2025-08-10@14:51:33 GMT
تلاش کی گنتی: 124

«ریلوے حکام کے مطابق»:

    —فائل فوٹو ریلوے ٹریک پر دھماکے سے متاثر ہونے کے بعد جعفر ایکسپریس کی پیر کو کوئٹہ سے پشاور کے لیے روانگی منسوخ کر دی گئی۔کوئٹہ سے ریلوے حکام کے مطابق آج پشاور سے کوئٹہ جانے والی جعفر ایکسپریس کی روانگی بھی منسوخ کی گئی ہے۔ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ 13 اگست کو پشاور سے کوئٹہ کے لیے اور 14 اگست کو کوئٹہ سے پشاور کے لیے جعفر ایکسپریس کی روانگی بھی منسوخ کر دی گئی ہے۔ دریں اثنا ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ جعفر ایکسپریس کی کوئٹہ سے پشاور اور پشاور سے کوئٹہ روانگی سیکیورٹی وجوہات کے باعث منسوخ کی گئی ہے۔واضح رہے کہ آج صبح سپیزنڈ کے قریب مستونگ کے قرہب ریلوے ٹریک پر دھماکا ہوا، جس میں...
    لاہور : محکمہ ریلوے نے سپیزنڈ میں ٹریک پر دھماکے کے بعد بلوچستان میں ٹرین آپریشن معطل کرنے کا اعلان کر دیا۔وزیر ریلوے حنیف عباسی نے اپنے بیان میں بتایا کہ خراب حالات کی وجہ سے بلوچستان میں کچھ دنوں کیلیے ٹرین آپریشن معطل کیا ہے.10 سے 13 اگست تک پشاور سے کوئٹہ جعفر ایکسریس ٹرین آپریشن معطل رہے گا۔حنیف عباسی نے بتایا کہ 11 سے 14 اگست تک کوئٹہ سے پشاور جعفر ایکسپریس معطل رہے گی، کراچی سے کوئٹہ کے درمیان بولان میل آپریشن 10 سے 15 اگست تک معطل رہے گا۔انہوں نے بتایا کہ سکیورٹی کلیئرنس کے بعد کوئٹہ سے ٹرین آپریشن شروع کیا جائے گا، دہشتگردوں کی بزدلانہ کارروائیاں ہمارے عزم کو کمزور نہیں کر سکتیں۔آج صبح...
     (عیسیٰ ترین)مستونگ کے قریب ریلوے ٹریک پر دھماکے کے نتیجے میں جعفر ایکسپریس کی 6 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں۔  ریلوے حکام کے مطابق جعفر ایکسپریس کوئٹہ سے پشاور کے لیے صبح 9 بجے روانہ ہوئی تھی کہ سپیزنڈ مستونگ کے قریب ریلوے ٹریک پر اس وقت دھماکا ہو گیا جب جعفر ایکسپریس گزر رہی تھی۔  حکام کا بتانا ہے کہ دھماکے سے جعفر ایکسپریس کی 6 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں تاہم کوئی مسافر زخمی نہیں ہوا۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر کادورہ امریکا،اعلیٰ سیاسی و عسکری قیادت سے ملاقاتیں  ریلوے حکام کا کہنا ہے  دھماکے کے بعد فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا، واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔  یاد رہے چند روز قبل سبی میں...
    حکام کے مطابق خوش قسمتی سے دھماکا پنجاب سے آنے والی جعفر ایکسپریس کے گزرنے کے بعد ہوا اور کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، واقعہ کے فوراً بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے شہر سبی میں ریلوے ٹریک کے قریب دھماکا ہوا ہے جس سے جعفر ایکسپریس بال بال بچ گئی ہے۔ حکام کے مطابق خوش قسمتی سے دھماکا پنجاب سے آنے والی جعفر ایکسپریس کے گزرنے کے بعد ہوا اور کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، واقعہ کے فوراً بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ اور ٹریک کا...
    سٹی42:: قراقرم ایکسپریس کراچی کے لیے آج 1 گھنٹہ تاخیر سے سہ پہر 4 بجے لاہور سے روانہ ہوگی، ریلوے حکام نے تصدیق کر دی۔ دوسری جانب شاہ حسین ایکسپریس کے مسافروں کو آج گرین لائن ایکسپریس میں ایڈجسٹ کیا جا رہا ہے۔ ترجمان کے مطابق گرین لائن اپنے مقررہ وقت کے مطابق رات 8 بجکر 50 منٹ پر لاہور سے کراچی کے لیے روانہ ہوگی۔ ترجمان ریلوے نے شاہ حسین ایکسپریس کے مسافروں سے اپیل کی ہے کہ وہ گرین لائن کی روانگی سے کم از کم ایک گھنٹہ قبل ریلوے اسٹیشن پہنچیں تاکہ بورڈنگ کے عمل میں کسی قسم کی تاخیر نہ ہو۔ ایف آئی اے نے بحریہ ٹاؤن اور ملک ریاض کی کرپشن کے ناقابل...
    کولپور کے قریب جعفر ایکسپریس کے پائلٹ انجن پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ ریلوے حکام کے مطابق فائرنگ کے بعد جعفر ایکسپریس کو احتیاطی طور پر کولپور اسٹیشن پر روک لیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیے جیکب آباد میں ریلوے ٹریک پر دھماکا،جعفر ایکسپریس کی 6 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں ریلوے انتظامیہ نے بتایا کہ جعفر ایکسپریس سے قبل حفاظتی اقدامات کے تحت ایک پائلٹ انجن سبی تک چلایا جاتا ہے تاکہ ممکنہ خطرات کا اندازہ لگایا جا سکے۔ یہی پائلٹ انجن فائرنگ کا نشانہ بنا۔ فائرنگ کی نوعیت اور ذمہ داران کے حوالے سے تحقیقات جاری ہیں۔ ریلوے پولیس اور سیکیورٹی اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے...
    لاہور: حکومت پنجاب نے پاکستان ریلویز کے اشتراک سے گرین کوریڈور منصوبہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ گرین کوریڈور منصوبے کے تحت 40 کلومیٹر ایریا میں 700 کنال رقبہ پر گرین بیلٹس بنائی جائیں گی، شاہدرہ سے رائیونڈ کے درمیان ریلوے ٹریک سے منسلک ایریا کو گرین بیلٹس میں تبدیل کیا جائے گا۔ تقریباً سوا دو ارب لاگت کا گرین کوریڈور منصوبہ ایک سال میں مکمل کیا جائے گا۔ ریلوے کی پرانی بوگیوں میں لائبریریاں اور کیفیز بھی بنائے جائیں گے۔ منصوبے کو کل چار پیکیجز میں تقسیم کیا گیا ہے۔ پہلے پیکج میں شاہدرہ سے ریلوے اسٹیشن، دوسرے میں والٹن تک کام مکمل کیا جائے گا جبکہ تیسرے پیکج میں والٹن سے کوٹ لکھپت...
    لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان ریلوے  کی لاہور سے کراچی بزنس ٹرین کی افتتاحی تقریب ریلوے اسٹیشن پر منعقد ہوئی ، وزیر اعظم شہباز شریف نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔  ریلوے حکام نے پرانی بوگیوں کو رنگ و روغن اور تزئین و آرائش کے بعد جدید ٹرین کہہ کر وزیراعظم پاکستان شہباز شریف سے افتتاح کروا دیا ۔وزیراعظم شہباز شریف ریلوے کے کارکردگی کے لحاظ سے بدترین اور تاخیری منصوبے کا افتتاح کرگئے۔  تفصیلات کے مطابق لانچنگ تقریب میں وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے وزیر اعظم شہباز شریف کو ریلوے کی کارکردگی پر بریفنگ دیتے ہوئےکہا کہ بزنس ٹرین میں بہترین سفری  سروسز کی فراہمی کو یقینی بنایاگیا ہے،بزنس ٹرین میں عالمی معیار کی سٹنگز ،کچن اور ڈائیننگ ایریاز...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جولائی2025ء) وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی کی زیر صدارت حضرت بری امام سرکارؒ کے سالانہ عرس مبارک کے انتظامات سے متعلق ذیلی کمیٹی کا اہم اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ضلعی انتظامیہ، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور متعلقہ محکموں کے نمائندگان نے شرکت کی۔ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان میمن نے اجلاس کے دوران وفاقی وزیر کو عرس کے موقع پر سکیورٹی، ٹریفک کنٹرول، پارکنگ، صفائی، پانی کی فراہمی، روشنی اور دیگر انتظامی امور کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ زائرین کی سہولت اور خدمت کو اولین ترجیح دی جائے گی اور اس بات کو یقینی بنایا جائے گا کہ...
    بختیار آباد اور ڈمبولی کے درمیان ریلوے ٹریک کو دھماکا خیز مواد سے اڑا دیا گیا۔ ریلوے حکام کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں کراچی سے کوئٹہ جانے والی بولان میل ٹرین متاثر ہوئی، جس کی بوگی نمبر سات کو جزوی نقصان پہنچا۔ ٹرین کو فوری طور پر سبی اسٹیشن منتقل کر دیا گیا، جبکہ حکام نے تصدیق کی ہے کہ واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ بلوچستان میں اس نوعیت کے واقعات ماضی میں بھی پیش آتے رہے ہیں جن میں ریلوے ٹریکس اور ٹرینوں کو بارہا نشانہ بنایا گیا ہے۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جولائی2025ء)وفاقی وزیر برائے ریلوے محمد حنیف عباسی کی زیر صدارت پاکستان ریلوے کا اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا جس میں محکمے کے مستقبل کے اہداف، مون سون سیزن کے دوران حفاظتی حکمت عملی، صفائی مہم اور بغیر ٹکٹ سفر کے خلاف سخت اقدامات بارے تفصیلی گفتگو کی گئی۔ محمد حنیف عباسی نے افسران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ریلویز میں دیانت، محنت اور قومی جذبے کے ساتھ فرائض کی ادائیگی وقت کی اہم ضرورت ہے، پاکستان ریلوے کو ایک جدید، فعال اور عوام دوست ادارہ بنانے کے لیے مربوط اور نتیجہ خیز کوششیں ناگزیر ہیں۔وفاقی وزیر نے مون سون کے خطرات کے پیش نظر تمام ڈویڑنز کو...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)   وزیرخارجہ اسحٰق ڈار کا ازبکستان کے ہم منصب سے ٹیلی فونک رابطہ، ریلوے پروجیکٹ فریم ورک پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ڈان نیوزنے  ترجمان دفتر خارجہ  کے حوالے سے بتایاکہ وزیر خارجہ اسحٰق ڈار کا ازبکستان کے وزیر خارجہ بختیار سعیدوف سے ٹیلفونک رابطہ ہوا، فریقین نے پاکستان افغانستان ازبکستان ریلوے پروجیکٹ فریم ورک کی صورتحال پر تبالہ خیال کیا۔ترجمان دفترخارجہ کے مطابق دونوں وزرائے خارجہ نے چین میں شنگھائی تعاون تنظیم ( ایس سی او) کونسل اجلاس کے دوران سائڈ لائن ملاقات پر اتفاق کیا۔واضح رہے کہ چینی وزارت خارجہ کے مطابق شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے وزرائے خارجہ کی کونسل کا اجلاس 15 جولائی کو چین کے شہر تیانجن میں...
