2025-08-10@15:07:21 GMT
تلاش کی گنتی: 37851

«اسلام آباد انٹرنیشنل»:

    اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 10 اگست 2025ء ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء اسد قیصر نے سابق آرمی چیف جنرل ریٹائرڈ قمر جاوید باجوہ کو پی ٹی آئی کے دور حکومت میں ایکسٹینشن دینے پر قوم سے معافی مانگ لی۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جنرل باجوہ کو ایکسٹینشن دینا ہماری سب سے بڑی غلطی تھی، باجوہ کو ایکسٹینشن دینے کی سنگین غلطی پرقوم سے معافی مانگتے ہیں، آئندہ میں کسی اس قسم کے فیصلے کا حصہ نہیں بنیں گے۔ اسد قیصر کا کہنا ہے کہ ملک میں موجودہ نظام عملاً نہ آئینی ہے اور نہ قانونی ہے بلکہ اس وقت ملک میں عملا مارشل لاء لگایا ہوا ہے، آج کل...
    اسلام ٹائمز: اب وقت آچکا ہے کہ پاکستان محض "اظہارِ تشویش" سے آگے بڑھے۔ اقوام متحدہ، عالمی عدالت انصاف، انسانی حقوق کی تنظیمیں اور ترقی یافتہ ممالک کو چاہیئے کہ وہ اس مسئلے کو صرف سفارتی نزاکت کے طور پر نہ لیں، بلکہ انسانی وقار، عالمی امن اور انصاف کے تناظر میں دیکھیں۔ یہ ادراک ساری دنیا کو ہونا چاہیئے کہ آزادی کا خواب صرف کشمیریوں کا نہیں بلکہ ہر انسان کا خواب ہے۔ جب ایک خطہ غلام ہوتا ہے تو دراصل پوری انسانیت شرمندہ ہوتی ہے۔ ظلم کیخلاف خاموشی، انصاف کے جنازے میں خاموش شرکت کے مترادف ہے۔ کب تک کشمیری شہید ہوتے رہیں گے۔؟ کب تک معصوم بچوں کی آنکھوں میں بندوقوں کی سنگینیں جھانکتی رہیں گی؟ اور...
    سکھر بیراج —فائل فوٹو سکھر بیراج کے نئے دروازوں سے متعلق پراجیکٹ ڈائریکٹر پریتم داس نے ردِعمل کا اظہار کیا ہے۔ پراجیکٹ ڈائریکٹر کے مطابق پراجیکٹ میں ناقص مٹیریل کے استعمال کا کوئی ثبوت نہیں ملا، بیراج پر تبدیل شدہ دروازوں میں کوئی نقص نہیں۔پراجیکٹ ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ دروازوں میں معمولی خامیاں درست کی جا رہی ہیں۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ تمام کارروائی معمول کی جانچ پڑتال اور معیاری طریقہ کار کا حصہ ہے۔
    واشنگٹن ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 10 اگست 2025ء ) چیف آف آرمی سٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا کہنا ہے کہ بھارت کی حالیہ جارحیت نے پورے خطے کو ایک خطرناک جنگ کے دہانے پر لا کھڑا کیا، پاکستان نے بھارتی اشتعال انگیزی کا پُرعزم اور بھرپور جواب دیا، مستقبل کی کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے لیے تیار ہیں۔ دورہ امریکہ کے دوران پاکستانی کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے بھارت کی خفیہ ایجنسی “را” کی دہشت گرد سرگرمیوں، کینیڈا میں سکھ رہنما کے قتل اور کلبھوشن یادیو کیس کو بھارت کے منفی عزائم کی واضح مثالیں قرار دیا، فیلڈ مارشل نے کہا کہ بھارت کی جانب سے پاکستان کی خودمختاری کی سنگین...
    حکومت سندھ اور ٹرانسپورٹرز میں مذاکرات کامیاب ہوگئے جس کے بعد ٹرانسپورٹرز نے احتجاج ختم کرنے کا فیصلہ کیا جب کہ سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے ٹرانسپورٹرز سے ملاقات کی، حادثے اور پرتشدد واقعات پر تشویش کا اظہار کیا۔ کمشنر ہاؤس کراچی میں ٹرانسپورٹرز کے وفد نے حاجی یوسف اور جام عالم کی قیادت میں سینئر وزیر شرجیل انعام میمن سے ملاقات کی، ملاقات میں کمشنر کراچی سید حسن نقوی، سیکریٹری ٹرانسپورٹ اسد ضامن، کراچی پولیس چیف جاوید عالم اوڈھو اور دیگر بھی موجود تھے۔ شرجیل انعام میمن نے حادثے میں ہونے والے جانی نقصان پر گہرے رنج و غم کا اظہارکیا اور شرجیل انعام میمن نے  واقعے کے بعد ہونے والے پرتشدد واقعات کی شدید مذمت کی۔ شرجیل انعام میمن نے کہا کہ سندھ حکومت...
    —تصویر بشکریہ سوشل میڈیا وزیرِ اعظم شہباز شریف سے طالب علم اکرام اللّٰہ کاکڑ نے ملاقات کی ہے۔وزیرِ اعظم ہاؤس میں شہباز شریف سے ملنے والے اکرام اللّٰہ نے راولپنڈی میٹرک بورڈ کے امتحان میں تیسری پوزیشن لی ہے۔وزیرِ اعظم نے بلوچستان کے ضلع قلعہ سیف اللّٰہ سے تعلق رکھنے والے اکرام اللّٰہ کاکڑ کی امتحانات میں کارکردگی کی تعریف کی۔اکرام اللّٰہ کاکڑ کا خاندان چند سال قبل قلعہ سیف اللّٰہ میں سیلاب سے متاثر ہوا تھا۔وزیرِ اعظم شہباز شریف نے اکرام اللّٰہ کاکڑ کو یاد دلایا کہ ان کی بلوچستان کے سیلاب زدہ علاقوں کے دورے میں متاثرین کے خیمے میں ملاقات ہوئی تھی۔وزیرِ اعظم نے کہا کہ آج یہ دیکھ کر خوشی ہوئی کہ اکرام اللّٰہ محنت سے...
    سٹی 42 : جعفرآباد ، ڈیرہ اللہ یار شہر میں کار شو روم کے قریب دھماکہ ہوا ہے ۔  جعفرآباد میں ہونے والے دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی، جس کے بعد دھماکے کے مقام کو پولیس نے گھیر لیا ہے۔ تاحال کسی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔  دوسری جانب دھماکے کی نوعیت جاننے کے لئے بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کرلیا گیا ہے ۔ 
    جنگبندی معاہدے کے باوجود لبنانی سرزمین پر اپنی جارحیت کو جاری رکھتے ہوئے غاصب صیہونی رژیم نے لبنان جنوب میں واقع مختلف علاقوں کو توپخانے اور ڈرون طیاروں کیساتھ متعدد بار نشانہ بنایا ہے اسلام ٹائمز۔ امریکہ کے خصوصی ایلچی کی سفارشات پر لبنانی حکومت کی جانب سے ملکی عوامی مزاحمتی محاذ کو غیر مسلح کرنے پر آمادگی کے اظہار کے ساتھ ہی غاصب و سفاک صیہونی رژیم نے لبنان کے جنوبی علاقوں کو ایک مرتبہ پھر وحشیانہ حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔ عرب چینل المیادین کے مطابق جارح اسرائیلی فوج کے توپخانے نے جنوبی لبنان کے قصبے یارون کے مضافات میں واقع کوہ ہرمون کو نشانہ بنایا جس کے ساتھ ہی قابض فوج کی جانب سے بیت لیف اور رامیا...
    پینٹاگون(ڈیلی پاکستان آن لائن)فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے امریکہ کے دورے کے دوران اعلیٰ سیاسی و عسکری قیادت سے ملاقاتیں کی۔آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر نے امریکہ کا سرکاری دورہ کیا جس کے دوران انہوں نے پاکستانی نژاد امریکی کمیونٹی سے ملاقاتیں کیں۔ فیلڈ مارشل نے ٹیمپا میں امریکی سینٹکام کے کمانڈر جنرل مائیکل کوریلا کی ریٹائرمنٹ تقریب میں شرکت کی، وہ کمانڈ تبدیلی کی تقریب میں بھی شریک ہوئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر نے جنرل کوریلا کی شاندار قیادت اور دوطرفہ عسکری تعاون مضبوط بنانے میں خدمات کو سراہا۔ انہوں نے ایڈمرل کوپر کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ نیرج چوپڑا بھی ڈائمنڈ لیگ سے دستبردار...
    لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ حکومت اور ریاستی اداروں نے قیامِ امن اور علاقے سے مسلح افراد کے انخلا کے لیے مقامی جرگے کو مذاکرات کا آپشن دیا تھا، لیکن مسلح طالبان نے مقامی جرگے کی بار بار اپیلوں اور کوششوں کے باوجود علاقہ خالی کرنے اور دہشت گرد حملے روکنے سے انکار کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے دہشت گرد معصوم شہریوں کو ہیومن شیلڈ کے طور پر استعمال کر رہے ہیں، جس سے عوام اور سیکیورٹی اداروں کو نہایت پیچیدہ اور مشکل صورتحال کا سامنا ہے۔ لوگ اپنے گھر بار چھوڑ کر دربدر ہو رہے ہیں اور آئی ڈی پیز بن رہے ہیں۔ ان کی...
    مظفر آباد میں باراتیوں کی گاڑی کھائی میں گرنے کے باعث 4 افراد جاں بحق اور 9 زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق، ضلع باغ کے علاقے چمنکوٹ سے مظفر آباد کے علاقے ڈنہ جانے والی باراتیوں کی گاڑی پونیو گلی کے مقام پر کھائی میں جا گری۔ اس حادثے میں ایک خاتون سمیت دو افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے، جبکہ دو افراد شدید زخمی حالت میں اسپتال میں دم توڑ گئے۔ زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے، جبکہ جاں بحق افراد کی لاشیں ان کے آبائی علاقے روانہ کر دی گئی ہیں۔ ریسکیو حکام کے مطابق، 4 زخمیوں کی حالت نازک ہے۔   Post Views: 2
    ویب ڈیسک : پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو 8 روز کیلئے بند کرنے کے حوالے سے اُڑنے والی افواہوں کو مسترد کردیا ۔  پچھلے کچھ دنوں سے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر خبریں گردش کر رہی ہیں کہ اسلام آباد انٹرنیشنل ہوائی اڈے کو 8 روز کیلیے بند کیا جائے گا، تاہم اب پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی (پی اے اے) کی جانب سے جاری بیان میں افواہوں کو مسترد کیا گیا۔  فیلڈ مارشل عاصم منیر کادورہ امریکا،اعلیٰ سیاسی و عسکری قیادت سے ملاقاتیں پی اے اے نے جاری کردہ بیان میں بتایا ہے کہ اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ 8 روز تک بند رہنے کی خبریں گمراہ کن ہیں۔ 14 اگست کو یوم آزادی کے دوران...
