑھیں:

شہباز شریف سے نواف بن سعید المالکی کی ملاقات، " فیوچر انویسٹمنٹ انیشی ایٹو " کا دعوت نامہ پیش کیا

اسلام آباد ہونے والی ملاقات میں سعودی سفیر نے وزیر اعظم کو 27 تا 30 اکتوبر 2026ء کو ریاض میں منعقد ہونے والے نویں" فیوچر انویسٹمنٹ انیشی ایٹو " (FII) فورم میں شرکت کے لیے ہز رائل ہائینس ولی عہد کی جانب سے دستخط شدہ دعوت نامہ پیش کیا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف سے پاکستان میں تعینات سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی نے وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات کی۔ سعودی سفیر نے وزیر اعظم کو 27 تا 30 اکتوبر 2026ء کو ریاض میں منعقد ہونے والے نویں فیوچر انویسٹمنٹ انیشی ایٹو (FII) فورم میں شرکت کے لیے ہز رائل ہائینس ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کی جانب سے دستخط شدہ دعوت نامہ پیش کیا۔ کانفرنس میں شرکت کی دعوت قبول کرتے ہوئے وزیراعظم نے دعوت نامہ بھیجنے پر ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا دلی شکریہ ادا کیا۔

وزیراعظم نے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ ملاقات کے دوران خطے کی حالیہ پیش رفت پر بھی تبادلہء خیال کیا گیا، ملاقات میں نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور وزیر اعظم کے مشیر طارق فاطمی اور ڈاکٹر توقیر شاہ بھی موجود تھے۔

متعلقہ مضامین

  • وزیراعظم شہباز شریف سے سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی کی ملاقات
  • شہباز شریف سے نواف بن سعید المالکی کی ملاقات، " فیوچر انویسٹمنٹ انیشی ایٹو " کا دعوت نامہ پیش کیا
  • شیر افضل مروت پی ٹی آئی کا حصہ نہیں: سلمان اکرم کا دو ٹوک بیان
  • شیر افضل مروت پارٹی کا حصہ نہیں ہیں: سلمان اکرم راجہ کا دو ٹوک بیان
  • شیر افضل مروت تحریک انصاف کا حصہ نہیں ہیں : سلمان اکرم راجہ 
  • خواجہ آصف کی نوازشریف سے ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال
  • وفاقی وزیرپیٹرولیم سے پولینڈ کے سفیر کی ملاقات، معدنیات میں تعاون پر تبادلہ خیال
  • 14 اگست کو جشن آزادی منائیں گے اور عمران خان کی رہائی کیلئے آواز بھی بلند کرینگے، بیرسٹر گوہر
  • مصدق ملک سے قطر کے سفیر کی ملاقات،دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے کے مواقع پر تبادلہ خیال
  • مریم نواز سے نئے امریکی قونصل جنرل کی ملاقات، تجارتی تعلقات، تعلیمی امور پر تبادلہ خیال