    وزیرخارجہ اسحاق ڈار کا ازبکستان کے ہم منصب سے ٹیلی فونک رابطہ، ریلوے پروجیکٹ پر تبادلہ خیال WhatsAppFacebookTwitter 0 13 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)وزیرخارجہ اسحق ڈار کا ازبکستان کے ہم منصب سے ٹیلی فونک رابطہ، ریلوے پروجیکٹ فریم ورک پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ اسحق ڈار کا ازبکستان کے وزیر خارجہ بختیار سعیدوف سے ٹیلفونک رابطہ ہوا فریقین نے پاکستان افغانستان ازبکستان ریلوے پروجیکٹ فریم ورک کی صورتحال پر تبالہ خیال کیا۔ترجمان دفترخارجہ کے مطابق دونوں وزرائے خارجہ نے چین میں شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او)کونسل اجلاس کے دوران سائڈ لائن ملاقات پر اتفاق کیا۔یاد رہے کہ نائب وزیراعظم اسحاق ڈارپیر کو چین پہنچیں گے، جہاں وہ ایس...
    کوئٹہ میں آج جعفر ایکسپریس اور بولان میل معطل رہے گی۔ریلوے حکام کے مطابق سکیورٹی خدشات کی بنا پر ٹرینیں منسوخ کی گئیں ہیں، آج کوئٹہ سے پشاور اور کراچی جانے والی ٹرینیں منسوخ رہیں گی۔حکام کا کہنا ہے کہ پشاور سے کوئٹہ جانے والی جعفر ایکسپریس کی سروس آج دوسرے روز بھی معطل ہے۔ریلوے حکام کے مطابق 11 جولائی سے تمام ٹرینیں معمول کے مطابق چلیں گی، مسافر ریزرویشن آفس سے فل ریفنڈ حاصل کریں۔
    پاکستان ریلوے نے سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر کوئٹہ سے روانہ ہونے والی دو اہم ٹرینیں منسوخ کر دی ہیں۔ یہ بھی پڑھیں:جعفر ایکسپریس پر جیکب آباد کے قریب بم حملہ، تمام مسافر محفوظ رہے ریلوے حکام کے مطابق آج 10 جولائی کو کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس اور کراچی جانے والی بولان میل کو ممکنہ سیکیورٹی خطرات کے باعث روانگی سے روک دیا گیا ہے۔ ریلوے حکام نے متاثرہ مسافروں سے درخواست کی ہے کہ وہ اپنے ٹکٹوں کی مکمل رقم کے ریفنڈ کے لیے قریبی ریلوے دفاتر سے رجوع کریں۔ یاد رہے کہ اس سے قبل بھی پشاور سے بدھ کے روز کوئٹہ آنے والی جعفر ایکسپریس کو سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر منسوخ کیا...
    پاکستان اور افغانستان نے علاقائی روابط کو پائیدار ترقی اور مشترکہ خوشحالی کے لیے نہایت اہم قرار دیتے ہوئے ازبکستان-افغانستان-پاکستان ریلوے منصوبے کی تذویراتی اہمیت کو تسلیم کرتے ہوئے اس کے فریم ورک معاہدے کو جلد حتمی شکل دینے پر اتفاق کرلیا ہے۔ پاکستان اور افغانستان کے درمیان ایڈیشنل سیکریٹری سطح کے پہلے مذاکرات اسلام آباد میں دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ کی سطح پر طے پانے والے فیصلوں کے تسلسل میں منعقد کیے گئے۔ پاکستانی وفد کی قیادت وزارت خارجہ کے ایڈیشنل سیکریٹری برائے افغانستان و مغربی ایشیا، سفیر سید علی اسد گیلانی نے جبکہ افغان وفد کی سربراہی افغان وزارت خارجہ کے فرسٹ پولیٹیکل ڈویژن کے ڈائریکٹر جنرل مفتی نور احمد نور نے کی۔ دفتر خارجہ کی...
    لاہور: پاکستان ریلویز اپنے تمام تر اقدامات کے باوجود ملک بھر کے لیے چلنے والی مسافر اور مال بردار ٹرینوں کو ڈی ریل ہونے اور دوران سفر ایئر کنڈشنرز خراب ہونے کے باعث مسافروں کو باحفاظت منزل مقصود پر پہنچانے میں ناکام ہے۔ ریل گاڑی پاکستان ریلویز کی ہو یا نجی شعبے کے تعاون سے چلائی جانے والی ٹرین، اسکا ڈی ریل ہونا وار تاخیر کا شکار ہونا معمول بن چکا ہے جبکہ مسافر شدید گرمی میں سفر کرنے پر مجبور ہیں۔ پاکستان ریلویز سے ملنے والے اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ دو ماہ میں دس سے زائد ریل گاڑیاں پٹڑی سے اترنے کے باعث حادثات کا شکار ہوئیں۔ خوشحال خان خٹک ٹرین کندھ کوٹ کے مقام...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور: ڈیزل کی قیمت میں حالیہ اضافے کے بعد ریلوے کےکرایوں میں ایک بار پھر اضافہ متوقع ہے۔ریلوے حکام کا کہنا ہےکہ موجودہ صورتحال میں کرایوں میں اضافہ ناگزیر ہے، تاہم کوشش ہے کہ مسافر ٹرینوں پر کم سے کم بوجھ ڈالا جائے۔ریلوے حکام کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں اضافے سے ریلوےکو شدید مالی نقصان کا سامنا ہے، اضافی بوجھ مسافر اور مال بردار ٹرینوں پر ڈالنا پڑےگا، کمیٹی جلد فیصلہ کرے گی کہ کرایوں میں کتنا اضافہ ہوگا۔ریلوے حکام کا کہنا ہےکہ 18جون کو مسافر ٹرینوں کےکرایوں میں 3 فیصد جب کہ مال بردار ٹرینوں کے کرایوں میں 4 فیصد اضافہ کیا گیا تھا۔
    وزیراعظم محمد شہباز شریف کی خصوصی ہدایت پر پاکستان ریلوے نے عوام کی خدمت کے لیے ایک بڑا فیصلہ کرلیا ہے۔ اب لگژری سیلون جو کبھی صرف وزیراعظم کے لیے مخصوص تھا، عوام کے لیے دستیاب ہوگا۔ وزیراعظم لگژری سیلون میں ہر وہ سہولت موجود ہے جس کی اب تک عوام صرف خواہش ہی کرسکتے تھے۔ 2 بیڈ رومز، اٹیچ باتھ رومز،  ایل ای ڈی ٹی وی ، فریج، اوون، گیزر، مکمل کچن، ڈائننگ ٹیبل، سپلٹ اے سی، ٹی وی لاؤنج اور ٹیلی فون ایکسچینج بھی ہوگی۔ اس فیصلے سے قبل یہ ایک ایسا سفر تھا جو عام لوگوں کو صرف خواب لگتا تھا، لیکن اب وہ حقیقت بن چکا ہے۔ واضح رہے کہ پرائم منسٹر سیلون میں 10 افراد...
    وزیر ریلوے حنیف عباسی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزارت ریلوے کی بہتری کے لیے اہم اقدامات کا اعلان کیا۔ یہ بھی پڑھیں:پاکستان ریلوے کی آمدنی میں ریکارڈ اضافہ انہوں نے کہا کہ پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ کے ساتھ مل کر ریلوے نظام میں بہتری لائی جا رہی ہے۔ وزیر ریلوے نے بتایا کہ ٹرینوں میں مسافروں کے لیے سہولیات مہیا کی گئی ہیں اور آنے والے دنوں میں ایک بڑا معاہدہ کیا جائے گا، اس معاہدے سے ریلوے میں جدت آئے گی۔ حنیف عباسی نے مزید تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ وزارت ریلوے ملک بھر میں ریلوے انفراسٹرکچر کو بہتر بنانے کے لیے کام کر رہی ہے۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو...
    لاہور: کراچی سے بھارتی ایجنسی را کے چار دہشت گردوں کی گرفتاری کے بعد سی ٹی ڈی پنجاب نے مختلف اضلاع سے را کے چھ سہولت کاروں کو گرفتار کرلیا۔ اس حوالے سے ایڈیشنل آئی جی آپریشنز پنجاب شہزادہ سلطان، ایس ایس پی آپریشنز سی ٹی ڈی پنجاب وقار عظیم نے لاہور میں پریس کانفرنس کی۔ پنجاب پولیس اور سی ٹی ڈی  کے سینئر افسران نے مشترکہ پریس کانفرنس میں میڈیا کے نمائندوں کو دشمن ملک کی سازش کی تفصیلات اور سی ٹی ڈی کی کامیابیوں سے آگاہ کیا۔ یہ پڑھیں : کراچی میں بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘ کے 4 دہشت گرد گرفتار، اہم انکشافات پولیس کے مطابق سی ٹی ڈی نے چھاپے میں ٹوبہ ٹیک سنگھ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">250625-12-15 
    وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا ہے کہ پاکستان کو جلد ریلوے کے حوالے سے خوشخبری ملے گی۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں حنیف عباسی نے کہا کہ پچھلے ہفتے وزیراعظم کو 45 منٹ کی ریلوے پر بریفنگ دی تو انہوں نے کہا کہ آپ پہلے وزیر ہیں جو پریزنٹیشن دے رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ترقی پاکستان ریلوے سے وابستہ ہے، پاکستان تھرکول، ریکوڈک اور علاقائی رابطہ چاہتا ہے۔وفاقی وزیر ریلوے نے مزید کہا کہ بھارت نے اپنی ریلوے کو اس سال 7 کھرب روپے دیے، پاکستان کو جلد ریلوے کے حوالے سے خوشخبری ملے گی۔اُن کا کہنا تھا کہ پائلٹ پروجیکٹ کے طور پر ریلوے ہوسٹس گرین لائن پر کام کر رہی ہے، پنجاب...