    اسلام آباد: تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر کا کہنا ہے کہ ملک میں موجودہ نظام عملاً نہ آئینی ہے اور نہ قانونی ہے بلکہ اس وقت ملک میں عملا مارشل لاء لگایا ہوا ہے۔ تحریک تحفظ آئین پاکستان کے رہنماوں کی پریس کانفرنس کے دوران اسد قیصر نے کہا کہ آج کل شوشہ چھوڑا جا رہا ہے کہ 27ویں آئینی ترمیم لائی جا رہی ہے، 27 ویں آئینی ترمیم کا جو شو شہ آرہا ہے اس پر وکلا تحریک کا آغاز کر رہے ہیں، نے تہیہ کیا ہے پارلیمان کے اندر اور باہر سب فورمز کو استعمال کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر کے لیے میرے نام کے حوالے سے باتیں درست نہیں ہیں، ہمیں...
    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ ملک میں جو نظام رائج ہے، وہ نہ آئینی ہے اور نہ ہی قانونی، بلکہ حقیقت میں ملک پر عملاً مارشل لا مسلط ہے۔ جنرل قمر جاوید باجوہ کو ایکسٹینشن دینا ہماری تاریخی غلطی تھی، اس سنگین غلطی پر قوم سے معافی مانگتے ہیں۔ آئندہ کسی ایکسٹینشن کو سپورٹ نہیں کریں گے۔ یہ بات انہوں نے تحریک تحفظ آئین پاکستان کے رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ یہ بھی پڑھیں: ٹی ٹی پی سے مذاکرات کا جنرل باجوہ نے کہا، یہ حکومت کا فیصلہ نہیں تھا، پی ٹی آئی اسد قیصر نے کہاکہ حالیہ دنوں 27ویں آئینی ترمیم کے حوالے سے باتیں گردش...
    سٹی 42 : وزیراعظم شہبازشریف نے بلوچستان میں سیلاب سے متاثرہ سٹوڈنٹ اکرام اللہ سے ملاقات کی اور اعزازی نمبروں سے امتحان میں کامیابی پر مبارکباد پیش کی۔ اکرام اللہ نے راولپنڈی بورڈ کے میٹرک امتحانات میں تیسری پوزیشن حاصل کی جس کے بعد انہیں وزیر اعظم شہباز شریف نے ملاقات کیلئے  وزیر اعظم ہاؤس مدعو کیا۔ اس موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ  اکرام اللہ کاکڑ کا خاندان سیلاب سے شدید متاثر ہوا تھا، دورہ قلعہ سیف اللہ کے دوران اکرام اللہ سے امدادی خیمےمیں ملاقات ہوئی تھی۔ انہوں نے کہا کہ ملاقات میں اکرام اللہ نے اعلیٰ تعلیم حاصل کرنےکی خواہش ظاہر کی تھی، آج دیکھ کر خوشی ہوئی کہ اکرام اللہ محنت سے اپنےہدف کی جانب...
    سیلاب سے متاثرہ طالب عملم اکرام اللہ کاکڑ نے میٹرک کے امتحان میں راولپنڈی بورڈ میں تیسری پوزیشن حاصل کرلی جس کے بعد وزیراعظم شہباز شریف نے اسے ملاقات بلالیا۔ وزیر اعظم نے بلوچستان کے طالب علم اکرام اللہ کاکڑ کا وزیر اعظم ہاؤس  میں خیرمقدم کیا۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا  کہ اکرام اللہ کاکڑ کا خاندان سیلاب سے شدید متاثر تھا ،2022 میں دورہ قلعہ سیف اللہ کے دوران اکرام اللہ سے امدادی خیمے میں ملاقات ہوئی تھی۔ ملاقات میں اکرام اللہ نے اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کی خواہش کا اظہار کیا تھا اور ان کے تعلیمی اخراجات براداشت کرنے کا اعلان کیا تھا ، آج یہ دیکھ کر خوشی ہے کہ اکرام اللہ محنت سے اپنے اہداف کی طرف گامزن...
    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فیلڈ مارشل نے ٹامپا میں سینٹکام کمانڈر کی ریٹائرمنٹ تقریب میں شرکت کی اور جنرل مائیکل ای کرلا کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے دوطرفہ عسکری تعاون کے فروغ میں کردار کی تعریف کی۔آرمی چیف نے اس موقع پر ایڈمرل بریڈ کوپر کو نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی اور پاک امریکہ عسکری تعاون کے تسلسل پر اعتماد کا اظہاربھی کیا.آرمی چیف نے دورے کے دوران چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل ڈین کین سے بھی ملاقات کی، جس میں باہمی پیشہ ورانہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا.ملاقات کے دوران آرمی چیف نے جنرل ڈین کین کو پاکستان کے دورے کی...
    سٹی 42 : سوات کے علاقے میں زیر تعمیر عمارت میں کام کرتے ہوئے 3 مزدور تیسری منزل سےگر گئے۔ پولیس کے مطابق واقعہ سوات کے علاقے کڑے سر میں پیش آیا، جہاں 3 مزدور  زیر تعمیر عمارت میں کام کر رہے تھے کہ اسی دوران تینوں عمارت کی تیسری منزل سے گر گئے۔  پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی مزدوروں کو اسپتال روانہ کیا گیا، جہاں ڈاکٹرز کی جانب سے 2 مزدوروں کی موت کی تصدیق کی گئی جبکہ تیسرا زخمی مزدور زخمی حالت میں ہسپتال میں زیر علاج ہے۔  فیلڈ مارشل عاصم منیر کادورہ امریکا،اعلیٰ سیاسی و عسکری قیادت سے ملاقاتیں
    مظفر آباد میں باراتیوں کی گاڑی کھائی میں گرنے کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اور 9 زخمی ہو گئے۔پولیس کے مطابق ضلع باغ کے علاقہ چمنکوٹ سے مظفرآباد کے علاقہ ڈنہ جانے والی باراتیوں کی گاڑی پونیو گلی کے مقام پر گاڑی کھائی میں جا گری جس میں ایک خاتون سمیت دو افراد موقع پر اور دو شدید زخمی اسپتال میں دم توڑ گئے۔زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ جاں بحق افراد کی میتیں آبائی علاقہ روانہ کر دی گئی ہیں ۔ ریسکیو حکام کے مطابق 4 زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔
    جرمن اکثریت فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کے حق میں، سروے غزہ سٹی پر اسرائیلی قبضے کا منصوبہ، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب ادارت: کشور مصطفیٰ، شکور رحیم غزہ سٹی پر اسرائیلی قبضے کا منصوبہ، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب اسرائیل کے سکیورٹی کابینہ کی جانب سے غزہ شہر پر قبضے کے منصوبے کی منظوری کے بعد عالمی سطح پر شدید ردعمل سامنے آیا ہے۔ اس سنگین صورتحال پر بات چیت کے لیے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے اتوار کو ایک ہنگامی اجلاس طلب کیا ہے۔ اسرائیل کے اس فیصلے کو عالمی سطح پر شدید تنقید کا سامنا ہے۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹیرش نے اس منصوبے کو 22...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 10 اگست 2025ء) عراق کی وزارتِ صحت کے مطابق، 621 افراد کو سانس لینے میں دشواری کی شکایت پر فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں انہیں ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی اور بعد ازاں وہ صحتیاب ہو کر ہسپتال سے روانہ ہو گئے۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب لاکھوں شیعہ زائرین پیغمبر اسلام کے نواسے امام حسین اور حضرت عباس کے مزارات کی جانب اربعین کے سوگ کی مناسبت سے پیدل سفر کر رہے تھے۔ اربعین، امام حسین کی شہادت کے 40 دن بعد منایا جاتا ہے اور دنیا بھر سے زائرین اس موقع پر کربلا پہنچتے ہیں۔ ہر سال پاکستان سے بھی ہزاروں زائرین اربعین کے موقع...
    نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے گزشتہ رات دیر گئے ترک وزیر خارجہ ہاکان فیدان سے رابطہ کیا.دونوں رہنماؤں نے پاک ترک دوطرفہ تعاون کا جائزہ لیا اور موجودہ علاقائی اور بین الاقوامی پیش رفت پر تبادلہ خیال بھی کیا۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے گفتگو کے دوران غزہ کی سنگین انسانی صورتحال پر بھی گہری تشویش کا اظہار کیا گیا۔نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ نے مکمل فوجی قبضے کے اسرائیلی منصوبے کی مذمت کرتے ہوئے اسے بین الاقوامی قانون اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا۔انہوں نے غزہ کے مکینوں کو بلا روک ٹوک انسانی امداد فراہم کرنے اور جرائم کی جواب دہی سے اسرائیلی...
    لاہور : محکمہ ریلوے نے سپیزنڈ میں ٹریک پر دھماکے کے بعد بلوچستان میں ٹرین آپریشن معطل کرنے کا اعلان کر دیا۔وزیر ریلوے حنیف عباسی نے اپنے بیان میں بتایا کہ خراب حالات کی وجہ سے بلوچستان میں کچھ دنوں کیلیے ٹرین آپریشن معطل کیا ہے.10 سے 13 اگست تک پشاور سے کوئٹہ جعفر ایکسریس ٹرین آپریشن معطل رہے گا۔حنیف عباسی نے بتایا کہ 11 سے 14 اگست تک کوئٹہ سے پشاور جعفر ایکسپریس معطل رہے گی، کراچی سے کوئٹہ کے درمیان بولان میل آپریشن 10 سے 15 اگست تک معطل رہے گا۔انہوں نے بتایا کہ سکیورٹی کلیئرنس کے بعد کوئٹہ سے ٹرین آپریشن شروع کیا جائے گا، دہشتگردوں کی بزدلانہ کارروائیاں ہمارے عزم کو کمزور نہیں کر سکتیں۔آج صبح...
    وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف سے بلوچستان سے تعلق رکھنے والے طالبعلم اکرام اللہ کاکڑ نے ملاقات کی ہے، جنہوں نے میٹرک کے امتحان میں نمایاں پوزیشن حاصل کی۔ طالبعلم اکرام اللہ کاکڑ جب وزیراعظم سے ملاقات کے لیے پہنچے تو ان کا خیرمقدم کیا گیا۔ اس موقع پر شہباز شریف نے کہاکہ اکرام اللہ کاکڑ کا خاندان سیلاب سے شدید متاثر تھا، 2022 میں دورہ قلعہ سیف اللہ کے دوران اکرام اللہ سے امدادی خیمے میں ملاقات ہوئی تھی، ملاقات میں اکرام اللہ نے اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کی خواہش کا اظہار کیا تھا اور ان کے تعلیمی اخراجات برداشت کرنے کا اعلان کیا تھا، آج یہ دیکھ کر خوشی ہے کہ اکرام اللہ محنت سے اپنے اہداف کی...
    سٹی 42: ریگستانی علاقے میں نایاب نسل کے جانوروں کا غیر قانونی شکار جاری ہے ڈہرکی میں نیل گائے کے بعد نایاب ہرن کا بھی شکار کر لیا گیا،شکار کے بعد ہرن کی ذبح کی ویڈیو سوشل میڈیا پر اپلوڈ  کردی گئی ،ویڈیو میں واضح طور پر ہرن کو شکار کے بعد ذبح کرتے دیکھا جاسکتا ہے چند روز قبل نایاب نیل گائے کے شکار اور ذبح کی ویڈیو بھی وائرل ہوئی تھی۔محکمہ وائلڈ لائف تاحال ہرن کے شکاریوں کے خلاف کارروائی نہ کرسکا فیلڈ مارشل عاصم منیر کادورہ امریکا،اعلیٰ سیاسی و عسکری قیادت سے ملاقاتیں
    لاہور (ویب ڈیسک) لیگی رہنما خواجہ آصف کے بیوروکریسی سے متعلق بیانات نے نئی بحث چھیڑدی ہے اور اب تجزیہ کار عامر راؤ اس مبینہ بیوروکریٹ کا نام بھی سامنے لے آئے جس نے بیٹی کی شادی پر چار ارب روپے کی سلامی لی اور اب پرتگال منتقل ہوچکا ہے۔نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عامر راؤ نے بتایاکہ خواجہ صاحب چار ارب کی سلامی والے کا نام نہیں لے سکے، میں بتاتا ہوں ، ان کا نام طاہر خورشید ہے جن کا آخری عہدہ اُس وقت کے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا پرنسپل سیکریٹری تھا، اسے عثمان بزدار کا اے ٹی ایم بھی کہاجاتا تھا، جو ڈی جی خان سے جہیز میںساتھ لائے تھے، ان پرجہاں...
    فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے کاروباری افراد کے لیے سخت قوانین تیار کر لیے  جب کہ سیلز ٹیکس رجسٹرڈ افراد کے لیے ایف بی آر کمپیوٹرائزڈ سسٹم سے منسلک ہونا لازمی قرار دیا گیا ہے۔ دستاویز کے مطابق بزنس پوائنٹ کی نگرانی کیلئے سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیئے جائیں گے، ڈیبٹ، کریڈٹ کارڈ مشین، کیو آرکوڈ، ڈیجیٹل ادائیگیوں کو ایف بی آر سے لنک کرنا ہوگا، اشیا کی آن لائن فروخت کے لیے ویب سائٹ، سافٹ ویئر، موبائل ایپلی کیشن بھی لنک ہوگی۔ انٹیگریٹڈ شخص ٹیکس افسر کو کاروباری احاطے، ریکارڈ تک رسائی دینے کا پابند ہوگا، الیکٹرانک سسٹم سے چھیر چھاڑ کرنے والے کو جرمانہ اور پابندیوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔ انٹرنیٹ یا بجلی کی بندش کی...
    رات گئے نجف اور کربلا کے درمیان واقع ایک پانی صاف کرنے کے اسٹیشن پرکلورین گیس کے اخراج کے باعث 600 سے زائد زائرین کو عارضی طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، واقعہ کے بعد زائرین کو سانس لینے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ عراقی حکام کے مطابق اس سال لاکھوں زائرین کربلا کا رخ کر رہے ہیں جہاں امام حسینؓ اور ان کے بھائی حضرت عباسؓ کے مزارات واقع ہیں، زائرین یہاں اربعین کے موقع پر نبی کریم ﷺ کے نواسے امام حسینؓ کی شہادت کی یاد مناتے ہیں۔ ???????? BREAKING!!! Reports of unusual suffocation incidents among visitors near Column 1200 in Iraq’s Holy Karbala Province. Initial reports suggest an explosion at a chlorine factory. pic.twitter.com/6prNcwC3yl...
    راولپنڈی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 10 اگست 2025ء ) راولپنڈی میں شادی کا جھانسہ دے کر کمپنی کی ایچ آر منیجر کا ریپ کرنے والے ملزم کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق راولپنڈی میں شادی کا جھانسہ دے کر خاتون سے زیادتی اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے والا ملزم گرفتار کرلیا گیا ہے، ملزم کو پیرودہائی پولیس نے گرفتار کیا جس کے ساتھی دوسرے ملزم کی گرفتاری کے لیے کوششیں جاری ہیں اس مقصد کیلئے پولیس نے کئی مقامات پرط چھاپے مارے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان متبصر حسین اور شایان بخاری کی جانب سے ملک رضا کی سرپرستی میں نجی کمپنی کی ایچ آر منیجر کو زیادتی کا نشانہ بنایا گیا، پولیس...
      غزہ () غزہ کی پٹی کے میڈیا آفس نے ایک بیان جاری کیا جس میں کہا گیا کہ 83 ٹرک امداد لے کر 8 اگست کو غزہ کی پٹی میں داخل ہوئے۔ اسرائیل کی جانب سے دانستہ طور پر افراتفری پھیلانے کی وجہ سے زیادہ تر امداد لوٹ لی گئی۔ گزشتہ 13 دنوں میں صرف 1 ہزار 115 امدادی ٹرک غزہ کی پٹی میں داخل ہوئے ہیں۔ خطے کے 2.4 ملین لوگوں کی بنیادی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے روزانہ کم از کم 600 ٹرکوں کی ضرورت ہے، ابھی تک مطلوبہ امداد کا صرف 14 فیصد ہی پہنچایا جا سکا ہے۔ بیان میں اسرائیل پر ٹرکوں کو روکنے، سرحدی گزرگاہوں کو بند کرنے اور انسانی ہمدردی کی تنظیموں...
    وزیراعظم محمد شہباز شریف سے بلوچستان کے ضلع قلعہ سیف اللہ سے تعلق رکھنے والے طالب علم اکرام اللہ نے اتوار کو وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات کی۔ وزیراعظم آفس کے مطابق شہباز شریف نے اکرام اللہ کو خوش آمدید کہا اور یاد دلایا کہ وہ 2022 کے تباہ کن سیلاب کے بعد قلعہ سیف اللہ کے دورے کے دوران خسنوب کے امدادی خیمے میں اس سے ملے تھے، جب اس کا خاندان شدید متاثر ہوا تھا۔ اس موقع پر اکرام اللہ نے اعلیٰ تعلیم کے مواقع نہ ہونے پر افسوس اور تعلیم حاصل کرنے کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔ مزید پڑھیں: بلوچستان یونیورسٹی: مادری زبانوں کے شعبے ضم کرنے کا فیصلہ، اساتذہ، طلبہ اور سیاسی حلقوں میں شدید اضطراب وزیراعظم...
    ایک بیان میں سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ غزہ کے بحران پر بات چیت کے لیے سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب کرنا اچھا اقدام ہے لیکن ضرورت اس امر کی ہے کہ 1947ء میں اقوام متحدہ میں قرارداد منظور ہوئی جس میں طے ہوا کہ فلسطینی آزاد ریاست کا قیام عمل لایا جائے لیکن اس پر آج تک اقوام متحدہ عمل درآمد کروانے میں ناکام رہی۔ اسلام ٹائمز۔ نظام مصطفیٰ پارٹی کے چیئرمین سابق وفاقی وزیر پیٹرولیم ڈاکٹر حاجی محمد حنیف طیب نے کہا کہ پورا فلسطین، فلسطینی عوام ہے، نیتن یاہو کا اسرائیلی کابینہ کے اجلاس میں غزہ میں بڑے پیمانے پر نئے فوجی آپریشن شروع کرکے غزہ پر فوجی قبضہ کرنے کی منظوری کا فیصلہ قابل...
    جارجیا: گھر پر گرنے والا خلائی پتھر زمین سے 2 کروڑ سال پرانا نکلا، سائنسدان حیران WhatsAppFacebookTwitter 0 10 August, 2025 سب نیوز رواں برس گرمی کے موسم میں جارجیا کے ایک گھر کی چھت سے ٹکرانے والا میٹیورائٹ (خلائی پتھر) درحقیقت زمین سے بھی 20 ملین (2کروڑ) سال پرانا ہے، یہ انکشاف یونیورسٹی آف جارجیا کے سیاروی ارضیات دان اسکاٹ ہیرس نے کیا ہے جنہوں نے اس خلائی پتھر کے ٹکڑوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔ 26 جون کو دن کے وقت آسمان میں ایک پراسرار آگ کی گولی نمودار ہوئی، جسے جارجیا اور ساؤتھ کیرولائنا میں سیکڑوں افراد نے دیکھا۔ ناسا کے مطابق یہ میٹیورائٹ جارجیا کے اوپر پھٹا، جس کے دھماکوں کی آوازیں مقامی باشندوں نے...
    منجھے ہوئے اداکار نعمان اعجاز نے یومِ آزادی کی منابست سے پوسٹ میں اپنا دل کھول کر رکھ دیا اور نوجوانوں کے مستقبل پر سوالات اُٹھا دیئے۔ اداکار نعمان اعجاز نے لکھا کہ ماضی میں نوجوان 14 اگست کو پرچموں سے گھر سجاتے تھے، گانے گاتے تھے اور جوش و جذبے سے بھرپور ہوتے تھے۔ نعمان اعجاز نے مزید کہا کہ آج کی نسل مایوسی اور بے یقینی کا شکار ہوکر اور ملک چھوڑ کر جانے کی خواہش کے ساتھ ویزا دفاتر کے باہر لائنوں میں کھڑی ہے۔ اداکار نعمان اعجاز نے اس افسوسناک صورتحال کی وجہ ملک میں بدعنوانی، انصاف کی عدم دستیابی، اور میرٹ کے قتل کو قرار دیا۔ مداحوں نے نعمان اعجاز کی پوسٹ پر تبصرے کرتے ہوئے ان کی سچائی کو سراہا اور کہا کہ...