    سعید احمد سعید:لاہورریلوے سٹیشن اورکینٹ ریلوے سٹیشن پرصفائی کامعاملہ، پاکستان ریلوے کا ایل ڈبلیو ایم سی کے ساتھ معاہدہ ہوگیا۔ ایل ڈبلیو ایم سی 60لاکھ ماہانہ پہ ریلوے سٹیشن کو صاف ستھرا رکھے گی، ریلوے ہیڈکوارٹر میں ایم او یو پر دستخط کرنے کی تقریب ہوئی۔ سی ای اوریلوےعامرعلی بلوچ کا کہنا تھا کہ ریلوے سٹیشنزپر صفائی کانظام ہمیشہ چیلنج رہا ہے،ریلوے سٹیشنز کی صفائی کا نظام آؤٹ سورس کرنے کا فیصلہ کیا۔ یوٹیوب ویڈیوز کو اے آئی ٹولز کی تربیت کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے پہلے مرحلے میں راولپنڈی چکلالہ ریلوے سٹیشن بعد میں ملتان، خانیوال کو آؤٹ سورس کیا، اب لاہور اور کینٹ ریلوے سٹیشن کو صفائی کیلئے آؤٹ سورس کرنے جا رہے ہیں۔...
    شکارپور میں رات گئے کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس کی ایک بوگی پٹڑی سے اترگئی تھی، تاہم امدادی کارروائیوں کے بعد ٹرین کو پشاور روانہ کردیا گیا۔ ریلوے حکام کے مطابق ریسکیو آپریشن مکمل ہونے کے بعد سندھ بلوچستان ریلوے اپ اینڈ ڈاؤن ٹریک بحال کردیا گیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ ریسکیو آپریشن مکمل ہونے کے بعد جعفر ایکسپریس کو منزل کی جانب روانہ کردیا گیا۔ حکام کے مطابق رفتار کم ہونے کے باعث واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ حادثے کی وجوہات معلوم کرنے کےلیے پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر تفتیش شروع کردی۔ Post Views: 2
    —فائل فوٹو پاک ازبک وزرائے خارجہ کا او آئی سی اجلاس کے موقع پر ملاقات پر اتفاق ہوا ہے۔ دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان کے نائب وزیراعظم اور وفاقی وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی ازبک وزیر خارجہ بختیار سعیدوف سے ٹیلیفونک گفتگو ہوئی ہے۔دونوں وزرائے خارجہ کے درمیان دو طرفہ اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال ہوا۔ پاک، ازبک وزرائے خارجہ کا ازبکستان، افغانستان، پاکستان ریلوے منصوبے پر تبادلہ خیال دفتر خارجہ کے مطابق معاہدے پر دستخط کی تقریب کے طریقہ کار اور افغان قیادت سے رابطوں پر گفتگو بھی کی گئی، جبکہ ریلوے منصوبہ علاقائی رابطے اور تجارتی ترقی کے لیے سنگ میل قرار دیا گیا ہے۔ اس موقع پر او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل اجلاس کے...
    محکمہ ریلوے نے مسافر بردار ٹرینوں کے کرایوں میں 3 فیصد جبکہ مال بردار ٹرینوں کے کرایوں میں 4 فیصد اضافہ کردیا ہے۔ پاکستان ریلوے نے ایکسپریس، فریٹ ٹرینوں اور سیلونز کے کرایوں میں اضافہ کر دیا ہے۔ محکمہ ریلوے کی طرف سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق کرایوں میں اضافے کا اطلاق 20 جون 2025 سے ہوگا۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں پاکستان ریلوے ٹرین کرایوں میں اضافہ
    لاہور: ریلویز پولیس ملتان ڈویژن نے ریلوے مسافر کا گمشدہ قیمتی بیگ تلاش کرکے اصل مالک کے حوالے کر دیا۔ ترجمان ریلوے کے مطابق مسافر بلال خان فیملی کے ہمراہ ریلوے اسٹیشن چیچہ وطنی سے ٹرین 10 ڈاؤن علامہ اقبال ایکسپریس پر سوار ہوا اور اس دوران بلال خان کی والدہ اپنا قیمتی بیگ پلیٹ فارم پر ہی بھول گئیں جس میں موبائل فون، 100 امریکی ڈالرز، قیمتی گھڑی، پاور بینک اور ایئر بڈز وغیرہ شامل تھے۔ بیگ کی اطلاع فوری طور پر ریلوے اسٹیشن چیچہ وطنی پر موجود ہیڈ کانسٹیبل شفقت نوید کو دی گئی جس نے ریلوے اسٹیشن چیچہ وطنی سے خاتون مسافر کا بیگ تلاش کرکے ان کے بیٹے بلال خان کے حوالے...
    جیکب آباد کے قریب جعفر ایکسپریس ٹرین کے پٹری سے اترنے کے سنگین حادثے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ ابتدائی رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ جمعرات کی صبح جیکب آباد ریلوے اسٹیشن سے کچھ فاصلے پر پیش آیا، جس کے نتیجے میں ٹرین کے متعدد ڈبے پٹری سے اتر گئے۔ یہ بھی پڑھیں:میانوالی سے لاہور جانے والی ٹرین کو حادثہ، 20 مسافر زخمی مقامی انتظامیہ کے مطابق حادثے میں متعدد مسافر زخمی ہوئے ہیں جنہیں قریبی ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے۔ ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ چکی ہیں اور زخمیوں کو نکالنے اور علاج معالجے کی کوششیں جاری ہیں۔ فائل فوٹو ریلوے حکام کے مطابق حادثے کی وجہ ابھی تک واضح نہیں ہو سکی، تاہم تفتیش کا آغاز کر...
    بلوچستان کے ضلع بولان میں واقع مچھ اور آبِ گم کے درمیانی علاقے میں پیر کی صبح ریلوے ٹریک کے قریب ایک زور دار دھماکہ ہوا، جس کے نتیجے میں ریلوے کا ایک ملازم زخمی ہو گیا۔ پولیس کے مطابق دھماکہ اُس وقت پیش آیا جب ریلوے کی ایک ٹیم معمول کے مطابق ٹریک کی جانچ اور نگرانی پر مامور تھی۔ دھماکے سے ریلوے ٹریک کو جزوی نقصان پہنچا، تاہم ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ متاثرہ حصہ فوری مرمت کے بعد بحال کر دیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: زخمی ملازم کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹرز نے اس کی حالت کو خطرے سے باہر قرار دیا ہے۔ واقعے کے فوراً بعد پولیس اور...
    —فائل فوٹو ٹیکسلا ریلوے اسٹیشن کے قریب مارگلہ ٹنل پر جعفر ایکسپریس پٹری سے اتر گئی۔ کوٹری ریلوے کراسنگ کے قریب ٹرین پٹری سے اتر گئی کراچی اور پنجاب کے درمیان ریلوے ٹریفک جزوی معطلحیدرآباد اتوار کو جامشورو سے کوٹری ریلوے اسٹیشن... ریلوے حکام کے مطابق ڈرائیور نے ہنگامی بریک لگا کر ٹرین کو بڑے حادثے سے بچا لیا۔ ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، تمام مسافر محفوظ رہے۔ریلوے حکام نے یہ بھی بتایا ہے کہ ریسکیو آپریشن شروع کر کے پٹری کو بحال کیا جا رہا ہے۔
    لاہور: وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے پاکستان ریلوے کے افسران کو کوچز کی حالت بہتر کیے بغیر عید کی طویل چھٹیاں گزارنے پر سرزنش کرتے ہوئے کہا کہ کوچز میں اے سی یونٹس لگانے کے بجائے آپ لوگ چھٹے پر تھے۔ وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی کی زیر صدارت اجلاس ہوا جہاں مکینیکل انجینئرنگ ڈپارٹمنٹ کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔ وزیرریلوے نے کہا کہ جرمن کوچز میں لگانے کے لیے اے سی کے 12 یونٹس آئے ہوئے تھے، جنہیں کوچز میں لگانے کے بجائے آپ لوگ چھٹی پر تھے۔ افسران سے انہوں نے کہا کہ کوچز کی حالت دیکھیں، آپ نے عید کی چھٹیاں کیسے منا لیں، مسافروں کو ہر صورت بہتر سفر کروانا...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 06 جون 2025ء) وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کو بھارت کے زیر انتظام جموں و کشمیر کے جموں ڈویژن میں واقع ریاسی ضلع میں دریائے چناب پر دنیا کے سب سے اونچے اسٹیل آرچ ریل پل 'چناب ریلوے پل' کا افتتاح کیا۔ بھارت نے اسے انجینیئرنگ کا 'شاہکار' قرار دیا ہے۔ بھارت کو کشمیر سے جوڑنے والا اسٹریٹیجک ریلوے پل یہ ریل پل ادھم پور-سری نگر-بارہ مولہ ریل لنک پروجیکٹ کا کلیدی حصہ ہے۔ اور اس سے وادی کشمیر بھارت کے بقیہ حصے سے ریل کے ذریعہ جڑ گیا ہے۔ وزیر اعظم مودی نے ہندوؤں کے اہم تیرتھ استھان کٹرا میں ماتا ویشنو دیوی مندر اور سری نگر کے درمیان چلنے والی...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جون2025ء) وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے خانیوال ریلوے سٹیشن پر مسافر پل کا حصہ گرنے کے افسوسناک واقعے کا فوری نوٹس لیتے ہوئےاعلی سطحی انکوائری کمیٹی قائم کر دی ہے۔ ترجمان ریلوے کے مطابق انکوائری کمیٹی میں چیف ایگزیکٹو آفیسر ریلوے، انسپکٹر جنرل ریلوے پولیس اور ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ لاہور شامل ہیں۔(جاری ہے) کمیٹی واقعے کے تمام پہلوئوں کا تفصیلی جائزہ لے گی، ذمہ داران کا تعین کرے گی اور آئندہ ایسے حادثات سے بچائو کے لئے جامع تجاویز مرتب کرے گی۔وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے کہا ہے کہ یہ انکوائری صرف خانہ پوری نہیں ہوگی بلکہ اصل ذمہ داروں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے...
    لاہور: پاکستان ریلوے نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر مسافروں کے لیے بڑے ریلیف کا اعلان کردیا۔ ریلویز ہیڈکوارٹرز لاہور سے جاری  بیان کے مطابق پاکستان ریلوے کی جانب سے عیدالاضحیٰ کے موقع  مسافروں کو رعایت دینے کے لیے ریلیف کا اعلان کیا گیا ہے، جس کے مطابق عید کے پہلے، دوسرے اور تیسرے روز کرایوں میں 20 فی صد کمی ہوگی۔ ریلوے کی جانب سے عید کے تینوں دن کرایوں میں 20 فی صد رعایت پاکستان ریلویز کے زیر انتظام چلنے والی تمام ٹرینوں اور کلاسز پر لاگو ہوگی، تاہم یہ رعایت صرف کرنٹ بکنگ پر دستیاب ہوگی اور اس کا اطلاق عید کی اسپیشل ٹرینز پر نہیں ہوگا۔ رعایت کا فیصلہ وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر ریلوے...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جون2025ء) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ریلوے کو جدید بنیادوں پر ترقی دینے کو قومی پالیسی کا اہم جزو قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملکی معاشی اور صنعتی ترقی کے لئے ملک بھر کے ریلوے انفراسٹرکچر کی پائیدار بنیادوں پر تعمیر نو کرنے کی ضرورت ہے ، وسطی ایشیائی ممالک کے ساتھ تجارتی روابط بڑھانے کے لئے ریلوے اپنے نیٹ ورک کو وسیع کرنے کے حوالے سے حکمت عملی ترتیب دے۔ وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم نے ان خیالات کا اظہار بدھ کو اپنی زیر صدارت پاکستان ریلویز سے متعلق امور پر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جون2025ء) ریلوے حکام نے لاہور میں اپنے ذیلی ادارے شعبہ پراکس کے دفاتر کو تالے لگا کر سیل کر دیا۔ریلوے ذرائع کے مطابق پراکس آفس برٹ ہال اور جی ٹی روڈ پر واقع بکنگ آفس کو تالے لگا دیئے گئے۔ ڈویژنل انجینئر ریلوے لاہور ڈویژن نے پولیس کی بھاری نفری کے ساتھ آفس کو سیل کیا۔(جاری ہے) دفاتر کی بندش پر افسران سمیت ملازمین میں پریشانی کی لہر پیدا ہوگئی کیونکہ 2ماہ قبل پراکس کے 80ملازمین کو نوکریوں سے فارغ کر دیا گیا تھا۔ریلوے حکام نے شعبہ پراکس کو 2ماہ قبل ختم کرنے کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا تھا۔دوسری جانب پراکس حکام کا کہنا ہے کہ پراکس دفاتر سیل...
    پاکستان ریلوے نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر ٹرین کا سفر کرنے والوں کو بڑی خوشخبری سنا دی۔ وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا ہے کہ عیدالاضحیٰ کے موقع پر 5 خصوصی ٹرینیں چلائی جائیں گی، اور عید کے 3 دن کرایوں میں 20 فیصد کمی کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ 11 ماہ میں پاکستان ریلوے کی کارکردگی شاندار رہی، اور آمدن 83 ارب روپے تک پہنچ گئی ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان ریلوے ہر تہوار کے موقع پر خصوصی ٹرینیں چلانے کے ساتھ ساتھ کرایوں میں کمی کا بھی اعلان کرتا ہے۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘...
    وفاقی حکومت نے عید الاضحیٰ کے 3 دن ٹرین کرایوں میں خصوصی رعایت کا بڑا اعلان  کردیا۔ وفاقی وزیر برائے ریلوے محمد حنیف عباسی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ  عید الاضحیٰ پر 5 خصوصی ٹرینز چلائی جائیں گی۔ حنیف عباسی نے کہا کہ  میڈیا کے ساتھ کیے گئے معاہدے مکمل طور پر نبھائیں گے، پاکستان ریلوے نے 77  سالہ تاریخ میں نئی کامیابیاں حاصل کیں، گیارہ مہینوں میں پاکستان ریلوے کی کارکردگی شاندار رہی۔ ان کا کہنا تھا کہ ریلوے کی لیز شدہ جگہوں سے بھی آمدن حاصل ہو رہی ہے، وزیر اعظم کی سوچ کے مطابق رائل پام آؤٹ سورس کیا جا رہا ہے، بولی کے عمل میں شفافیت، بڈز سب کے سامنے کھولی جائیں گی۔ وزیر ریلوے نے کہا کہ...
    ریلوے پٹری ٹاپو کی جانب سے ایک شخص پیدل آیا اور اہلکار پر آتشی اسلحے سے فائرنگ کر دی۔ گولیاں لگنے سے اہلکار گر گیا اور فائرنگ کرنے والا شخص ٹاپو کی جانب فرار ہوگیا۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں مائی کلاچی روڈ پر ٹریفک پولیس اہلکار کو فائرنگ کرکے قتل کرنے کے واقعے کا مقدمہ قتل اور انسداد دہشتگردی کی دفعات کے تحت نامعلوم مسلح ملزم کے خلاف درج کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق بوٹ بیسن تھانے کے علاقے مائی کلاچی روڈ پر نامعلوم مسلح ملزمان نے فائرنگ کرکے ٹریفک پولیس اہلکار 25 سالہ زین علی رضا کو قتل کرکے فرار ہوگئے تھے۔ واقعے کا مقدمہ الزام نمبر 25/401 قتل اور انسداد دہشتگردی کی دفعات کے تحت سلطان آباد ٹریکف...
    عادیہ ناز:  محکمہ ریلوے کے ملازمین کی تنخواہیں پھر تاخیر کا شکار، ریلوے کے درجہ چہارم کے ملازمین کو رواں ماہ کی تنخواہ تاحال ادا نہیں کی گئی۔ ذرائع کے مطابق ملازمین کو ہر ماہ کی 15 تاریخ تک تنخواہ دی جانی تھی۔انتظامیہ کی جانب سے عدم توجہی کے باعث تنخواہ اب تک ادا نہیں کی جا سکی۔تنخواہوں میں تاخیر سے ملازمین شدید پریشانی کا شکار ہیں، خاص طور پر وہ افراد جو روزمرہ کے اخراجات کے لیے انحصار کرتے ہیں۔ سیاحوں کے لیے خوشخبری   صدر ریلوے پریم یونین  فیاض شہزاد کا کہنا تھا کہ ملازمین پورا مہینہ محنت کرتے ہیں،تنخواہ لیٹ کردی جاتی ہے،ریلوے افسران اپنی تنخواہیں بروقت وصول کر لیتے ہیں۔
      سعید احمد:مالی سال 2024-25 کے پہلے 10 ماہ (جولائی 2024 تا اپریل 2025) کے دوران پاکستان ریلوے کو 13 ارب 29 کروڑ روپے کی کم آمدنی کا سامنا کرنا پڑا۔ ریلوے ذرائع کے مطابق اس عرصے میں ریلوے کی مجموعی آمدن 76 ارب 53 کروڑ روپے رہی جبکہ مقررہ ہدف کے مطابق 89 ارب 83 کروڑ روپے آمدن حاصل کرنا تھی۔ اس طرح مقررہ ہدف کے مقابلے میں ادارے کی آمدن میں واضح کمی دیکھنے میں آئی۔  خصوصی بچوں کےسکولوں کے اوقات کار میں کمی  آمدنی میں کمی کی سب سے بڑی وجوہات میں ٹرینوں کی بروقت آمد و رفت (پنکچویلٹی) میں مسلسل خرابی, انتظامی اور آپریشنل مسائل,شعبہ وار آمدنی میں کمی شامل ہیں۔مسافر ٹرینوں کے ٹکٹوں...
    فوٹو اسکرین گریپ جیو نیوز فیصل آباد کے قریب شالیمار ایکسپریس ٹرین ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرانے کے نتیجہ میں متعدد بوگیاں پٹری سے اتر گئیں۔ حادثہ میں ٹرین ڈرائیور سمیت 10 سے زائد افراد زخمی ہو گئے۔ریلوے حکام کے مطابق کراچی سے لاہور جانے والی شالیمار ایکسپریس چک جھمرہ کے قریب ریلوے پھاٹک پر اینٹوں سے لدی ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گئی۔ جس کے نتیجہ میں 12 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں اور ڈرائیور سمیت 10 سے زائد مسافر زخمی ہو گئے۔پولیس کے مطابق فیول ختم ہونے پر ٹریکٹر ٹرالی کا ڈرائیور اسے چھوڑ کر فرار ہو گیا۔ حادثہ کے بعد ریلوے ٹریک بلاک ہونے سے ریلوے ٹریفک معطل ہوگئی اور ٹرینوں کے روٹس تبدیل کر دیے گئے۔ ریلوے...
    فیصل آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )فیصل آباد کے قریب ساہیانوالہ میں شالیمار ایکسپریس اینٹوں سے بھری ٹرالی سے ٹکرا گئی۔ ریلوے حکام کے مطابق یہ حادثہ گاؤں چھوٹی گھرتل کے قریب کچے پھاٹک پرپیش آیا جہاں ٹرین ریلوے ٹریک پر پھنسی ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گئی۔عینی شاہدین نے بتایا کہ ٹرین کے قریب آنے پر ڈرائیور ٹرالی کو الگ کرکے ٹریکٹر لے کر بھاگ گیا۔ ریلوے حکام کے مطابق حادثے کے بعد ٹرین ریلوے لائن سے اتر کر دور گرگئی اور حادثے کے نتیجے میں شالیمار ایکسپریس کے انجن سمیت 10 بوگیاں پٹری سے اترگئیں جب کہ  حادثے میں 10 افراد معمولی زخمی ہوئے جنہیں فوری طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ فیلڈ مارشل...
    لاہور: وزیر ریلوے حنیف عباسی نے عید کے موقع پر 5 اسپیشل ٹرینیں چلانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ پاکستان ریلویز ہیڈکوارٹرز لاہور سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر وزیر یلوے حنیف عباسی نے عید کے موقع پر 5 اسپیشل ٹرینیں چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اعلامیے میں کہا گیا کہ پہلی عید اسپیشل ٹرین کراچی سے لاہور 2 جون کو دوپہر 1 بجے روانہ ہوگی، دوسری عید اسپیشل ٹرین 3 جون کو صبح 10 بجےکوئٹہ سے پشاور، تیسری ٹرین لاہور سے کراچی کے لیے 3 جون کو شام 5 بجے چلائی جائے گی۔ پاکستان ریلویز نے کہا کہ کراچی سے راولپنڈی چوتھی عید اسپیشل ٹرین 3 جون کو رات 8 بجے روانہ ہوگی...