    لاہور اور اسلام آباد سمیت کئی مقامات پر بارش کے باوجود حبس برقرار ہے، محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر حصوں میں بارش کی پیشگوئی کی ہے۔آج صبح سویرے اسلام آباد، راولپنڈی اور لاہور کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش ہوئی ہے۔محکمہ موسمیات نے اسلام آباد، پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا اور آزاد کشمیر میں چند مقامات پر بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔موسم کا احوال بتانے والوں کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کراچی کا مطلع ابرآلود اور موسم مرطوب رہ سکتا ہے جبکہ صبح اور رات کے وقت چند مقامات پر بوندا باندی بھی متوقع ہے، شہر قائد کا کم سے کم درجہ حرارت 27 ڈگری سینٹی گریڈ اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 سے 34 ڈگری...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ڈیجیٹل اثاثہ جات کی مشاورتی کونسل کے سربراہ بو ہائنز نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے کر نجی شعبے میں واپسی کا اعلان کیا ہے۔ ہائنز نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر کہا کہ صدر ٹرمپ کی انتظامیہ میں خدمات انجام دینا اور وائٹ ہاؤس کرپٹو کونسل کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کی حیثیت سے AI اور کرپٹو امور کے سربراہ ڈیوڈ سیکس کے ساتھ کام کرنا ان کے لیے اعزاز کی بات تھی۔ ڈیوڈ سیکس نے بھی ہائنز کی خدمات کو سراہتے ہوئے ان کے کردار کو اہم قرار دیا۔ ہائنز کی سربراہی میں گزشتہ ماہ کرپٹوکرنسی ورکنگ گروپ نے امریکی حکومت کے لیے اہم پالیسی سفارشات پیش کیں اور سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن سے...
    نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا ترک وزیر خارجہ ہاکان فدان سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزرائے خارجہ نے غزہ پر اسرائیل کے مکمل فوجی قبضے کے منصوبے کی شدید مذمت کی۔وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے اسرائیل کے مکمل فوجی قبضے کے منصوبے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے بین الاقوامی قانون اور سلامتی کونسل کی قراردادوں کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا۔انہوں نے فوری اور بلا تعطل انسانی امداد کی فراہمی، اور اسرائیلی کارروائیوں میں جاری استثنا کے خاتمے پر زور دیا، غزہ کی حالیہ صورتحال پر بھی پاکستان اور ترکیہ مسلسل رابطے میں ہیں اور انسانی بحران کے حل کے لیے عالمی برادری سے فوری اقدامات کا مطالبہ کر رہے ہیں۔دفتر...
    ---فائل فوٹو نجی ایئر لائن کی اسکردو جانے والی پرواز کو فنی خرابی کے باعث اسلام آباد میں واپس اتار لیا گیا۔ پی آئی اے پرواز میں فنی خرابی، مسافروں کو کئی گھنٹے طیارے میں بٹھائے رکھا گیا، ذرائع پی آئی اے کے 40 میں سے صرف 17 طیارے آپریشن میں ہیں، پی آئی اے کی نجکاری کے باعث انتظامیہ طیاروں کیلئے پرزہ جات کی خریداری نہیں کررہی۔ اسلام آباد سے اسکردو جانے والی پرواز پی اے 251 کے روانہ ہوتے ہی پائلٹ نے طیارے میں نقص کی نشاندہی کی۔ایئر بس اے 320 طیارے کو روانگی کے 1 گھنٹے بعد واپس اسلام آباد میں اتار لیا گیا۔ ترجمان کے مطابق طیارے کا پرزہ تبدیل کیا جارہا ہے...
    فلم میلہ میں اپنے کردارکی وجہ سے مشہوربھارتی اداکار فیصل خان نے اپنے بھائی اداکار اور ہدایتکار عامر خان کے ساتھ کشیدہ تعلقات پر بات کرتے ہوئے ایک برس تک قید تنہائی میں رکھے جانے کا الزام عائد کیا ہے۔ بھارتی انٹرٹینمنٹ اورلائف اسٹائل پلیٹ فارم پِنک ولا کے ساتھ ایک انٹرویو میں فیصل خان نے الزام لگایا کہ ان کے خاندان نے انہیں اس دعوے کی بنیاد پر ایک سال تک گھر میں قید کر رکھا تھا کہ انہیں شیزوفرینیا لاحق ہے اوران کا رویہ غیر مستحکم ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ’ہاتھ جوڑ کر معافی مانگتا ہوں میں نے جھوٹ بولا‘، عامر خان نے ایسا کیوں کہا؟ ’مجھے قید کر کے رکھا تھا گھر میں ایک سال، اور وہ کہہ...
    یقین کریں کامیابی ایسے ہی قدم نہیں چومتی، اور پھر ہمارے قدم جو غربت کی دلدل میں دھنسے ہیں انکو چومنا تو درکنار انکو دیکھنا بھی گوارا نہیں کرتی۔ لیکن کچھ قدم اس کیچڑسے باہر نکل ہی آتے ہیں لیکن انکو اس کیلئے بڑی قیمت چکانا پڑتی ہے۔ کارل مارکس نے کہا تھا ” انقلاب کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ مڈل کلاس طبقہ بنتا ہے ” ان کی نظریں آسمان اور پیر کیچڑ میں ہوتے ہیں” زندگی کی 37 خزائیں دیکھنے کے بعد آج جب میں ظلمت شب میں بستر پر خود کو گراتا ہوں تو بہت کچھ خیالات میں آتا ہے۔ کمرے میں ایکطرفہ میز پر پڑے برقی دیپک کی ہلکی دھیمی روشنی میں رات کے کئی...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)راولپنڈی بورڈ میں میٹرک کے امتحانات میں تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے طالب علم اکرام اللہ نے وزیراعظم شہبازشریف سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ یہ سب کچھ آپ کی بدولت ممکن ہوا، آپ سرپرستی نہ کرتے تو یہ کامیابی حاصل نہ ہوتی۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف سے بلوچستان کے طالب علم اکرام اللہ نے ملاقات کی۔ وزیراعظم شہبازشریف نے بتایا کہ اکرام اللہ کاکڑکا خاندان سیلاب سے شدید متاثر ہوا تھا،دورہ قلعہ سیف اللہ کے دوران اکرام اللہ سے امدادی خیمے میں ملاقات ہوئی تھی، ،ملاقات میں اکرام اللہ نے اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کی خواہش ظاہر کی تھی، آج دیکھ کر خوشی ہوئی کہ اکرام اللہ محنت سے اپنے...
    یورپی فٹبال ایسوسی ایشن (یوئیفا) کی جانب سے فلسطینی فٹبالر سلیمان العبید کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کی پوسٹ پر  لیورپول کے اسٹار فٹبالر محمد صلاح کا سوال سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔ یوئیفا نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر سلیمان العبید کو "فلسطینی پیلے" قرار دیتے ہوئے لکھا کہ "الوداع سلیمان العبید" تاہم یہ پوسٹ اس وقت عالمی توجہ کا مرکز بنی جب اسٹار فٹبالر محمد صلاح نے یوئیفا سے سوال کیا کہ آپ بتاسکتے ہیں کہ یہ کیسے، کہاں اور کیوں جاں بحق ہوئے؟۔ Can you tell us how he died, where, and why? https://t.co/W7HCyVVtBE — Mohamed Salah (@MoSalah) August 9, 2025 محمد صلاح کے سوال کے بعد یہ معاملہ تیزی سے وائرل ہوا اور...
    پاکستانی شوبز کی مشہور سابق جوڑی ہانیہ عامر اور عاصم اظہر کی ایک دوسرے سے ملاقات کی خبریں سامنے آنے کے بعد مداحوں کی جانب سے شدید تنقید کی جارہی ہے۔ ہانیہ اور عاصم نے ماضی میں کھلے عام ایک دوسرے کے ساتھ وقت گزارا، اور مداحوں نے بھی اس جوڑی کو بے حد پسند کیا۔ تاہم تعلقات میں دراڑ پڑنے پر یہ رشتہ نہایت تلخ انداز میں ختم ہوا، یہاں تک کہ دونوں نے ایک دوسرے پر تنقیدی بیانات دیے اور مداح بھی ایک دوسرے کے مخالف ہوگئے۔ ہانیہ عامر سے تعلقات ختم ہونے کے بعد عاصم اظہر نے میرب علی سے تعلق قائم کیا اور منگنی کی، مگر یہ رشتہ بھی حال ہی میں ختم ہو گیا۔ اب...
    خالصتان تحریک کے رہنما کی جانب سے آپریشن سندور کے حقائق منظر عام پر لانے والی پاکستانی کتاب کی پذیرائی کی گئی۔ سکھ برادری کے باوقار اسکالر ڈاکٹر امرجیت سنگھ نے آپریشن سندور کے حقائق پر مبنی پاکستانی کتاب پر مثبت تبصرہ کیا ہے۔ خالصتان تحریک کے سب سے مؤثر رہنما ڈاکٹر امرجیت سنگھ نے 11 اگست کو شائع ہونے والی کتاب کی کھل کر حمایت کی، سکھ آزادی کے سب سے طاقتور رہنما کی حمایت پر بھارت میں سیاسی حلقوں میں کھلبلی مچ گئی۔ ڈاکٹر امرجیت سنگھ کا تبصرہ کرتے ہوئے کہنا تھا کہ بھارت نے اپریل میں پہلگام میں فالس فلیگ آپریشن کر کے پاکستان پر جنگ کا بہانہ بنایا، چار روزہ جنگ میں بھارت کا فوجی وقار...
     کراچی میں ڈمپر چلتی پھرتی موت بن گئے، شہر قائد میں راشد منہاس روڈ پر لکی ون کے قریب ڈمپر نے موٹر سائیکل سواروں کو کچل دیا، حادثے میں بہن بھائی جاں بحق اور والد زخمی ہوگیا، واقعے کے بعد مشتعل افراد نے 7 ڈمپروں کو آگ لگا دی۔ریسکیو حکام کے مطابق حادثے میں شدید زخمی ہونے والے دونوں بہن بھائی ہسپتال منتقل کئے گئے مگر وہ جانبر نہ ہوسکے، جبکہ ڈمپر کی ٹکر سے والد زخمی ہوا۔جاں بحق ہونے والی بہن اور بھائی کی شناخت 22 سالہ ماہ نور اور 14 سالہ احمد رضا جبکہ زخمی والد کی شناخت شاکر کے نام سے ہوئی ہے۔حادثے کے بعد شہری مشتعل ہوگئے اور 7 ڈمپروں کو آگ لگا دی، واقعے کی...
     مظفرآباد کے تھانہ ڈنہ کی حدود میں گزشتہ رات باراتیوں کی گاڑی کھائی میں گرنے سے جاں بحق افراد کی تعداد 4 ہوگئی، جبکہ حادثے میں 9 افراد زخمی ہیں۔پولیس کے مطابق ضلع باغ کے علاقہ چمنکوٹ سے مظفرآباد کے علاقہ ڈنہ جانے والی باراتیوں کی ایک گاڑی پونیو گلی کے مقام پر گاڑی کھائی میں جا گری جس کے نتیجہ میں ایک خاتون سمیت دو افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ دو شدید زخمی ہسپتال میں دم توڑ گئے۔ریسکیو حکام کے مطابق حادثہ میں 4 افراد کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے، زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ جاں بحق افراد کی میتیں آبائی علاقہ روانہ کر دی گئی ہیں۔
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان ایئر پورٹ اتھارٹی نے فضائی ٹریفک سے متعلق نیا نوٹم جاری کردیا۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق 14اگست تک دن  میں دو گھنٹے کیلئے اسلام آباد ایئرپورٹ پر فضائی آپریشن کیلئے معطل رہے گا۔ نوٹم کے مطابق پاکستان فضائیہ کے جنگی طیارے صبح 11بجے سے دوپہر ایک بجے ریہرسل کریں گے،14اگست کےدوران فضائی  حدود اور اسلام آباد ایئرپورٹ پر مسافر طیاروں کی لینڈنگ اور ٹیک آف نہیں ہو سکے گا۔  جنگی طیاروں کی ریہرسل کے دوران تمام ایئر لائنز کے کپتانوں کو احتیاط کی ہدایت کی گئی ہے۔ شیر افضل مروت کے علیمہ خان پر گالم گلوچ کے الزامات پر معروف تجزیہ کار نسیم زہرا نے کیا کہا؟جانیے مزید :
    واشنگٹن(نیوز ڈیسک) فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے امریکا کے دورے کے دوران اعلیٰ سیاسی و عسکری قیادت سے ملاقاتیں کی۔ انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر نے امریکا کا سرکاری دورہ کیا۔ دورے کے دوران انہوں نے پاکستانی نژاد امریکی کمیونٹی سے ملاقاتیں کیں۔ فیلڈ مارشل نے ٹیمپا میں امریکی سینٹکام کے کمانڈر جنرل مائیکل کوریلا کی ریٹائرمنٹ تقریب میں شرکت کی، وہ کمانڈ تبدیلی کی تقریب میں بھی شریک ہوئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر نے جنرل کوریلا کی شاندار قیادت اور دوطرفہ عسکری تعاون مضبوط بنانے میں خدمات کو سراہا۔ انہوں نے ایڈمرل کوپر کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ آرمی...
     (اسامہ ملک،میر کیریو)شہر قائد کے علاقے فیڈرل بی ایریا میں لکی ون شاپنگ مال کے قریب تیز رفتار ڈمپر نے موٹر سائیکل پر سوار افراد کو کچل دیا۔  ریسکیو حکام کے مطابق حادثے میں شدید زخمی ہونے والے دونوں بہن بھائی ہسپتال منتقل کیے گئے مگر وہ جانبر نہ ہوسکے، جبکہ ڈمپر کی ٹکر سے والد زخمی ہوا۔  جاں بحق ہونے والی بہن اور بھائی کی شناخت 22 سالہ ماہ نور دختر شاکر اور 14 سالہ احمد رضا ولد شاکر کے نام سے کرلی گئی ہے، جبکہ زخمی والد کی شناخت شاکر ولد صلاح الدین کے نام سے ہوئی ہے۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر کادورہ امریکا،اعلیٰ سیاسی و عسکری قیادت سے ملاقاتیں  حادثے کے بعد علاقہ میدانِ جنگ...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حکام کو ہدایت دی ہے کہ وہ ایک نئی مردم شماری کی تیاری کریں جس میں ملک میں غیر قانونی طور پر مقیم افراد کو شامل نہ کیا جائے۔  ان کا یہ اقدام 2026 کے وسط مدتی انتخابات سے قبل ریپبلکن ریاستوں کو فائدہ پہنچانے کی کوشش کا حصہ سمجھا جا رہا ہے۔ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ، "جو لوگ ہمارے ملک میں غیر قانونی طور پر ہیں، انہیں مردم شماری میں شمار نہیں کیا جائے گا۔" انہوں نے یہ بھی کہا کہ نئی مردم شماری "جدید حقائق اور اعداد و شمار" پر مبنی ہونی چاہیے، جو 2024 کے انتخابات سے حاصل کیے جائیں۔ آئینِ امریکہ کے مطابق ہر...
    بلوچستان اسمبلی میں ڈپٹی پارلیمانی لیڈر میر رحمت صالح بلوچ نے صوبے میں موبائل انٹرنیٹ بندش کے خلاف تحریک التوا جمع کرا دی۔تحریک کے متن کے مطابق 6 اگست کو حکومت نے بلوچستان میں موبائل انٹرنیٹ 4 جی اور 5 جی سروس بند کر کے 31 اگست تک معطل کرنے کے احکامات جاری کئے، جس سے صوبے میں لوگوں کی زندگی مفلوج ہوگئی ہے اور تمام کاروباری سرگرمیاں ٹھپ ہو چکی ہیں۔تمام یونیورسٹیوں، کالجز اور انگلش میڈیم سکولوں میں تعلیمی سلسلہ رک گیا ہے، آن لائن کلاسز لینے والے طلبا وطالبات کی پڑھائی اور آن لائن کاروبار متاثر ہوا ہے، یہاں تک کہ لاء اینڈ آرڈر قائم کرنے والے ادارے بھی مفلوج ہوگئے ہیں اور ٹریفک پولیس بھی چالان نہیں...
    لاہور: مریم نواز نے ایک خاتون سے پرفیوم کا مطالبہ کردیا، جو دراصل انہیں ہی کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے لانچ کیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب کے منفرد اور حوصلہ افزا انداز نے ایک بار پھر عوام کی توجہ حاصل کرلی،  جب انہوں نے خوشبو لانچ کرنے والی خاتون سے پرفیوم کا مطالبہ کردیا۔ ایک خاتون نے مریم نواز کی تصویر والا پرفیوم لانچ کیا، جو وزیراعلیٰ پنجاب کی خدمات خاص طور پر نوجوانوں کے لیے اقدامات کا اعتراف کرتے ہوئے انہیں خراجِ تحسین پیش کرنے کی ایک منفرد کوشش تھی۔ مریم نواز نے خاتون کے اس جذبے کو سراہتے ہوئے سوشل میڈیا پر لکھا کہ “I also wish one pls”(مجھے بھی ایک چاہیے)...
    سید سعادت اللہ حسینی نے کہا کہ یہ سامراجی طاقتیں نہ کبھی کسی خود مختار اور باوقار قوم کی وفادار دوست رہی ہیں اور نہ ہی رہ سکتی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی ہند کے امیر سید سعادت اللہ حسینی نے بھارت کی درآمدات پر اضافی 25 فیصد ٹیرف عائد کرنے کے حوالے سے امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے فیصلے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس سے کل ٹیرف کی شرح 50 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔ یہ فیصلہ غیر ضروری اور جانبدارانہ ہے ، اس سے نہ صرف بھارتی معیشت بلکہ امریکی معیشت اور عالمی تجارت کے استحکام کو بھی نقصان پہنچے گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ بات ناقابل فہم ہے کہ بھارت کو روس...
    یوکرین علاقہ چھوڑے تو اسےنیٹو رکن بنانےکا وعدہ کیاجائے، یورپی ممالک کی امریکا کو تجویز WhatsAppFacebookTwitter 0 10 August, 2025 سب نیوز یورپی ممالک نے الاسکا میں طے ٹرمپ پیوٹن ملاقات کا خیرمقدم کیا ہے تاہم تجویز پیش کی ہے کہ کسی بھی اقدام سے پہلے جنگ بندی کی جائے اور یوکرین کو روس کے زیرقبضہ اپنا علاقہ چھوڑنا پڑے تو یوکرین کو تحفظ دینے کی خاطر اسے نیٹو رکن بنانے کاوعدہ کیاجائے۔ فرانس، جرمنی، برطانیہ، اٹلی، پولینڈ، فن لینڈ اور یورپی کمیشن کی صدر نے مشترکہ بیان جاری کردیا جس میں یوکرین میں جنگ روکنے، دیرپا امن اور سلامتی کےلیےٹرمپ کی کوششوں کا خیرمقدم کیا گیا ہے۔ مشترکہ بیان میں کہاگیاکہ یوکرین میں امن کے راہ کا...
    ایران کا اپنی سرحدوں کےقریبٹرمپ راہداری منصوبے پر سخت ردعمل: قومی سلامتی کیلئےخطرہ قرار دیدیا WhatsAppFacebookTwitter 0 10 August, 2025 سب نیوز تہران ( آئی پی ایس) ایران نے قفقاز میں امریکا کے حمایت یافتہ مجوزہ ‘ٹرمپ راہداری’ منصوبےکو اپنی قومی سلامتی کے لیے خطرہ قرار دے دیا۔ ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے سینئر مشیر علی اکبر ولایتی نے دو ٹوک الفاظ میں کہاکہ ایران اپنی سرحدوں کے قریب اس راہداری کی تعمیر کی اجازت نہیں دے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکا اس منصوبے کے ذریعے قفقاز میں اپنی عسکری اور سیاسی موجودگی کو مستحکم کرنا چاہتا ہے، جو ایران کے لیے ناقابلِ قبول ہے۔ ایرانی وزارت خارجہ نے بھی اپنی سرحد...
    سربراہ تحریک بیداری کا کہنا تھا کہ تاریخ میں بنی اُمیہ نے رسول اللہ ﷺ کے سامنے براہِ راست جنگ میں شکست کھائی، لیکن منافقت اور سازش کے ذریعے اسلام کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا اور آج بھی امریکہ، اسرائیل اور یورپ فلسطین پر قابض نہیں ہو سکے، مگر ترکی، عرب ممالک اور ان کے اتحادیوں کی خیانت نے فلسطین کو گہرے زخم دیئے ہیں جن کی تلافی ممکن نہیں۔ اسلام ٹائمز۔ تحریک بیداری اُمت مصطفیٰ اور جامعہ عروۃ الوثقیٰ کے سربراہ علامہ سید جواد نقوی نے کہا ہے کہ پاکستان کا اسرائیل کے حوالے سے دوہرا معیار ہے، حکمرانوں کو اس دوہرے معیار سے باہر نکلنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی ریاست اور اس کے وزراء ایک طرف...