    پاکستان ریلویز نے دارالحکومت اسلام آباد کے 2 ریلوے اسٹیشنز کو عوام دوست اور جدید بنانے کا فیصلہ کرتے ہوئے یہاں نجی ملکیت میں جدید طرز کے ریسٹورنٹس قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ریلوے پروجیکٹ ایم ایل 1کی نظر ثانی شدہ لاگت کی منظوری گولڑہ اور مارگلہ ریلوے اسٹیشن کی تجدید کے حوالے سے اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے ریلوے حنیف عباسی کا کہنا تھا کہ ہمارا مقصد عوام کو بہتر ماحول فراہم کرنا ہے، اسلام آباد کے تاریخی گولڑہ اور جدید مارگلہ اسٹیشنز پر جدید طرز کے ریسٹورنٹ بنائے جائیں گے۔ وزیر ریلوے کے مطابق ریسٹورنٹس کی مینیجمنٹ کے لیے آؤٹ سورسنگ کی جائے گی، تاکہ عوام جب چاہیں وہاں آکر...
     سٹی 42 : سوہاوہ اور جہلم ریلوے اسٹیشن پر عوام ایکسپریس اور رحمان بابا ایکسپریس کے نئے اسٹاپس کا افتتاح کردیا گیا ۔ وزیرمملکت بلال اظہر کیانی نے سوہاوہ اور جہلم ریلوے اسٹیشن پر عوام ایکسپریس اور رحمان بابا ایکسپریس کے نئے اسٹاپس کا افتتاح کیا۔  بلال اظہر کیانی نے سوہاوہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 17 سال بعد سوہاوہ اسٹیشن پر کسی ٹرین کا اسٹاپ قائم ہوا، سوہاوہ اور جہلم اسٹیشن پہنچنے پر عوام نے وزیر مملکت بلال اظہر کیانی کا بھرپور خیر مقدم کیا۔ انہوں نے کہا کہ سوہاوہ، جہلم اور دیگر مضافاتی شہروں کے اسٹیشنز  پر سہولیات مہیا کرنے کے لیے ہر ممکن اقدام کریں گے۔ امریکی خاتون اول کا کانسی کا مجسمہ...
    سعید احمد:وزیر ریلوے کی ہدایت پر ہیڈکوارٹر کا سیلونز کو عام مسافروں کے لیے دستیاب کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان ریلویز نے تمام لگژری سیلونز مسافروں کی بکنگ کے کرایوں کا اعلان کر دیا،وزیراعظم سیلون میں کراچی تا لاہور یکطرفہ کرایہ 6 لاکھ روپے ، اسلام آباد سے لاہور ڈیڑھ لاکھ ہوگا۔ دیگر سلونز میں کراچی تا لاہور چار لاکھ جبکہ اسلام آباد سے لاہور ایک لاکھ روپے کرایہ ہوگا۔  اسٹیٹ بینک نے شرح سود میں ایک فیصد کمی کردی
    سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب—فائل فوٹو پنجاب میں سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ بلٹ ٹرین کا آغاز کر کے نواز شریف اور مریم نواز اپنے ایک اور وعدے کو پورا کریں گے۔مریم اورنگزیب اور وزیر ریلوے کی زیر صدارت اجلاس میں لاہور سے راولپنڈی تک تیز ترین ٹرین چلانے کے منصوبے پر غور کیا گیا۔منصوبے کی فیزیبلٹی اور ٹائم لائن کی تیاری کے لئے ورکنگ گروپ بنا دیا گیا، جس میں وزیرِ ٹرانسپورٹ بلال اکبر، شاہد تارڑ، چیئرمین اور سی ای او ریلوے شامل ہیں۔ ’ایئر پنجاب‘ پراجیکٹ اور بلٹ ٹرین چلانے کی منظوریوزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے”ایئر پنجاب“ پراجیکٹ کی منظوری دے دی۔ اجلاس میں نئے ریل روٹس، ریل نیٹ ورک اور پٹری...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اپریل2025ء) پبلک اکائونٹس کمیٹی کا اجلاس منگل کو پی اے سی کے چیئرمین جنید اکبر خان کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہائوس میں ہوا ۔ اجلاس میں کمیٹی کے ارکان سمیت متعلقہ سرکاری اداروں کے اعلی افسران نے شرکت کی ۔ اجلاس میں پاکستان ریلوے کے آڈٹ اعتراضات کے جائزہ کے دوران سیکرٹری ریلوے نے کہا کہ ریلوے کی پنشن کا بجٹ ابھی بھی کافی نہیں ہے، لوگوں کو دو سال سے پنشن کے فوائد نہیں ملے۔ ابھی 64 ارب کی رقم مختص کی گئی ہے، 13 ارب سے زائد کی لائبلٹی پڑی ہے۔ریلوے کا آپریٹنگ منافع ایک ارب کے قریب ہے۔ایم ایل ون سٹرٹیجک پراجیکٹ ہے۔ایم ایل فور کے...
    بلوچستان کے علاقے ہرنائی سبی ریلوے سیکشن کی بحالی کے بعد 9 ماہ بعد پہلی ٹرائل ٹرین پہنچ گئی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ہرنائی سبی ریلوے سیکشن پر نو ماہ بعد ٹرائل ٹرین سبی سے ہرنائی پہنچی جس کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ ٹرائل ٹرین صبح سبی سے چلی اور پانچ بجے ہرنائی ریلوے اسٹیشن پہنچی۔ 9 ماہ کے بعد ریلوے ٹرائل ٹرین ہرنائی اسٹیشن پہنچنے پر ایف سی 81 ونگ کے کرنل ارباب خان اور ایس پی ہرنائی عبدالحیفظ جھاکرانی نے استقبال کیا۔ ہرنائی سبی ریلوے سیکشن پر ٹرائل پہنچنے کے بعد عوام کی بڑی تعداد ریلوے اسٹیشن پر جمع تھی۔  ہرنائی سبی ریلوے سیکشن گزشتہ سال 13 جولائی کو شدید بارشوں اور سیلاب کی وجہ پٹڑی کو شدید نقصان پہنچا تھا جس...
    سعیداحمد سعید: ریلوےانتظامیہ کےمسافروں کیلئےسہولیات میں بہتری کےدعوےکھوکھلےنکلے،شہریوں کی بڑی تعدادکاریلوےکےسفرپرعدم اطمینان کااظہار۔ ریلوے انتظامیہ کے ریلوے میں بہتری کے دعوے صرف باتوں تک ہی محدود، ٹرینوں میں سہولیات کا فقدان، گھنٹوں تاخیر، حادثات اور دیگر وجوہات حل نہ ہوسکیں۔ مسافروں نے ریلوے انتظامیہ پہ عدم اطمینان کا اظہار کیا، ٹرین ٹکٹوں کی ری فنڈنگ کی شرح میں اضافہ ہونے لگا، جولائی 2024 سے مارچ 2025 تک نو ماہ میں ٹکٹوں کی ری فنڈنگ میں اضافہ ہوا۔ اسحاق ڈار کی افغان حکام سے اہم ملاقاتیں، مشترکہ امن و ترقی کا عہد نو ماہ میں مسافروں کی جانب سے 1ارب 7کروڑ 21لاکھ 57ہزار روپے کی ری فنڈنگ کروائی گئی، مسافروں کی جانب سے ٹکٹوں کی ری فنڈنگ سے ریلوے...
    سعید احمد:ریلوےہیڈکوارٹرکاٹرینوں کےبعدریلوےہسپتالوں کوپرائیویٹ کرنےکا فیصلہ کر لیا۔تفصیلات کے مطابق ریلوےکے7ہسپتالوں کوپبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے زیر اہتمام چلایا جائے گا،وزیرریلوےحنیف عباسی کی جانب سےاعلی ٰسطح کا اجلاس میں فیصلہ کیا گیا،ہسپتالوں کو آؤٹ سورسنگ کے حوالے سے باقاعدہ ٹینڈر جاری کر دیا۔ لاہور کیرن ہسپتال اور لاہور مغلپورہ ہسپتال کوپبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کےتحت چلایاجائیگا،ملتان ہسپتال، کراچی ہسپتال، سکھر ہسپتال، کوئٹہ ہسپتال کوپرائیویٹ پارٹنرشپ کےتحت چلایاجائیگا۔ حکومت کا مقصد پائیدار سرمایہ کاری پر مبنی، برآمدات کو فروغ دینے والی اقتصادی ترقی کو یقینی بنانا ہے؛ وزیر خزانہ  پشاور ہسپتال کو پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت چلایا جائے گا،نجی شعبے کے ساتھ مل کر ہسپتالوں کی ماڈرنلائزیشن، اپ گریڈیشن کی جائے گی، خواہشمندا فراد 27اپریل تک درخواستیں جمع کروا سکتے...
    ریلوے انتظامیہ نے مختلف ٹرینوں کے اوقات کار میں تبدیلی کردی ۔ ریلوے انتظامیہ کے مطابق کراچی سے لاہور جانے والی شاہ حسین ایکسپریس کے اوقات کار میں تبدیلی کردی۔ 15 اپریل سے کراچی سے لاہور شاہ حسین ایکسپریس رات 9 بجے کینٹ اسٹیشن روانہ ہوگی، شاہ حسین ایکسپریس اگلے روز سہ پہر 3بجکر 35منٹ پر لاہور ریلوے اسٹیشن پہنچے گی۔ اس کے علاوہ لاہور سے چلنے والی شاہ حسین ایکسپریس رات9بجے لاہور ریلوے اسٹیشن سے روانہ ہوگی۔ شاہ حسین ایکسپریس کے اوقات میں تبدیلی پر عمل 15 اپریل سے ہوگا ۔ پاکستان ریلوے نے بولان میل اورمہران ایکسپریس کے اوقات کار میں تبدیلی کا اعلان کر دیا۔ بولان اور مہران ایکسپریس کے نئے شیڈول کا اطلاق 27...