     (بلال نیازی)یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کی بندش کے معاملے پریوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن یونین کے عہدیداران نے آصفہ بھٹو زرداری سے ملاقات کی ہے جس میں ملازمین کے مسائل سے آگاہ کیاگیا۔آصفہ بھٹو زرداری نے یوٹیلٹی اسٹوز کی بندش کے معاملے کو اسمبلی میں اٹھانے کی یقین دہانی کرائی  جس پر ملازمین نے کہاکہ ہم آصفہ بھٹو زرداری اور پیپلز پارٹی کے مشکور ہیں جنھوں نے ملازمین کی  آواز اٹھانے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر کادورہ امریکا،اعلیٰ سیاسی و عسکری قیادت سے ملاقاتیں ملازمین نے اس موقع پرمطالبہ کیاکہ حکومت انکی تنخواہوں اور بقایا جات کی ادائیگی کرے۔
    اسلام آباد: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اپنے سرکاری دورہ امریکا پر ہیں جس دوران امریکی سیاسی و عسکری قیادت اور پاکستانی نژاد کمیونٹی کے ارکان سے اہم ملاقاتیں کیں۔ ٹامپا میں آرمی چیف نے امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) کے سبکدوش ہونے والے کمانڈر جنرل مائیکل ای کرلا کی ریٹائرمنٹ تقریب اور نئے کمانڈر ایڈمرل بریڈ کوپر کی چارج سنبھالنے کی تقریب میں شرکت کی۔ اس موقع پر آرمی چیف نے جنرل کرلا کی شاندار قیادت اور پاک امریکا عسکری تعاون کے فروغ میں ان کی گراں قدر خدمات کو سراہا جبکہ ایڈمرل کوپر کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے یقین ظاہر کیا کہ باہمی تعاون جاری رہے گا تاکہ مشترکہ سکیورٹی چیلنجز کا سامنا...
    ایران نے قفقاز میں امریکا کے حمایت یافتہ مجوزہ "ٹرمپ راہداری" منصوبے کو اپنی قومی سلامتی کے لیے سنگین خطرہ قرار دے دیا ہے۔  ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے سینئر مشیر، علی اکبر ولایتی نے واضح کیا کہ ایران اپنی سرحدوں کے قریب اس منصوبے کی اجازت نہیں دے گا۔ ولایتی کا کہنا تھا کہ امریکا اس منصوبے کے ذریعے قفقاز میں اپنی عسکری اور سیاسی موجودگی کو مضبوط بنانا چاہتا ہے، جو ایران کے لیے ناقابلِ قبول ہے۔ ایرانی وزارتِ خارجہ نے بھی سرحد کے قریب کسی بھی غیر ملکی مداخلت کو مسترد کر دیا۔ خبر ایجنسی کے مطابق آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان امریکا کی ثالثی میں ہونے والے امن معاہدے میں قفقاز میں...
     ویب ڈیسک:چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سرکاری دورے پر امریکا میں موجود ہیں جہاں انہوں نے اعلیٰ امریکی سیاسی و عسکری قیادت کے ساتھ ساتھ پاکستانی نژاد کمیونٹی سے بھی ملاقاتیں کیں۔  آرمی چیف نے ٹیمپا میں امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) کے سبکدوش ہونے والے کمانڈر جنرل مائیکل ای کُریلا کی ریٹائرمنٹ تقریب اور نئے کمانڈر ایڈمرل بریڈ کوپر کی چارج سنبھالنے کی تقریب میں شرکت کی۔ صبح سویرے شہر میں بارش سے موسم خوشگوار،رواں ہفتے مزید بارشوں کی  پیشگوئی     اس موقع پر فیلڈ مارشل عاصم منیر نے جنرل کرلا کی شاندار قیادت اور پاک-امریکا عسکری تعلقات کو مضبوط بنانے میں ان کی قیمتی خدمات کو سراہا، جبکہ ایڈمرل کوپر کے لیے...
    ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم اور شدید حبس برقرار رہنے کا امکان ہے۔ شمال مشرقی پنجاب، خطۂ پوٹھوہار، اسلام آباد، بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔ کراچی سمیت ساحلی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود، چند مقامات پر ہلکی بارش کا امکان ہے۔ خیبر پختونخوا کے علاقوں سوات، دیر، کوہستان، مانسہرہ، ایبٹ آباد، مالاکنڈ اور کوہاٹ میں شام یا رات میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔ گلگت بلتستان اور کشمیر میں مطلع ابر آلود، کہیں کہیں بارش اور تیز ہواؤں کا امکان ہے۔ مزید پڑھیں: مختلف مقامات پر ہلکی بارش اور موسم ابر آلود رہنے کا...
    فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، نشانِ امتیاز (ملٹری)، چیف آف آرمی اسٹاف (COAS) امریکا کے سرکاری دورے پر ہیں، جہاں انہوں نے اعلیٰ سطح کی سیاسی و عسکری قیادت کے علاوہ پاکستانی نژاد امریکی برادری سے بھی ملاقاتیں کی ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ٹیمپا میں آرمی چیف نے امریکی سینٹرل کمانڈ (CENTCOM) کے سبکدوش ہونے والے کمانڈر جنرل مائیکل ای۔کوریلا کی ریٹائرمنٹ تقریب اور نئے کمانڈر ایڈمرل بریڈ کوپر کے چارج سنبھالنے کی تقریب میں شرکت کی۔ اس موقع پر انہوں نے جنرل کوریلا کی شاندار قیادت اور پاک امریکا عسکری تعلقات کو مضبوط بنانے میں ان کی خدمات کو سراہا، اور ایڈمرل کوپر کو نیک تمنائیں پیش کرتے ہوئے مشترکہ سیکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے...
    یورپی ممالک اور یورپی کمیشن نے امریکا کو تجویز دی ہے کہ اگر یوکرین روس کے قبضے والے علاقے چھوڑ دے تو اسے نیٹو رکن بنانے کا وعدہ کیا جائے۔  اس تجویز کا مقصد یوکرین کو تحفظ فراہم کرنا اور خطے میں دیرپا امن قائم کرنا ہے۔ فرانس، جرمنی، برطانیہ، اٹلی، پولینڈ، فن لینڈ اور یورپی کمیشن کی صدر نے مشترکہ بیان میں کہا کہ یوکرین میں امن کا کوئی بھی فیصلہ یوکرین کی شمولیت کے بغیر ممکن نہیں۔  ان کے مطابق جنگ کو ختم کرنے کے لیے سفارتکاری، یوکرین کی فوجی اور مالی مدد، اور روس پر دباؤ ہی واحد راستہ ہیں۔ بیان میں یہ بھی کہا گیا کہ بین الاقوامی سرحدوں کو طاقت کے ذریعے تبدیل نہیں کیا...
    ترجمان ائیرپورٹ اتھارٹی نے اسلام آباد ائیرپورٹ 8 دن کے لیے بند رہنے سے متعلق خبروں کی تردید کردی ۔ترجمان ائیرپورٹ اتھارٹی کا کہناہے کہ اسلام آباد ائیرپورٹ 8 دن کےلیے بند رہنے سے متعلق خبریں درست نہیں تاہم مخصوص دنوں اور اوقات میں صرف 2-2 گھنٹےکےلیے پروازوں کی آمد اور روانگی معطل رہےگی۔ان کا کہناتھا کہ پروازوں کی آمدورفت یومِ آزادی سےقبل طیاروں کی ریہرسل پروازوں کےباعث معطل رہے گی۔ترجمان نے وضاحت کی کہ 11 سے 14 اگست تک، صبح 11 بجے سے دوپہر 1 بجے تک پروازوں کی آمد و روانگی معطل رہے گی جبکہ 11 سے 13 اگست تک، شام 8 بجے سے رات 10 بجے تک بھی پروازوں کی آمد و رفت بند رہے گی۔ترجمان ائیرپورٹ...
    کراچی میں ڈمپر چلتی پھرتی موت بن گئے، شہر قائد کے علاقے فیڈرل بی ایریا لکی ون شاپنگ مال کے قریب ڈمپر نے موٹر سائیکل سواروں کو کچل دیا۔ریسکیو حکام کے مطابق حادثے میں شدید زخمی ہونے والے دونوں بہن بھائی ہسپتال منتقل کئے گئے مگر وہ جانبر نہ ہوسکے، جبکہ ڈمپر کی ٹکر سے والد زخمی ہوا۔جاں بحق ہونے والی بہن اور بھائی کی شناخت 22 سالہ ماہ نور اور 14 سالہ احمد رضا جبکہ زخمی والد کی شناخت شاکر کے نام سے ہوئی ہے۔حادثے کے بعد شہری مشتعل ہوگئے اور 7 ڈمپروں کو آگ لگا دی، شہریوں نے موٹر سائیکل کو ٹکر مارنے والے ڈمپر ڈرائیور پر تشدد کے بعد اسے پولیس کے حوالے کر دیا۔واقعے کی اطلاع...
    اسلام ٹائمز: رہبر معظم کے مشیر برائے بین الاقوامی امور نے تاکید کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج یمنیوں نے صیہونی حکومت اور امریکہ کو مایوس کر دیا ہے اور مستقبل میں شام کی مزاحمت بھی ابھرے گی اور اسرائیل کے منصوبوں کو پہلے سے زیادہ ناکام بنا دے گی۔ ولایتی نے اس بات پر تاکید کرتے ہوئے کہ دشمن کے پروپیگنڈے اور نفسیاتی جنگ کے باوجود آج کی مزاحمت ماضی کی نسبت زیادہ مربوط اور طاقتور ہوگی اور خطے میں امریکی اور صیہونی منصوبوں کی روک تھام کرے گی۔ ڈاکٹر ولایتی کا کہنا تھا کہ ایران مزاحمت کا مرکز ہے اور مزاحمت کی حمایت واضح اور جرأت کے ساتھ کرتا ہے اور جلد ہی خطے کے تمام لوگ دیکھ...
    لاہور: تونسہ شریف میں دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا، جہاں تین کمسن بھائی اچانک پرسرار طور پر بیمار ہو گئے۔  دو سالہ گل محمد اور ایک سالہ معین الدین دم توڑ گئے، جبکہ ایک اور بھائی تشویشناک حالت میں اسپتال میں زیرِ علاج ہے۔ والد کا الزام ہے کہ میرے بچوں کو زہر دیا گیا، جبکہ اسپتال انتظامیہ کے مطابق تینوں بچوں کو بظاہر پیٹ کے مرض میں مبتلا بتایا گیا تھا۔  واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے تحقیقات کا آغاز کر دیا اور ڈی پی او ڈیرہ فوری طور پر ٹی ایچ کیو تونسہ پہنچے، جہاں انہوں نے متاثرہ والد سے ملاقات کی اور جاں بحق بچوں کے پوسٹ مارٹم کا حکم دیا۔ پولیس...
    تھر کے خشک و ریتلے صحرا میں جہاں کبھی سبزہ اُگنا ناممکن سمجھا جاتا تھا، وہیں اسلام کوٹ کے تھرکول بلاک ٹو پر قائم انصاری گرین پارک ایک نیا اور حیات بخش منظر پیش کررہا ہے۔ یہ پارک زیرِ زمین نمکیاتی پانی سے سیراب ہوتا ہے، اور جدید ڈرِپ ایریگیشن نظام کے ذریعے یہاں اب تک 11 لاکھ سے زیادہ پودے لگائے جا چکے ہیں۔ ان پودوں میں نیم، کیکر، لیموں سمیت مختلف پھلدار درخت اور مقامی اقسام شامل ہیں، جو نہ صرف ماحول دوست ہیں بلکہ صحرا کی بےجان فضا میں نئی روح پھونک رہے ہیں۔ پارک کا ایک اور دلکش پہلو یہاں موجود چھوٹا سا زو ہے، جو دیکھنے والوں کی خصوصی توجہ کا مرکز بنتا ہے۔ اس...
    اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے+ نوائے وقت رپورٹ) وزیراعظم شہباز شریف سے سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی نے ملاقات کی۔ سعودی سفیر نے وزیر اعظم کو 27 تا 30 اکتوبر 2026ء کو ریاض میں ہونے والے نویں فیوچر انویسٹمنٹ انیشی ایٹو (FII) فورم میں شرکت کے لیے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کی جانب سے دستخط شدہ دعوت نامہ پیش کیا۔ کانفرنس میں شرکت کی دعوت قبول کرتے ہوئے وزیر اعظم نے دعوت نامہ بھیجنے پر ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا دلی شکریہ ادا کیا۔ وزیراعظم نے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان اور ولی عہد شہزادہ محمد کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ ملاقات کے دوران خطے کی حالیہ...
    راولپنڈی+ لوئردیر + (اپنے سٹاف رپورٹر سے + نمائندہ خصوصی + نوائے وقت رپورٹ+ آئی این پی) سکیورٹی فورسز نے پاک افغان سرحد پر کلیئرنس آپریشن کے دوران مزید 14 بھارتی حمایت یافتہ خوارج کو ہلاک کر دیا جس کے بعد دو روز میں کارروائیوں کے دوران ہلاک دہشتگردوں کی تعداد 47 ہوگئی ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق 8 اور 9 اگست کی درمیانی شب پاک افغان سرحد کے ضلع ژوب میں سمبازہ کے گردونواح میں کلیئرنس آپریشن کیا گیا۔ آپریشن مزید 14 بھارتی سرپرستی یافتہ خوارج کو ہلاک کیا گیا، ہلاک خوارج سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد ہوا۔ دو روزہ انسدادِ دراندازی آپریشن میں ہلاک خوارج کی تعداد 47 ہو گئی ہے۔...
    لاہور(نیوز رپورٹر) مسلم لیگ (ن) پنجاب کی تنظیم کا اہم اجلاس ماڈل ٹاؤن میں صدر پنجاب رانا ثناء اللہ کی زیر صدارت  ہوا، جس میںعظمی بخاری، پرویز رشید، انوشے رحمان، سعود مجید، سیف اللہ کھوکھر ,ذیشان رفیق، نوشین افتخار رانا ارشد، محسن رانجھا،  تمام ڈویڑنل کوآرڈینیٹرز اور تنظیمی عہدیداروں نے شرکت کی۔ اجلاس میں آئندہ ضمنی اور متوقع بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں حکمتِ عملی اور تیاریوں پر مشاورت کی گئی۔رانا ثناء  اللہ نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) پنجاب کی تنظیم کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ فوری طور پر تنظیمی ڈھانچے کو مکمل کرے اور ہر سطح پر انتخابی تیاریوں کو حتمی شکل دے۔اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی کارکردگی پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا...
    لاہور (نوائے وقت رپورٹ+ این این آئی) مون سون کے چھٹے سپیل کا آغاز ہو گیا، لاہور میں ایک گھنٹہ موسلا دھار بارش سے جل تھل ایک ہوگیا۔ لیسکو کا ترسیلی نظام متاثر ہونے سے متعدد علاقوں میں بجلی کی سپلائی معطل ہوگئی۔موسلادھار بارش کے دوران نشیبی علاقے زیرآب آگئے۔ بارش سے لیسکو کے 120 سے زائد فیڈرز ٹرپ کر گئے۔ فیڈرز ٹرپ ہونے اور دیگر تکنیکی خرابیوں کے باعث متعدد علاقوں میں بجلی بند ہوگئی۔ گلشن راوی، سمن آباد، قلعہ گجر سنگھ، شاہدرہ ،امامیہ کالونی، شالیمار ،باغبانپورہ ،ہربنس پورہ، گڑھی شاہو ،مغل پورہ ،بھاٹی گیٹ سمیت اندرون شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی بند رہی۔ صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی پنجاب نے کہا ہے کہ دریائے سندھ میں چشمہ بیراج...
    اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وزیراعظم شہباز شریف نے گلگت بلتستان کے رہائشیوں سے 100 میگاواٹ کے سولر فوٹو وولٹک پاور پلانٹ کی فراہمی  بارے  کیا گیا ایک اور وعدہ پورا کر دیا۔ ایکنک نے وزیراعظم کے اعلان کے دو دن بعد  ہی گلگت بلتستان میں مختلف مقامات کے لیے 100 میگاواٹ کے سولر فوٹو وولٹک پاور پلانٹ کے منصوبے کی منظوری دے دی۔ ایکنک  کی منظوری کے بعد منصوبے پر باقاعدہ کام شروع ہو جائے گا، منصوبہ تین سال میں مکمل ہو گا جس پر کل24.957   ارب  روپے لاگت آئے گی۔ حالیہ دورہ گلگت کے دوران وزیراعظم نے اعلان کیا تھا کہ ایکنک جلد ہی گلگت بلتستان کے لیے 100 میگاواٹ کے سولر پاور پلانٹ کے منصوبے...
    ملتان (سپیشل رپورٹر) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ جمہوریت کی پامالی اور عوام کے حق پر ڈاکہ مزید برداشت نہیں، نومبر میں جماعت اسلامی کا اجتماع مظلوموں کے لیے امید کی کرن بنے گا۔ تین روزہ اجتماع کے بعد عوامی حقوق کی عظیم الشان تحریک برپا کریں گے۔ ملتان پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے جنوبی پنجاب کے عوام اور خصوصی طور پر کسانوں کی زبوں حالی اور زراعت کی تباہی کا تذکرہ کیا اور کہا کہ انہوں نے مشاہدہ کیا کہ علاقہ کے لوگ شدید مشکلات سے دو چار ہیں، چھوٹا کسان رل گیا، خواتین کے لیے کوئی پروگرام نہیں، غریب اور مڈل کلاس بچوں کی تعلیم کے بارے میں پریشان ہیں۔...
    فائل فوٹو ترجمان ایئرپورٹ اتھارٹی نے کہا ہے کہ اسلام آباد ایئرپورٹ 8 دن کے لیے بند رہنے سے متعلق خبریں درست نہیں۔ترجمان ایئرپورٹ اتھارٹی کے مطابق مخصوص دنوں اور اوقات میں صرف 2، دو گھنٹے کے لیے پروازوں کی آمد اور روانگی معطل رہے گی۔ترجمان کے مطابق پروازوں کی آمدورفت یومِ آزادی سے قبل طیاروں کی ریہرسل کے باعث معطل رہیگی۔ 11 سے 14 اگست صبح 11 سے دوپہر ایک بجے آمدورفت بند رہے گی جبکہ 11 سے 13 اگست کو شام 8 بجے سے رات 10 بجے پروازوں کی آمدروفت بند رہے گی۔ترجمان ایئرپورٹ اتھارٹی کا بتانا ہے کہ مختصر وقفوں کے علاوہ ایئرپورٹ پر تمام پروازیں معمول کے مطابق جاری رہیں گی۔
    لوئر دیرمیں پاک۔افغان بارڈر سے منسلک قبائل نے علاقے میں موجود خارجی دہشت گردوں کے خلاف اسلحہ اٹھانے، انہیں دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کو علاقہ بدر کرنے کا اعلان کردیا۔ رپورٹ کے مطابق لوئر دیر میں پاک افغان بارڈر سے منسلک مسکینی درہ کے قبائل نے علاقے میں دہشت گردوں کو اپنے علاقوں میں نہ چھوڑنے فیصلہ کیا ہے۔ قبائیل جرگے نے اعلان کیا کہ اگر دہشت گردوں نے کوئی تخریب کاری کرنے کوشش کی تو ان کی جائیدادوں کو ضبط کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کے خاندانوں کو علاقہ بدر کیا جائے گا جرگے نے دہشتگردوں کے خلاف اسلحہ اٹھانے کا فیصلہ کرلیا اور دہشت گردوں کی نقل...
    اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان ہے جبکہ اسلام آباد اور گردونواح میں دن کو موسم گرم اور مرطوب تاہم رات کو مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم اور شدید حبس برقرار رہنے کا امکان ہے تاہم شمال مشرقی پنجاب، خطہ پوٹھوہار، اسلام آباد، بالائی خیبر پختونخوا،کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے...