    وفاقی وزیرِ ریلوے حنیف عباسی—فائل فوٹو وفاقی وزیرِ ریلوے حنیف عباسی نے کہا ہے کہ گواردر پورٹ پاکستان کا ہے، کسی کے باپ دادا کا نہیں ہے۔ وزیرِ ریلوے حنیف عباسی نے مغل پورہ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ریلوے میں اوور ٹائم کا نظام بحال کر دیا ہے، ہر ماہ کی 5 تاریخ کو مزدوروں کو تنخواہ ادا کر دی جائے گی۔ وفاقی وزیرِ ریلوے کا دہشتگردی کا نشانہ بنی جعفر ایکسپریس کا معائنہ وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کوئٹہ ریلوے اسٹیشن کا دورہ کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ مسائل حل کرنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے۔ وفاقی وزیرِ ریلوے نے یہ بھی بتایا ہے کہ مغل پورہ ریلویز ورکشاپ...
    پاکستان اسٹیل ملز کے بر طرف ملازمین نے بن قاسم ریلوے ٹریک پر دھرنا دیا ہوا ہے جس کی وجہ سے کراچی سے اندرون ملک جانے اور آنے والی ٹرین سروس معطل ہو گئی ہے۔ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ احتجاج کے باعث کراچی سے  اندرون ملک جانے اور آنیوالی ٹرین سروس معطل ہوگئی، دوپہر 12:30 سے اسٹیل مل ملازمین نے ٹریک بند کیا ہوا ہے۔ڈی ایس ریلویز کراچی ناصر خلیلی نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ احتجاج کے باعث ٹرین کا آپریشن معطل ہے، ڈاؤن ٹریک پر ملت، گرین لائن، کراچی ایکسپریس اور شاہ حسین ٹرین رکی ہوئی ہیں، اپ ٹریک پر رحمان بابا، علامہ اقبال ایکسپریس، قراقرم ایکسپریس رکی ہوئی ہیں۔ناصر خلیلی نے کہا...
    پاکستان اسٹیل ملز کے بر طرف ملازمین نے بن قاسم ریلوے ٹریک پر دھرنا دیا ہوا ہے جس کی وجہ سے کراچی سے اندرون ملک جانے اور آنے والی ٹرین سروس معطل ہو گئی ہے۔ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ احتجاج کے باعث کراچی سے  اندرون ملک جانے اور آنیوالی ٹرین سروس معطل ہوگئی، دوپہر 12:30 سے اسٹیل مل ملازمین نے ٹریک بند کیا ہوا ہے۔ڈی ایس ریلویز کراچی ناصر خلیلی نے  گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ احتجاج کے باعث ٹرین کا آپریشن معطل ہے، ڈاؤن ٹریک پر ملت، گرین لائن، کراچی ایکسپریس اور شاہ حسین ٹرین رکی ہوئی ہیں، اپ ٹریک پر رحمان بابا، علامہ اقبال ایکسپریس، قراقرم ایکسپریس رکی ہوئی ہیں۔ناصر خلیلی نے کہا کہ مظاہرین ہم سے...
    ریلوے کا پنجاب اور سندھ میں تجاوزات کے خاتمے کیلئے آپریشن کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 7 April, 2025 سب نیوز لاہور (آئی پی ایس )محکمہ ریلوے نے پنجاب اور سندھ میں ریلوے اراضی پر تجاوزات کے خاتمے کے لیے آپریشن شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے، وزیر ریلوے حنیف عباسی نے3 ماہ میں ٹرینوں کی باقاعدگی 90 سے 95 فیصد تک لانے کا ٹاسک دیتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر سمیت کسی شخص کیلئے ٹرین لیٹ نہیں ہوگی۔ وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی کی زیرِ صدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں ریلوے انفرااسٹرکچر پر تفصیلی بریفنگ دی گئی اور ڈویژنز کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔وزیر ریلوے نے افسران کو ہدایت کی کہ ایم ایل ون پر سفری...
    بیجنگ :چین میں  “چھینگ مینگ” کی تعطیلات کا آخری دن ہے۔”چھینگ مینگ” ہر سال  چینی لوگوں کے لئے سوگ منانے اور مرحومین کی قبروں کی صفائی کا وقت  ہوتاہے۔ چائنا  نیشنل ریلوے گروپ کے اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ ملک بھر میں ریلوے نیٹ ورک پر 20 ملین مسافر  ٹرپس کی توقع ہے ، اورمزید  1 ہزار 214 مسافر ٹرینوں کو شامل کرنے کا بندوبست کیا گیا ہے۔ بیجنگ وقت کے مطابق  صبح 9 بجے تک ، قومی ریلوے نیٹ ورک پر “چھینگ مینگ” تعطیلات کے لئے کل 74.32 ملین ٹکٹیں فروخت  ہو چکی ہیں۔ ٹکٹوں کی پری سیل کے مطابق 6 اپریل کو ملک بھر میں  مقبول  شہروں میں بیجنگ ، گوانگ چو ، چھنگ...
    ویب ڈیسک:  صوبہ سندھ کے شہر کوٹری کے ریلوے سٹیشن کے قریب علامہ اقبال ایکسپریس حادثے کا شکار ہوگئی۔  تفصیلات کے مطابق لاہور سے کراچی آنے والی علامہ اقبال ایکسپریس کو کوٹری سٹیشن کے قریب حادثہ پیش آیا، ٹرین کی آخری بوگی کمپلین ٹوٹنے سے ٹریک سے اتر گئی، تاہم حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔  پولیس اور ریلوے حکام کے مطابق علامہ اقبال ایکسپریس کی بوگی پٹڑی سے اترنے کے بعد ڈاؤن ٹریک متاثر ہوگیا، ٹرینوں کو حیدرآباد سٹیشن پر روک لیا گیا ہے۔ افغانیوں کا انخلا، لاہور میں افغانی باشندوں کی تعداد کتنی؟  ریلوے انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مرمتی کام جاری ہے، کام مکمل ہونے پر ٹرینوں کی آمدورفت بحال ہوجائے گی۔  
    (ویب ڈیسک)کوئٹہ سے عید سپیشل ٹرین پشاور کے لیے روانہ ہو گئی۔  ریلوے حکام کے مطابق 9 بوگیوں پر مشتمل اس عیدسپیشل ٹرین میں 300 مسافر سوار ہیں۔  عیدسپیشل ٹرین کی حفاظت کے لیے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں،ریلوے حکام کے مطابق کوئٹہ سے روانہ ہونے والی عید سپیشل ٹرین کل شام پشاور پہنچے گی۔ ریلوے حکام کاکہناہے کہ کوئٹہ سے کراچی کے لیے بولان میل 31 مارچ سے روزانہ چلائی جائے گی۔ فیس بک میں بڑی تبدیلی کا اعلان
    ویب ڈیسک : ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ سبی ریلوے اسٹیشن سے 16 روز بعد جعفر ایکسپریس پشاور کےلیے روانہ ہوگئی۔   ریلوے حکام کے مطابق جعفر ایکسپرس 11 مارچ کو کچھی میں دہشتگرد حملے کے بعد سے معطل تھی۔وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے گزشتہ روز سبی سے جعفر ایکسپریس کی بحالی کا اعلان کیا تھا۔  کوئٹہ سے جعفر ایکسپریس کل سے بحال ہوگی۔
    بلوچستان میں کچھی کےعلاقے مشکاف میں جعفر ایکسپریس ٹرین پر دہشتگردحملے کی تحقیقات جاری ہیں، پولیس کے محکمہ انسداد دہشت گردی کا کہنا ہے کہ دیگراداروں کیساتھ مل کرتحقیقات جاری ہیں، ملزمان تک جلدپہنچ جائیں گے۔ سی ٹی ڈی حکام کے مطابق ہلاک حملہ آوروں کے زیراستعمال اسلحہ وکمیونکیشن آلات قبضےمیں لےکرفورینزک کروایاجارہا ہے جبکہ حملہ آوروں کی شناخت کےلیے فنگرپرنٹس نادرا کو بجھوائےگئے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: جعفر ایکسپریس حملہ، ٹرین ڈرائیور نے حملے کے وقت کیا دیکھا، آنکھوں دیکھا حال بتا دیا ہلاک افراد کےجسمانی اعضا فورینزک سائنس ایجنسی کوبھی بجھوادیےگئےہیں، مشکاف کے حکام کے مطابق جعفر ایکسپریس پرحملے میں 26 مسافر جاں بحق جبکہ 40 مسافر زخمی ہوئےتھے، قانون نافذ کرنےوالےاداروں کی جوابی کارروائی میں 33 حملہ آور...
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک)وزیر برائے ریلوے حنیف عباسی نے وزیر اعظم پاکستان میاں شہباز شریف کی ہدایات پر عید الفطر 2025 کے موقع پر ایک خصوصی اقدام کا اعلان کیا ہے۔ وزیر ریلوے کے مطابق، یکم، دوم اور سوم عید الفطر 2025 کو پاکستان کی تمام میل ایکسپریس، مسافر اور انٹر سٹی ٹرینوں میں تمام کلاسز کے کرایوں میں 20 فیصد کمی کی جائے گی۔ اس رعایت کا مقصد عید کے خوشیوں کے موقع پر عوام کو ریلیف فراہم کرنا ہے، تاکہ وہ اپنے عزیز و اقارب کے ساتھ عید کی خوشیوں میں بھرپور حصہ لے سکیں۔ وزیر حنیف عباسی نے اس بات پر زور دیا کہ یہ اقدام ملک بھر کے ریلوے مسافروں کے لیے خوشی کا باعث بنے...
    سٹی 42 : مسافروں کیلئے اچھی خبر ہے کہ ریلوے ہیڈکوارٹر کی جانب سے عید کے تینوں روز ٹکٹوں پر رعایت کا فیصلہ کیا گیا ہے۔  ریلوے انتظامیہ کے مطابق تمام میل ایکسپریس ، پسنجر اورانٹرسٹی ٹرینوں کی ٹکٹوں پر 20فیصد رعایت ہوگی، رعایت ریزرویشن کاونٹرز سے کرنٹ بکنگ پر ہوگی۔ مسافر عید کے پہلے، دوسرے اور تیسرے روز کرنٹ بکنگ پر رعایت حاصل کریں گے۔ رعایت ریلویز کے زیر اہتمام چلنے والی ٹرینوں پر ہو گی۔  ’زندگی‘ نے تاجروں کی سہولت کےلیے QR ساؤنڈ باکس متعارف کروا دیا ریلوے انتظامیہ نے بتایا ہے  کہ رعایت کا اطلاق عید سپیشل ٹرینوں پر نہیں ہو گا۔  
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک)وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے کہا کہ جعفر ایکسپریس حملے کے بعد ٹریک کی بحالی مکمل ،آج(منگل ) سے پاکستان ریلوے کا آپریشن شروع کر دیا جائے گا ۔ بلوچستان میں ٹرین کی ڈرون کے ذریعے نگرانی کی جائے گی ، ملک بھر کے ریلوے سٹیشنز اور حساس مقامات پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ غیر ملکی امداد پر پھلنے والی پی ٹی آئی بھارتی پروپیگنڈے کو سوشل میڈیا کے ذریعے آگے بڑھاتے ہوئے نظر آئی ، ریلوے ملازمین کی پنشن میں کچھ مشکلات ہیں وہ جلد دور کر لیں گے ۔ پیر کو پارلیمنٹ ہائونس کے بعد میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے پوری...