    اپنے ایک بیان میں ڈی جی پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے بتایا کہ 14 اگست سے قبل فضائی سرگرمیوں کے باعث مخصوص اوقات میں 2 گھنٹے پروازوں کی بندش ہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ ایئرپورٹ باقی اوقات میں معمول کے مطابق فعال رہے گا۔ اسلام ٹائمز۔ ڈی جی پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی ایئروائس مارشل زیشان نے اسلام آباد ایئرپورٹ 8 دن بند ہونے کی خبریں گمراہ کن قرار دے دیں۔ اپنے بیان میں انہوں نے بتایا کہ 14 اگست سے قبل فضائی سرگرمیوں کے باعث مخصوص اوقات میں 2 گھنٹے پروازوں کی بندش ہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ ایئرپورٹ باقی اوقات میں معمول کے مطابق فعال رہے گا۔ مختصر وقفوں کے علاوہ آمد و روانگی کی پروازیں جاری رہیں گی۔ انہوں نے کہا...
    فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے مطابق پراپرٹی کے خریدار کو ریلیف دینے کے لیے ودہولڈنگ ٹیکس میں 1.5 فیصد کمی کردی گئی ہے، پراپرٹی کے فروخت کنندہ یا منتقل کرنے والے کے لیے ہر سلیب میں 1.5 فیصد اضافہ کیا گیا ہے، جس کا مقصد فروخت کنندہ کو جائیداد کی فروخت پر حاصل کیپٹل گین کی ایڈجسٹمنٹ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی جانب سے رواں مالی سال 26-2025ء کے وفاقی بجٹ میں نان فائلرز کے لیے بینک سے رقوم نکلوانے پر عائد ٹیکس میں اضافے کا اطلاق کردیا گیا۔ ایف بی آر کے مطابق ایکٹیو ٹیکس پیئرز لسٹ میں شامل نہ ہونے والے افراد پر بینک سے رقوم نکلوانے پر ٹیکس کٹوتی میں اضافہ...
    ناظم امتحانات نے بتایا کہ کامیاب طلبہ میں 1998 اے ون گریڈ، 3471 اے گریڈ، 4070 بی گریڈ، 4095 سی گریڈ، 1878 ڈی گریڈ اور 60 ای گریڈ کے حامل تھے۔ ناظم امتحانات کے مطابق نتائج بورڈ کی ویب سائٹ www.biek.edu.pk پر اپ لوڈ کر دیے گئے ہیں جہاں امیدوار اپنے نتائج دیکھ سکتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے انٹرمیڈیٹ بارہویں جماعت سائنس پری میڈیکل گروپ کے سالانہ امتحانات برائے 2025ء کے نتائج کا اعلان کردیا۔ چیئرمین انٹربورڈ کراچی فقیر محمد لاکھو کے مطابق پری میڈیکل گروپ میں پہلی تینوں پوزیشنز طالبات نے حاصل کیں، پہلی پوزیشن طالبہ فاطمہ صدیقی بنت محمد خالد، دوسری پوزیشن منزہ خان بنت مبشر حسن اور انوشہ نوید بنت نوید سرور...
    فوٹو فائل تونسہ کے ٹی ایچ کیو اسپتال میں 3 بھائیوں کو تشویشناک حالت میں لایا گیا ہے۔ایم ایس ٹی ایچ کیو اسپتال تونسہ کے مطابق 3 میں سے 2 بھائی اسپتال میں دم توڑ گئے، تیسرے کی حالت تشویش ناک ہے۔ عارف والا: زہر خورانی سے جاں بحق 3 بچوں کی ماں بھی چل بسیپنجاب کے ضلع پاک پتن کی تحصیل عارف والا کے نواحی گاؤں 143 ای بی میں مضرِ صحت زہریلی چیز کھانے سے جاں بحق ہونے والے تینوں بچوں کی ماں بھی دم توڑ گئی۔ انہوں نے بتایا کہ تینوں بچوں کو بظاہر پیٹ کے مرض میں مبتلا بتایا گیا تھا۔بچوں کے والد نے الزام عائد کیا کہ میرے بچوں کو زہر دیا گیا ہے۔تونسہ پولیس...
    این ڈی ایم اے کے مطابق سپل ویز کھلنے کے باعث پانی کا بہاؤ 2 لاکھ 50 ہزار کیوسک تک متوقع ہے جب کہ متعلقہ حکام نے انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ دریائے سندھ کے بہاؤ میں ممکنہ اضافے کے پیش نظر ملحقہ علاقوں کے مکین آبی گزرگاہوں کے قریب جانے سے گریز کریں۔ اسلام ٹائمز۔ پانی کی سطح بلند ہونے پر تربیلا ڈیم کے سپل ویز کھول دیے گئے۔ این ڈی ایم اے کے مطابق سپل ویز کھلنے کے باعث پانی کا بہاؤ 2 لاکھ 50 ہزار کیوسک تک متوقع ہے جب کہ متعلقہ حکام نے انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ دریائے سندھ کے بہاؤ میں ممکنہ اضافے کے پیش نظر ملحقہ علاقوں کے مکین...
    لاہور شہر کے مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارش کے باعث بجلی کا ترسیلی نظام بری طرح متاثر ہو گیا، بارش سے لیسکو کے 120 سے زائد فیڈرز ٹرپ کر گئے، فیڈرز ٹرپ ہونے اور دیگر تکنیکی خرابیوں کے باعث متعدد علاقوں میں بجلی بند ہوگئی۔ اسلام ٹائمز۔ مون سون کے چھٹے سپیل کا آغاز ہو گیا، لاہور میں ایک گھنٹہ موسلا دھار بارش، جل تھل ایک ہوگیا، لیسکو کا ترسیلی نظام متاثر، متعدد علاقوں میں بجلی کی سپلائی معطل ہوگئی۔ موسلادھار بارش کے دوران نشیبی علاقے زیرآب آگئے۔ ذرائع کے مطابق دوپہر 1:35 سے دوپہر 2:35 تک پانی والا تالاب میں 65 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، گلبرگ 5، لکشمی چوک میں 58 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی...
    جرگہ ممبر کے مطابق امن جرگہ اور وزیر اعلیٰ کی ملاقات میں مشران نے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کو باجوڑ کی موجودہ صورتحال سے آگاہ کیا، امن جرگہ نے گزشتہ 7 روزہ مذاکرات عمل سے بھی وزیر اعلیٰ کو آگاہی دی۔ جرگہ نے وزیر اعلیٰ کو مذاکرات کے راستے میں موجود ڈیڈ لائک اور مسائل سے بھی آگاہ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ باجوڑ میں امن و امان کی صورتحال بارے باجوڑ کے 50 سے زائد مشران پر مشتمل امن جرگہ کی وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور کے ساتھ ملاقات ہوئی۔ جرگہ ممبر کے مطابق ملاقات میں مشران نے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کو باجوڑ کی موجودہ صورتحال سے آگاہ کیا، امن جرگہ نے گزشتہ 7 روزہ مذاکرات عمل سے بھی وزیر اعلیٰ...
    گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ علی امین گنڈاپور اچھے بچے ہیں اور اسلام آباد سے ملنے والے تمام کام بروقت مکمل کرتے ہیں۔ بھٹ شاہ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے گورنر نے کہاکہ چاہے قلعہ بالا حصار سے بھاگنا ہو یا ڈی چوک سے، علی امین گنڈاپور ہر ہدایت پر عمل کرتے ہیں اور جب نمبر پورے ہوں گے تو وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک لائیں گے۔ انہوں نے مزید کہاکہ تحریک انصاف کے 6 سینیٹرز میں سے ایک حلف اٹھانے نہیں آیا، جبکہ باقی 5 میں سے ایک ہمارے ساتھ ہے اور وقت آنے پر ہمارے حق میں ووٹ دےگا۔ گورنر نے یہ بھی کہاکہ یہ لوگ پہلے این آر او...
    وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت اجلاس میں ان کا کہنا تھا کہ گندم کے کاشتکار کو اکیلا نہیں چھوڑیں گے اور حکومت ہر ممکن معاونت فراہم کرے گی، ان کے مطابق پنجاب کے کاشتکاروں کو سب سے زیادہ سہولت اور حکومتی سپورٹ حاصل ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر گندم کے کاشتکاروں کی سپورٹ اور پیداوار میں اضافے کے لیے جامع پروگرام ترتیب دینے کی تیاری کر لی گئی ہے۔ وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ گندم کی بوائی سے قبل زرعی مداخل کی لاگت میں کمی اور کھاد کی وافر دستیابی یقینی بنائی جائے، جبکہ چھوٹے کاشتکاروں کو ٹارگٹڈ سبسڈی فراہم کی جائے، اجلاس میں گندم کے کاشتکاروں کو 100 ارب روپے کے بلاسود...
    انسداد دہشتگردی عدالت لاہور نے تھانہ شادمان اور جناح ہاؤس کے قریب پولیس گاڑیاں جلانے کے مقدمات کا جیل ٹرائل مکمل کرلیا۔ یہ بھی پڑھیں: 9 مئی سمیت دیگر کیسز میں قومی اسمبلی کے 8 ارکان کی نااہلی، عمر ایوب اپوزیشن لیڈر نہیں رہے دونوں مقدمات میں عدالت نے فیصلہ محفوظ کرتے ہوئے کمرہ عدالت میں موجود ملزمان کو باہر جانے سے روک دیا۔ تاہم بعد ازاں عدالت نے بتایا کہ محفوظ شدہ فیصلہ 11 اگست کو سنایا جائے گا۔ پولیس نے 9 مئی کو تھانہ شادمان کو جلانے کے مقدمے میں 41 ملزمان کے خلاف چالان جمع کرایا، جن میں سے 25 کا ٹرائل کیا گیا، 15 کو اشتہاری قرار دیا گیا جبکہ ایک ملزم وفات پا چکا ہے۔ اس...
    مقبوضہ جموں و کشمیر کے ضلع کلگام میں 10 روز گزر جانے کے باوجود مسلسل محاصرہ اور ملٹری آپریشن جاری ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ضلع کلگام میں قابض بھارتی افواج کا جاری ملٹری آپریشن شدت اختیار کر گیا۔ شدید گولہ باری اور فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے۔ بھارتی فورسز نے علاقے میں ہیلی کاپٹرز، ڈرونز، پیراملٹری فورسز اور پیرا کمانڈوز سمیت بھاری نفری تعینات کر رکھی ہے۔ مسلسل 10 روز سے جاری محاصرے کے باعث خوراک، ادویات اور دیگر بنیادی اشیائے ضروریہ کی شدید قلت نے شہریوں کی مشکلات میں اضافہ کر دیا ہے۔ اس آپریشن میں اب تک 6 بھارتی فوجیوں کو شدید زخمی حالت میں اسپتال لانے کی تصدیق کی گئی ہے جب کہ اصل تعداد کہیں زیادہ ہے۔ بھارتی فوج کے ترجمان نے...