    جعفر ایکسپریس پر ہونیوالے حملے کے بعد سے تاحال کوئٹہ سے دیگر صوبوں کے لئے ٹرین سروس بدستور معطل ہے۔ریلوے حکام کے مطابق حملے کی زد میں آنے والی جعفر ایکسپریس کی تاحال 4 بوگیاں جائے وقوعہ پر کھڑی ہیں جبکہ دھماکے سے تباہ ہونے والے ریلوے پٹڑی  کی مرمت کا کام جاری ہے، سکیورٹی کلیئرنس کے بعد چند روز میں ریلوے سروس بحال کی جائے گی۔ریلوے حکام نے کہا کہ ٹرین کی ٹریک پر موجود زیادہ تر بوگیوں کو مچھ پہنچا دیا گیا  ، دہشت گردی کا نشانہ بنے والی جعفر ایکسپریس کے انجن کو سبی پہنچا دیا گیا  ۔
    مشیر اطلاعات خیبر پخونخوا بیرسٹر سیف نے وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی کے ایم ایل ون پر بیان کو ”خدا حافظ چین“ کا سرکاری اعلان قرار دے دیا، کہا شہباز شریف کی ہدایت پر وفاقی وزیر ریلوے نے چین کو لال جھنڈی دکھا دی ہے۔ مشیر اطلاعات بیرسٹرسیف نے کہا کہ حنیف عباسی نے ایم ایل ون خود بنانے کا بیان دے کر چین کو کیا پیغام دیا ہے؟ شہباز شریف کی ہدایت پر وفاقی وزیر ریلوے نے چین کو لال جھنڈی دکھا دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی وزیر کا بیان چین کی طرف سے 2 ارب ڈالر قرض کی مدت میں ایک سال کی توسیع کے باوجود دیا ہے، لگتا ہے کہ وزیر موصوف نے ایفی ڈرین...
    مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر محمد علی سیف نے وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی کے ایم ایل ون پر بیان کو ’خدا حافظ چین‘ کا سرکاری اعلان قرار دے دیا۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ شہباز شریف کی ہدایت پر وفاقی وزیر ریلوے نے چین کو لال جھنڈی دکھا دی ہے، حنیف عباسی نے ایم ایل ون خود بنانے کا بیان دے کر چین کو کیا پیغام دیا ہے؟ یہ بھی پڑھیے: ریلوے کے شعبے میں بھارت کا مقابلہ کرنے کی کوشش کریں گے، حنیف عباسی ان کا کہنا تھا کہ یہ بیان چین کی طرف سے 2 ارب ڈالر قرض کی مدت میں ایک سال کی توسیع کے باوجود دیا ہے، اسحاق ڈار کے منفی بیان...
    پاکستان ریلوے کے مطابق جعفر ایکسپریس پر حملے کے بعد معطل ہونے والی بلوچستان سے آنے اور جانے والی ٹرینیں کل تک بحال ہونے کا امکان ہے۔ سیکیورٹی ایجنسیوں نے کلیئرنس دی تو ٹرین آپریشن دوبارہ شروع کیا جائے گا۔ چمن کے لیے پیسنجر ٹرین 4 روز معطل رہنے کے بعد آج روانہ ہوگی۔ پاکستان ریلویز کے انجینئرز اور تکینکی اسٹاف نے ٹریک کی مرمت اور بحالی کا کام شروع کر دیا ہے جبکہ حملے میں تباہ ہونے والی مسافر کوچز اور انجنوں کو مرمت کے کام کے لیے لاہور بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ مزید پڑھیں: عمران خان جیل سے بیانات دیتے ہیں لیکن جعفر ایکسپریس پر مذمت نہیں کی، خواجہ آصف دہشتگردوں نے جعفر ایکسپریس کو روکنے کے...
    سٹی42:  وفاقی حکومت نے جعفر ایکسپریس  ٹرین کو ہائی جیک کر کے مسافروں کو قتل یرغمال بنانے اور قتل و غارت کرنے والے دہشتگردوں کے ظلم کی کسی حد تک تلافی کرنے کے لئے تمام شہیدوں کے لواحقین کو 52 لاکھ روپے فی کس کمپنسیشن دینے کا اعلان کیا ہے۔ وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہاہے  کہ جعفر ایکسپریس واقعہ میں شہید ہونے والے دو ریلوے ملازمین کے اہلخانہ کو 52 لاکھ روپے فی کس امداد دی گئی ہے۔ اسلاموفوبیا عالمی امن، بین المذاہب ہم آہنگی کیلئے ایک خطرہ ہے: مریم نواز  حنیف عباسی نے اعلان کیا کہ ریلوے پولیس ملازمین کے سکیلز کو پنجاب پولیس کے برابر کر دیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے ریلوے ہیڈکوارٹرز میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ جعفر ایکسپریس واقعہ میں شہید ہونے والے دو ریلوے ملازمین کے اہلخانہ کو 52 لاکھ روپے فی کس امداد دی گئی ہے۔ حنیف عباسی نے اعلان کیا کہ ریلوے پولیس ملازمین کے اسکیلز کو پنجاب پولیس کے برابر کر دیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک ایٹمی قوت ہے، جس کی وجہ سے عالمی طاقتوں کو یہ کھٹکتا ہے۔ دہشت گردی کے واقعات کے حوالے سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے دعویٰ کیا کہ دہشت گردی کی کارروائیاں ہمسایہ ممالک سے ہو رہی ہیں، مگر دہشت گردوں کے سہولت کار ہم خود ہیں۔ الحمد للّٰہ۔۔۔ ملک...
    اسلام آباد:وفاقی وزیرریلوے حنیف عباسی نے سانحہ جعفر ایکسپریس میں شہدا کے لواحقین کو 52 لاکھ روپے اور بچوں کو ریلوے میں نوکری دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گرد پاکستان میں چھپے ہوں یا افغانستان بھاگ جائیں، انہیں نہیں چھوڑا جائے گا۔ وزارت ریلوے کا قلمدان سنبھالنے کے بعد ریلوے ہیڈکوارٹرز میں پہلی بار پریس کانفرنس کرتے ہوئے حنیف عباسی نے کہا کہ جعفر ایکسپریس پر حملے سے بھارتی دشمنی کھل کر سامنے آگئی ہے، جس میں افغانستان بھی ملوث ہے۔ انہوں نے کہا کہ قومی قیادت اب کسی دہشت گرد کو نہیں چھوڑے گی، سانحہ جعفر ایکسپریس سے ایک طرف قوم افسردہ ہے تو دوسری طرف ایک مخصوص سیاسی جماعت نے وہی بات کی...
    لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 مارچ 2025ء ) وفاقی حکومت کی جانب سے بلوچستان کے علاقہ بولان میں جعفر ایکسپریس پر ہونے والے حملے کے شہدا کے ورثاء کو 52 لاکھ فی کس اور ان کے بچوں کو نوکریاں دینے کا اعلان کردیا گیا۔ لاہور میں ریلوے ہیڈ کوارٹرز میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیرریلوے حنیف عباسی نے سانحہ جعفر ایکسپریس میں شہدا کے لواحقین کو 52 لاکھ روپےاور بچوں کوریلوے میں نوکری دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گرد پاکستان میں چھپے ہوں یا افغانستان بھاگ جائیں، انہیں نہیں چھوڑا جائے گا، جعفر ایکسپریس پر حملے سے بھارتی دشمنی کھل کر سامنے آ گئی ہے، جس میں افغانستان بھی ملوث ہے۔ ان کا کہنا...
    وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی کہتے ہیں کہ وہ ریلوے کا سسٹم ٹھیک کرنے آئے ہیں کیونکہ ریلوے کا سارا نظام ہی خراب ہے۔ ریلوے کے شعبے میں بھارت کا مقابلہ کرنے کی کوشش کریں گے  نجی ٹیلی ویژن چینل سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا کہ انہیں وزارت دینے کا فیصلہ خالصتاً وزیراعظم  کا ہے۔ وہ ریلوے کی وزارت کو ایک چیلنج سمجھتے ہیں، وہ ریلوے کا سسٹم ٹھیک کرنے آئے ہیں کیونکہ ریلوے کا سارا نظام ہی خراب ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ اپنے سیاسی حریف(شیخ رشید) کی طرح چلتی ٹرینوں کے نام نہیں بدلیں گے۔ ’میں آن گراؤنڈ کام کرنے والا پریکٹیکل قسم کا آدمی ہوں۔‘ انہوں نے کہا کہ ایم ایل...
    سکیورٹی ذرائع کے مطابق بازیاب ہونے والوں میں 58 مرد، 31 عورتیں اور 15 بچے شامل ہیں، تمام مسافر مچھ ریلوے سٹیشن پہنچ گئے جبکہ مچھ ریلوے سٹیشن پر سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے، آپریشن میں سکیورٹی فورسز نے 16 دہشت گرد ہلاک کردیے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے علاقے کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس پر دہشت گردوں نے حملہ کرکے مسافروں کو یرغمال بنالیا جس کے بعد سکیورٹی فورسز نےکلیئرنس آپریشن کرکے 104 یرغمال مسافروں کو بازیاب کروالیا۔ ٹرین میں سوار مسافروں کی فہرست منظر عام پر آ گئی ہے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق بازیاب ہونے والوں میں 58 مرد، 31 عورتیں اور 15 بچے شامل ہیں، تمام مسافر مچھ ریلوے سٹیشن پہنچ گئے جبکہ مچھ ریلوے...
    ایرانی سفارتخانے کے ترجمان کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں بچوں، خواتین اور بزرگوں سمیت معصوم شہریوں کو یرغمال بنایا گیا، شہریوں کے خلاف پرتشدد اقدامات اور اہم مواصلاتی نظام کو متاثر کرنا انسانیت کے خلاف بزدلانہ جرم ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ایران کی جانب سے بلوچستان میں کوئٹہ سے پشاور جانے والی ٹرین (جعفر ایکسپریس) پر نامعلوم دہشت گردوں کی جانب سے حملے کی شدید مذمت کی گئی ہے۔ ایرانی سفارتخانے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ تہران مسافروں کے خلاف دہشت گرد کارروائی کی سختی سے مذمت کرتا ہے، شہریوں کے خلاف پر تشدد اقدامات بزدلانہ جرم ہیں۔ ایرانی سفارتخانے کے ترجمان کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں بچوں، خواتین اور بزرگوں سمیت معصوم شہریوں کو یرغمال بنایا گیا،...
    سٹی42:  جعفر ایکسپریس میں دہشتگردوں کے حملے کے بعد پھنسے ہوئے مسافروں کے لواحقین کوئٹہ ریلوے سٹیشن پر اپنے پیاروں کی بحفاظت واپسی کا انتظار کر رہے ہیں۔ سکیورٹی فورسز نے ٹرین میں یرغمالی بنائے گئے بہت سے افراد کو بحفاظت بازیاب کر لیا ہے اور ان کو کوأٹہ واپس بھیجا جا رہا ہے۔  بلوچستان مین درہ بولان کے قریب ڈھاڈر کے علاقہ میں کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس پر غدار دہشت گردوں  کے حملے کے بعد 400 سے زیادہ افراد کو یرغمال بنایا گیا اور اس وقت کوئٹہ ریلوے سٹیشن پر ان کے اہلخانہ کی بڑی تعداد موجود ہے۔یرغمال ہونے کے بعد رہائی پانے والے ایک شخص غلام مرتضیٰ کے بیٹے عادل نے میڈیا کے نمائندوں کو ...
    سعید احمد :وزیر ریلوے کا قلمدان سنبھالتے ہی افسروں کے لیے نیا حکمنامہ جاری کردیاریلوےہیڈکوارٹر میں افسروں  کی ہفتہ کےروز کی چھٹی بند کردی گئی ،ریلوےہیڈکوارٹرکے افسر اب ہفتے کو بھی دفتر آئیں گے،وزارت ریلوے نے ہفتے میں 6 دن کام کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا، وفاقی وزیر ریلوے کی تعیناتی کے ساتھ ہی ریلوے افسروں کی عیاشیاں ختم ہوگئیں ، ریلوے افسروں کی ہفتے کی چھٹی منسوخ کردی گئی  وزارت ریلوے نے ہفتے میں 6 دن کام کا نوٹیفکیشن جاری کر دیاوزیر ریلوے حنیف عباسی کا قلمدان سنبھالتے ہی افسروں کے لیے نیا حکمنامہ جاری کردی ا، ریلوےہیڈکوارٹر میں افسروں کی ہفتہ کی چھٹی بند کرکے ریلوےہیڈکوارٹر افسروں کو اب ہفتے کو بھی دفتر آنے کا حکم جاری کردیا. وزارت...
    اقصیٰ شاہد: پاکستان ریلوے نے رمضان المبارک کے دوران ریزرویشن دفاتر کے اوقات کار جاری کر دیے ہیں۔ ریلوے حکام کے مطابق ریزرویشن آفس میں دو شفٹوں میں کام کیا جائے گا۔پہلی شفٹ صبح ساڑھے سات بجے سے دوپہر ساڑھے بارہ بجے تک ہوگی جبکہ دوسری شفٹ دوپہر ساڑھے بارہ بجے سے شام ساڑھے پانچ بجے تک ہو گی۔  نمازِ جمعہ کے لیے ساڑھے بارہ سے دو بجے تک وقفہ ہوگا۔ ریلوے حکام نے مزید بتایا کہ پندرہ روزے کے بعد دفاتر کے اوقات کار رات نو بجے تک بحال کر دیے جائیں گے۔ نامورقوال بدرمیانداد کومداحوں سے بچھڑے18 برس بیت گئے یاد رہے کہ پہلی شفٹ کے دفاتر کے اوقات کار میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔...
    لاہور: ریلوے انتظامیہ کے اعلان کے مطابق رمضان المبارک میں ریزرویشن دفاتر کے اوقات کار میں تبدیلی کی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق صبح کی شفٹ7بجکر 30 منٹ سے لے کر 12 بجکر 30 منٹ تک جبکہ شام کی شفٹ دوپہر 12 بج کر 30 منٹ سے لے کر شام 5بج کر 30 منٹ تک کام کرے گی۔ جمعہ کے روز 12 بج کر 30 منٹ سے لے کر دوپہر2بجے تک نماز جمعہ کا وقفہ ہوگا۔ ایسے تمام ریزرویشن دفاتر جہاں سنگل شفٹ کام کرتی ہے وہاں اوقات کار میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔ یہ اوقات کار 15 رمضان المبارک تک لاگو ہوں گے۔ اس کے بعد تمام ریزرویشن دفاتر اپنے پرانے اوقات کار کے مطابق کام کریں...
    تصویر سوشل میڈیا۔ وزیراعظم شہباز شریف سے ابوظبی کے ولی عہد شیخ خالد بن محمد بن زید النہیان نے ملاقات کی۔ اس موقع پر وزیراعظم نے پاکستان اور یو اے ای کے درمیان برادرانہ تعلقات مزید مضبوط بنانےکے عزم کا اعادہ کیا۔ اسلام آباد سے جاری سرکاری اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم اور ابوظبی کے ولی عہد کے درمیان ملاقات کے بعد وفود کی سطح پر بھی بات چیت ہوئی۔وزیراعظم نے کہا کہ دونوں ممالک سیاسی تعلقات کو اقتصادی شراکت داری میں تبدیل کرنے کیلئے مل کر کام کر رہے ہیں، ازبکستان میں ازبکستان، افغانستان اور پاکستان ریلوے لائن منصوبے پر بات چیت ہوئی۔ وزیراعظم نے کہا کہ ریلوے لائن منصوبے سے گوادر اور ابوظبی پورٹس کو فائدہ ہوگا، ازبک، افغانستان اور پاکستان...
    نئی دہلی: بھارت میں مودی سرکار نے دہلی ریلوے اسٹیشن پر ہونے والی بھگدڑ کے حقائق چھپانے کی کوشش کی، جہاں کمبھ میلے کے لیے جانے والے 18 سے زائد افراد جاں بحق ہو گئے۔ ہفتے کی رات دہلی کے مرکزی ریلوے اسٹیشن پر بھگدڑ اس وقت مچ گئی جب ہزاروں افراد کمبھ میلے کے لیے ٹرینوں میں سوار ہونے کے لیے جمع تھے۔ ناقص انتظامات اور ہجوم کے دباؤ نے صورتحال کو خطرناک بنا دیا، جس کے نتیجے میں متعدد افراد کچلے گئے۔ عینی شاہدین کے مطابق دہلی کے ہسپتال میں 18 لاشیں اور متعدد زخمی پہنچائے گئے، لیکن مودی حکومت نے اس واقعے کو معمولی قرار دے کر میڈیا پر کنٹرول حاصل کرنے کی کوشش کی۔ بھارتی سرکاری...
    پاکستان ریلوے پریم یونین نے حکومت کی طرف سے ریلوے کی نجکاری کے فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے ’’ریلوے کی نجکاری، نامنظور‘‘ کے سلوگن کے تحت پریم یونین کے مرکزی صدر شیخ محمد انور کی اپیل پر پشاور، کندیاں، راولپنڈی، لاہور، خانیوال، ملتان، رحیم یار خان، روہڑی، سکھر، نواب شاہ، کراچی، کوئٹہ، دالبندین اور مچھ سمیت دیگر چھوٹے بڑے اسٹیشنوں پر ملک بھرکے تمام ریلوے اسٹیشنوں اور ڈویڑنل ہیڈکوارٹر آفس کے باہر احتجاجی جلسے کیے اور دھرنے دیے۔ لاہور میں بھی ریلوے ملازمین نے ڈی ایس آفس کے باہر احتجاجی جلسہ منعقد کیا۔ ملازمین نے ریلوے کی نجکاری کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے شدیدنعرہ بازی کی۔ اس موقع پر پریم یونین کے مرکزی صدر شیخ محمد انور نے خطاب کرتے...
    لاہور: ریلویز پولیس راولپنڈی ڈویژن نے ایمانداری اور فرض شناسی کی بہترین مثال قائم کرتے ہوئے مسافر کا ٹرین میں گم ہو جانے والا لاکھوں مالیت کا آئی فون مسافر کے حوالے کر دیا۔ ترجمان ریلوے کے مطابق جعفر ایکسپریس کے مسافر کا 5 لاکھ روپے مالیت کا قیمتی آئی فون اس کے حوالے کر دیا گیا۔ مسافر عامر شبیر اپنی فیملی کے ہمراہ جعفر ایکسپریس میں لاہور سے جہلم سفر کر رہا تھا کہ سفر کے دوران مسافر کا قیمتی موبائل آئی فون 16 پرو میکس ٹرین میں گم ہوگیا۔ ریلویز پولیس کو اطلاع دینے پر ٹرین اسکارٹ اہلکار شاہد ندیم کی کوششوں کی بدولت موبائل فون تلاش کر لیا گیا۔ ریلویز پولیس نے دیانت داری سے...
    کراچی میں پیپلز بس سروس کے کرائے میں اضافہ کردیا گیا ہے۔ حکومتِ سندھ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پہلے کم ازکم کرایہ 50 روپے تھا ، اب پندرہ کلومیٹر تک 80 روپے کیا گیا ہے، یوں زیادہ سے زیادہ کرایہ 120روپے ہوگیا ہے۔ پیپلز پارٹی کی حکومت نے سندھ میں اپنے اقتدار کے 12 برسوں کے دوران پبلک ٹرانسپورٹ پر توجہ نہ دی۔ 2 سال قبل پیپلز بس سروس شروع کرنے کا فیصلہ ہوا۔ اس میں الیکٹرک بسیں اور خواتین کے لیے علیحدہ مخصوص بسیں شامل ہیں۔ اب حکومت ان بسوں کے کرایوں میں اضافہ کردیا ہے مگر یہ کرایہ پنجاب اور اسلام آباد میں چلنے والی بسوں سے زیادہ ہے۔ ملتان میں کرایہ 25 روپے ہے جب...
    لاہور،ریلوے کی نجکاری کیخلاف پریم یونین کے تحت احتجاج کیا جارہا ہے